محبتِ رسولؐ ہے قرآن کی تابندہ تعلیم
اللہ کا حکم، دل کی تسکین، زندگی کا سنہرا اصول۔
ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے- اس مہینے میں مسلمان اپنے پیارے نبی ﷺ کی محبت اور ان کی سیرت طیبہ کا خصوصی طور پر مطالعہ کرتے ہیں۔ ربیع الاول 2025 میں ہم سب کو نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے، درود شریف کثرت سے پڑھنے اور آپ ﷺ کی محبت کو دل میں بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے
اس موقع پر مسلمز پوائنٹ آپ کے لیے نبی کریم ﷺ سے متعلق مستند اقتباسات پیش کر رہے ہیں جو صحیح احادیث اور قرآن کریم کی آیات پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:
لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ (صحیح بخاری-15)
جو نبی ﷺ کی محبت کی اہمیت بتاتا ہے
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب:21)
جو آپ ﷺ کی سیرت کو بہترین نمونہ قرار دیتا ہے۔
ربیع الاول کے موقع پر خصوصی عبادات یا رسومات کے بجائے
اس مہینے میں کوئی خاص عبادت یا رسم ایجاد نہیں کرنی چاہیے، بلکہ صرف سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنا چاہیے۔
حرف آخر
کوئی بھی بدعتی یا غیر ثابت شدہ مواد شامل نہیں کیا گیا
تمام احادیث صحیح بخاری و مسلم سمیت دیگر صحیح کتب سے لی گئی ہیں
آیات قرآنیہ مع تراجم اور حوالے کے ساتھ درج کی گئی ہے
اللہ پاک ہمیں صحیح معنوں میں اتباعِ سنت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ہمارے بلاگ مسلمز پوائنٹ پر اسلامی اقتباسات سے متعلق دیگر صفحات کو وزٹ کریں۔ جہاں آپ ہماری ویب سائٹ مسلمز پوائنٹ پر رمضان المبارک ڈی ـ پی، جمعہ مبارک اقتباسات اردو، قرآنی اقتباسات اردومیں ،احادیث مبارک اقتباسات، عشرہ ذی الحجہ اقتباسات،اور بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے بلاگ پر اقتباسات کے عنوانات سے متعلق اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