Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رحمتِ عالم ہیں۔ آپ ﷺ نے اعلیٰ اخلاق، رحم دلی، شفقت، صبر، شکر گزاری، بہادری، بے خوفی، خود احتسابی اور اپنے مشن پر پختہ یقین کی بے مثال مثالیں قائم کیں ہیں۔ حضرت محمد ﷺ کےاقتباسات ہمارے دل و دماغ کو روشنی بخشتے ہیں۔ اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ایمان، محنت اور نیک نیتی سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
آپ ﷺ کے متاثر کن اسلامی اقتباسات ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ اللہ کے فرمان اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے دلوں کو چھو لینے والے اقتباسات ہیں جو ہمیں صبر، شکر، ہمت اور اعلیٰ اخلاق کی ترغیب دیتے ہیں۔
ان اقوالِ زریں کو پڑھیں اور اپنی زندگی میں اتاریں تاکہ آپ بھی بہترین مسلمان بن سکیں۔ حضور ﷺ کی پاکیزہ تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک پرامن اور باعمل معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اللہ ہمیں ان اسلامی اقوال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے محبوب نبی ﷺ کے نقشِ قدم پر چلنے کی ہمت دے۔ آمین
ہمارے بلاگ مسلمز پوائنٹ پر اسلامی اقتباسات سے متعلق دیگر صفحات کو وزٹ کریں۔ جہاں آپ ہماری ویب سائٹ مسلمز پوائنٹ پر رمضان المبارک ڈی ـ پی، جمعہ مبارک اقتباسات اردو، قرآنی اقتباسات اردومیں ،احادیث مبارک اقتباسات، عشرہ ذی الحجہ اقتباسات،اور بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے بلاگ پر اقتباسات کے عنوانات سے متعلق اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔
اگرآپ مزید اقتباسات پڑھنا یا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے بلاگ پر اقتباسات کے عنوانات سے متعلق اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔
فجر کی دونوں رکعتیں دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہیں“۔”
ایمان یمن کا ہے اور حکمت بھی یمن کی ہے۔
کہ جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی ، اس کا نیک عمل ضائع ہو گیا ۔
شیطان عرفہ کے دن سب سے زیادہ حقیر، سب سے زیادہ راندہ ہوا، سب سے زیادہ ذلیل اور
سب سے زیادہ غصے میں ہوتا ہے اور وہ ایسی حالت میں اس لیے ہوتا ہے
کہ وہ نزولِ رحمت اور کبیرہ گناہوں کی مغفرت ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا ہے
میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ عرفہ کے دن کا روزہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ مٹا دے گا
کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز کا ترک کرنا ہے
عرفے کے دن کے روزے کی وجہ سے میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس سے پہلے سال بھر کے اور
اس کے بعد کے سال بھر کے گناہ معاف فرما دے گا ۔
-جس کی نماز عصر چھوٹ گئی گویا اس کا گھر اور مال سب لٹ گیا
بہترین مال یہ ہے کہ آدمی کے پاس اللہ کو یاد کرنے والی زبان ہو، شکر گزار دل ہو، اور اس کی
بیوی ایسی مومنہ عورت ہو جو اس کے ایمان کو پختہ تر بنانے میں مددگار ہو۔
بلاشبہ موت ایک المناک حادثہ ہے , جب تم کوئی جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جایا کرو ۔