سفر کی دعائیں

سفر سے پہلے کی دعائیں

مسافر گھر والوں کو دعادے

مسافر گھر والوں کو دعادے

أَسْتَوْدِعُكَ اللَّهَ الَّذِي لَا تَضِيعُ وَدَائِعُهُ

میں تمہیں اللہ کے سپرد کرتا ہوں جس کی امانتیں ضائع نہیں ہوتیں

 سنن ابن ماجه 2825  

گھر والے مسافر کو دعا دے

أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ

میں تیرے دین، تیری امانت، اور تیرے آخری اعمال کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‏‏‏‏

 جامع الترمذي 3443 

گھر والے مسافر کودعا دے

زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى، وَغَفَرَ ذَنْبَكَ، وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُ مَا كُنْتَ

اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے، اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے، ہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر (بھلائی کے کام) آسان کر دے

  جامع الترمذي 3444 

سواری پر بیٹھنے کے بعد کی دعا

سواری پر پاؤں رکھنے کی دعا

بِسْمِ اللَّهِ                    (تین مرتبہ)

اللہ کے نام ساتھ

سواری پر بیٹھنے کے بعد کی دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ   (تین مرتبہ)

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں

اللَّهُ أَكْبَرُ (تین مرتبہ)

اللہ سب سے بڑا ہے

سُبْحَانَكَ إِنِّي قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ

پاک ہے تو اے اللہ! بیشک میں نے اپنی جان کے حق میں ظلم و زیادتی کی ہے تو مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی ظلم معاف کرنے والا نہیں ہےـ

 3446 سنن أبي داود  2602،جامع الترمذي 

آغازِ سفر کی دعا

 اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا، وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُون، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هَذَا، وَاطْوِ عَنْا بُعْدَهُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ، وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ

 اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، پاک ہے وہ ذات جس نے اس جانور کو ہمارے تابع کر دیا اورہم اس کو دبا نہ سکتے تھے اور ہم اپنے پروردگار کے پاس لوٹ جانے والے ہیں ـ اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی اور پرہیزگاری مانگتے ہیں اور ایسے کام کا سوال کرتے ہیں جسے تو پسند کرے۔ اے اللہ! ہم پر اس سفر کو آسان کر دے اور اس کی مسافت کو ہم پر تھوڑا کر دے۔ اے اللہ تو ہی سفر میں رفیق سفر اور گھر میں نگران ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سفر کی تکلیفوں اور رنج و غم سے اور اپنے مال اور گھر والوں میں برے حال میں لوٹ کر آنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

 صحيح مسلم 3275 

کشتی پر بیٹھنے کے بعد کی دعا

کشتی پر بیٹھنے کے بعد کی دعا

 بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ

اللہ کے نام کے ساتھ اس کا چلنا اوراس کا ٹھہرنا ہے۔ بے شک میرا رب یقینا بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے

 ھود 41 

سفر کے دوران صبح کے وقت مانگی جانے والی دعا

سفر کے دوران صبح کے وقت مانگی جانے والی دعا

سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ، وَحُسْنِ بَلَائِهِ عَلَيْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا، وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ

سننے والے نے اللہ کی حمد، اس کی نعمتوں کی شکر گزاری اور اپنے امتحان میں ہماری حسن کارکردگی کو (دیکھ اور) سن لیا، اے اللہ! تو ہمارے ساتھ رہ، اور ہمیں اپنے فضل سے نواز، اور میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں

 سنن أبي داود  5086 ، 6900 صحيح مسلم 

شہر میں داخل ہونے کی دعا

شہر میں داخل ہونے کی دعا

رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا

اوردعا کیا کریں کہ اے میرے پروردگار مجھے جہاں لے جا اچھی طرح لے جا اور جہاں سے نکال اچھی طرح نکال اور میرے لئے اپنے پاس سے غلبہ اور امداد مقرر فرما دے

 بنی اسرائیل 80 

اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرْضِيْنَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذَرَّتْ، وَرَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَا أَضَلَّتْ، إِنِّيْ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيْهَا، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيْهَا

اے اللہ! سات آسمان اوران کے نیچے بسنے والی مخلوقات کے رب! سات زمینوں اوران پر بسنے والی مخلوقات کے رب، ہواؤں اور اس میں اڑنے والی چیزوں کے رب، شیطانوں اور ان کی وجہ سے گمراہ ہونے والی مخلوقات کے رب! میں تجھ سے اس گاؤں کی خیر اور جو کچھ اس میں ہے، اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں، اس گاؤں کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے، اس کے شر سے۔

 سلسله احاديث صحيحه 3048 

دورانِ سفر کی دعائیں

بلندی پر چڑھتے ہو ئے

اللَّهُ أَكْبَرُ

 اللہ سب سے بڑا ہے

بلندی سے نیچے اترتے ہو ئے

سبحان الله

اللہ پاک ہے

 صحيح البخاري  2993،2994 

سواری کے پھسلنے /ٹھوکر کھانےکے وقت کی دعا

بِسْمِ اللَّہ

اللہ کے نا م سے

 سنن أبي داود  4982 

کسی جگہ اترتے ہو ئے کی دعا

کسی جگہ اترتے ہو ئے کی دعا

رَبِّ أَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ

اے میرے رب! مجھے اتار، ایسا اتارنا جو بابرکت ہواورتو سب اتارنے والوں سے بہتر ہے۔

 مومنون  29 

کسی جگہ ٹھہرنے کے وقت  کی دعا

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

میں اللہ (سے اس) کے مکمل ترین کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی

 صحيح مسلم  6878 

 سفر میں جاتے وقت یا سفر سے واپسی کے وقت دعا کرنا

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَه

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ لوٹتے ہیں ہم توبہ کرتے ہوئے اپنے رب کی عبادت کرتے ہوئے اور حمد بیان کرتے ہوئے۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اپنے بندہ کی مدد کی اور تنہا تمام لشکر کو شکست دی۔

 صحيح البخاري  4116 

سفر سے واپسی کے وقت دعا کرنا

اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا، وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُون، اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هَذَا، وَاطْوِ عَنْا بُعْدَهُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ، وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ ، آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ

اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، پاک ہے وہ ذات جس نے اس جانورکو ہمارے تابع کردیا اورہم اس کو دبا نہ سکتے تھے اورہم اپنے پروردگار کے پاس لوٹ جانے والے ہیں اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی اورپرہیزگاری مانگتے ہیں اورایسے کام کا سوال کرتے ہیں جسے تو پسند کرے۔ اے اللہ! ہم پراس سفر کو آسان کر دے اوراس کی مسافت کو ہم پرتھوڑا کردے۔ اے اللہ تو ہی سفرمیں رفیق سفراور گھرمیں نگران ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سفر کی تکلیفوں اوررنج وغم سے اوراپنے مال اورگھر والوں میں برے حال میں لوٹ کر آنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے، خاص اپنے رب کی عبادت کرنے والے اوراسی کی تعریف کرنے والے ہیں“۔

 صحيح مسلم 3275  

 

مزید پڑھیے    قنوت نازلہ کی دعائیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *