خواب میں سانپ دیکھنے کی اسلامی تعبیریں

خواب میں سانپ دیکھنا ایک عام سی بات ہےـ خواب میں سانپ دیکھنے کی اسلامی تعبیریں مختلف ہو سکتی ہیں۔ اسلامی، نفسیاتی اور ثقافتی نقطہ نظر سے اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ ذیل میں خواب میں سانپ دیکھنے کی  ممکنہ وجوہات اوران کی تعبیریں بیان کی گئی ہیں

خواب میں سانپ دیکھنے کی اسلامی تعبیرات  (امام ابن راشد البکری القفص الراشد کے مطابق)

وہ جانورجن میں کوئی فائدہ نہیں۔ ایسے جانوروں کی دو اصناف ہیں ـ ایک صنف وہ جو ضرررساں ہے اوردوسری وہ جو بے ضرر ہے

:سانپ کی عمومی تعبیر

سانپ کی قسم ضرررساں صنف  سے  ہےـ سانپ کی قسم  کے جانور جو خواب میں نظر آتے ہیں، فاسق و فاجر لوگوں اورآدمی کے دشمنوں سے عبارت ہوتے ہیں ۔ اس ضمن میں اگر کوئی نقصان یا فائدہ ہوتا ہے تو وہ انھی کی طرف منسوب ہوگا۔

:مختلف حالات اور ان کی تعبیریں

 خواب میں سانپ بیمار کے پاس گیا اورکوئی تکلیف وہ شے اس کے پاس سے ہٹا دی ہے تو یہ بیمار کی زندگی اوربیماری میں افاقے کی علامت ہے۔

 ضرورت مند اگر یہی خواب دیکھے تو یہ اس کی ضرورت پوری ہونے کی نشانی ہے۔

:زہریلے سانپ کی تعبیر

 بعض معبرین نے کہا ہے کہ خواب میں سخت زہر یلا چتکبرا سانپ دیکھنا حصول مال کی علامت ہے کیونکہ ایسے سانپ میں زہر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ خواب میں دیکھے گئے زہر سے مراد مال و دولت ہے۔

:سانپ پکڑنا

 اگرکوئی خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے سانپ پکڑا ہے تو یہ اس امر کی علامت ہے کہ اسے حالت امن میں دشمن سے مال ملے گا

کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہےـ

قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ

بے خوف ہو کر اسے (سانپ کو) پکڑ لے۔

طہ ـ 20:21

:گھر میں سانپ کا نظر آنا

اگر کوئی آدمی خواب میں اپنے گھر میں سانپ دیکھے تو یہ اس امر کی نشانی ہے کہ دشمن اس کے خلاف چال چلے گا۔

:سانپ کو مارنا

 اگر کوئی یہ دیکھے کہ اس نے سانپ مار ڈالا ہے تو اس کےمعنی  یہ ہیں کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا۔

 سانپ کا خون اگر اس کے ہاتھ پر بہتا ہے تو اس کا دشمن مر جائے گا اور یہ اس کے مال و دولت کا وارث بنے گا۔

:بستر پر سانپ کو قتل کرنا

خواب میں بستر پر سانپ کو قتل کرنا عورت کی موت کا اشارہ ہے۔

: گردن پر سانپ اور اس کے ٹکڑے کرن

اگر کوئی خواب میں یہ دیکھے کہ اس کی گردن میں سانپ ہے اوراس نے سانپ کے تین ٹکڑے کر دیے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے گا۔

: مطیع اور بے ضرر سانپ

 اگرکوئی یہ دیکھے کہ سانپ میٹھی بولی بول رہا ہے تو یہ دشمن کی طرف سے خوشی ملنے کی نشانی ہےـ

 جبکہ سانپ کی کڑوی کسیلی باتیں دشمن کی بغاوت کا پتہ دیتی ہیں، تاہم خواب دیکھنے والا دشمن پرغالب رہے گا کیونکہ باغی ہمیشہ شکست کھاتا ہے۔

 اگرکوئی خواب میں مطیع و فرمانبرداراور بے ضررسانپ دیکھے تو یہ سونے چاندی کی ڈلیوں سے عبارت ہے۔

:سونے کی پیٹھ والا سانپ

 خواب دیکھنے والا اگرکیمیائی تجربات کرتا ہے تو وہ اپنے تجربات میں کامیاب رہے گا۔ ورنہ اسے خزانہ حاصل ہوگا اوروہ بہت سا مال ودولت پائے گا۔

 اگرکوئی خواب میں یہ دیکھے کہ سانپ کی پیٹھ سونے کی ہے تو یہ خزانہ ملنے کی علامت ہے۔

