شادی کے لیے استخارہ کیسے کریں ؟
شادی زندگی کا اہم ترین معاملہ ہے۔ استخارہ کو اس میں اپنی رہنمائی کا ذریعہ بنائیں، لیکن ساتھ ہی شرعی تقاضوں اور عملی تدابیر کو بھی نظر انداز نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہر مومن کو اس کی نیک نیتی کا بہترین بدلہ عطا فرما تاہے۔
اگر شادی کا معاملہ ہو تو رشتے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں والدین اور علما سے مشورہ کریں پھر استخارہ کریں جو راستہ کھلے، اس پر چلیں ـ
قرآن میں ہے کہ
“رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا”
ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے معاملے میں راہنمائی فرما
الکہف 18:10
استخارہ کے بعد کی کیفیت
دل کا میلان، جو رخ دل کو بھائے، اس پر غور کریں اگر رشتہ ٹھیک ہوگا تو معاملات آسان ہوجائیں اگر نامناسب ہوگا تو رکاوٹیں پیدا ہوں استخارہ کے بعد بھی اہل علم سے مشورہ ضروری ہے اگر دل مطمئن نہ ہو تو استخارہ دہرائیں اگر رشتہ ٹوٹ جائے تو سمجھ لیں کہ یہی بہتر تھا
استخارہ کے بعد خواب
خواب پر انحصار کرنا غلط عقیدہ ہے ، نہ ہی استخارے کی نماز اور دعا کے بعد سونا ضروری ہے استخارے کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے،البتہ بہتر یہ ہے کہ رات میں سونے سے پہلے جب یک سوئی کا ماحول ہو تو استخارہ کرکے سوجائے، لیکن استخارے کے بعد خواب کا آنا ضروری نہیں ہے،
بلکہ اصل بات قلبی رجحان اور اطمینان ہے کہ استخارہ کرنے کے بعد جس طرف دل مائل ہو وہ کام کرے۔ ، اگر اس کام کوکرنے میں بہتری ہو گی تو اللہ تعالی اس کے لیےآسانی پیدا فرما دے گا،ورنہ اس سے دور کر دے گا۔
اگر ایک دفعہ میں قلبی اطمینان حاصل نہ ہو تو سات دن تک یہی عمل دہرائے
مباح معاملات میں استخارہ
صرف ان جائز امور میں استخارہ کیا جائے گا جو نہ فرض ہوں نہ حرام
مثال کے طور پر
نئی ملازمت شروع کرنا
شادی کا فیصلہ کرنا
کاروباری معاہدہ کرنا
سفر کا ارادہ کرنا
ممنوع معاملات
فرائض (نماز، روزہ وغیرہ) میں استخارہ نہیں
حرام کاموں (سود، چوری وغیرہ) میں استخارہ نہیں
واجبات اور سنن مؤکدہ میں استخارہ نہیں
حرف آخر
استخارہ کی حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنے ناقص فہم و ادراک کوکو اللہ کی لامحدود حکمت کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں “اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ”، تو درحقیقت ہم یہ اعتراف کر رہے ہوتے ہیں کہ “اے اللہ! میں تیرے علم کے سامنے اپنے علم کی بے بسی کا اقرار کرتا ہوں”۔
استخارہ کا یہ پاکیزہ عمل ہمیں سکھاتا ہے کہ ہماری عقل محدود ہے، اللہ کا علم لا محدود اورہماری تدبیر ناقص ہے، اللہ کی تقدیر کامل ہماری خواہشات عارضی ہیں، اللہ کی مرضی دائمی ہے ـ
( وَمَا عَلَيْنَا إِلا الْبَلاغُ الْمُبِينُ )
مزید پڑھیے اسلامی نام
مزید پڑھیے خواب کی اسلامی تعبیرات
مزید پڑھیے اسلامی اقتباسات
Contents