: سر پرسانپ

 اگر کوئی یہ دیکھے کہ اس کے سر پر سانپ ہے تو اس کے مقام و مرتبے میں اضافہ ہوگا۔

: پیٹ میں سانپ

پیٹ میں موجود سانپوں سے مراد خواب دیکھنے والے کے عزیز و اقارب ہیں۔ اگر ان سانپوں میں سے کوئی اس کے پیٹ میں سے نکلتا ہے تو یہ اس امر کی علامت ہے کہ اس کا کوئی رشتہ دار وفات پائے گا۔

خواب میں سانپ دیکھنے کی اسلامی تعبیرات  (امام ابن سیرین رحمہ اللہ کے مطابق)

:سانپ کی عمومی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بد خواہ اور پوشیدہ دشمن ہے۔

:سانپ کا مقام اور اس کی تعبیر

 اوراگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے۔

 اوراگر جنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پر دلیل ہے۔

: سانپ کے ساتھ تعامل اور نتائج

 اوراگردیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔

 اوراگردیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح نہ پائے گا۔

اوراگردیکھے کہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔

:سانپ کا گوشت کھانا

 اوراگر دیکھے کہ اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اورخیراورخوشی دیکھے گا۔

 اوراگر دیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا۔ اور اگر دونوں ٹکڑے اٹھا لیتے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال لے گا۔

:سانپ کی بولی اور رویہ

:مہربان سانپ

اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے در پیش عجیب کام ہو گا۔ کہ اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا۔

: تند و تیز سانپ

 اوراگردیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ تندی اور تیزی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔

: دیگر اہم تعبیرات

 اور اگر مرا ہوا سانپ دیکھے۔ دلیل ہے کہ حق تعالی اس سے شر اور آفت کو دور کریگا اور اس کو تکلیف نہ ہو گی۔

اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ سانپ اس سے بھاگا ہے اور اس کو پکڑ نہیں سکا ہے تو دشمن کے ضعف پر دلیل ہے۔

:سانپ کے رنگ اور خصوصیات کی تعبیر

 اوراگردیکھے کہ سبز سانپ ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن دیندار اور بااما نت ہو گا۔

 اوراگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ کو دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے۔

اوراگرسانپ زرد ہے تو بیمار دشمن پر دلیل ہے۔

اوراگرسرخ دیکھے تو معاشر ہ اور عیش پسند دشمن پر دلیل ہے۔

 اوراگردیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں۔ دلیل ہے کہ اسکا دشمن قوی اور دلاور ہو گا۔

:بہت سے سانپوں کا ہجوم

اوراگر دیکھے کہ بہت سے سانپ اس کے سامنے جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے خویش دشمن ہوں گے۔ لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا۔

اوراگر دیکھے کہ سانپوں کے جسم پر سر اور بہت سے دانت ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن کینہ پرور اور بد خصلت ہو گا۔

 (حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق)  خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیرات

:سانپ کے جسم کے مختلف حصوں سے نکلنے کی تعبیر 

اگردیکھے کہ سانپ اس کی ناک کان پستان، پیشاب یا پاخانے کی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔

اوراگردیکھے کہ سانپ اس کے منہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وبال جان بات کرے گا۔

:سائنسی نقطہ نظر

سائنس کے مطابق، خواب ہماری لا شعوری خواہشات، خوف یا د ماغی سرگرمیوں کا عکس ہوتے ہیں۔

:خوف کا اظہار

اگر آپ سانپ سے ڈرتے ہیں، تو یہ خواب دراصل آپ کے اندر کے کسی دبے ہوئے خوف (جیسے بیماری، مالی پریشان یا رشتوں میں  کشمکش) کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

  :دماغی خیالات

 نیند کے دوران دماغ دن بھر کے تجربات کو پروسیس کرتا ہے۔ اگر آپ نے کسی جگہ سانپ کی تصویر دیکھی ہو یا کسی نے اس کا ذکر کیا ہو، تو وہ خواب میں ظاہر ہو سکتا ہے۔

:خواب میں سانپ کا حملہ کرنا

 یہ آپ کی زندگی میں کسی تنازعہ یا دباؤ کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

:حرف آخر

اگر آپ بار بار سانپ کا خواب دیکھ رہے ہیں، تو اپنی ذہنی صحت، خوف اور موجودہ مسائل پر غور کریں۔

خوابوں کی اسلامی تعبیر کے لیے قرآن و حدیث کی روشنی میں علماء سے رجوع کریں۔


 : حوالہ جات

 خوابوں کی تعبیر سے متعلق معلومات  درج  ذیل معتبر کتب سے لی گئی ہیں ـ

” امام ابن سیرین کی کتاب ” تفسیرالاحلام

     “امام ابن راشد البکری کی کتاب “المرتبۃ العلیا فی تفسیر الرؤیا” اردو ترجمہ “خوابوں کی تعبیریں 

 

مزید پڑھیے       بچوں کے اسلامی نام
 

مزید پڑھیے     سورۃ کی مختصرتشریح
 

مزید پڑھیے       مسنون دعائیں