سورۃ الفاتحہ کا لفظ بہ لفط ترجمہ

 سورۃ الفاتحہ مکیّۃ

بِسْمِ    اللَّهِ    الرَّحْمَٰنِ   الرَّحِيمِ ـ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ـ

بِ (سے)  اسْمِ (نام)  اللّٰهِ (اللہ) ال (جو)  رَحْمٰنِ (بہت مہربان)  الرَّحِيمِ (جو رحم کرنے والا)

آیت نمبر: 1

 الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ـ 

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، پروردگار ہے تمام جہانوں کا ـ

الْحَمْدُ (سب تعریف)  لِلَّهِ (اللہ کے لئے ہیں)  رَبِّ ( پروردگار ہے)  الْعَالَمِينَ (تمام جہانوں کا )

 آیت نمبر: 2

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ـ 

-نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے 

الرَّحْمَٰنِ(نہایت مہربان)  الرَّحِيمِ (بہت رحم فرمانے والا ہے)

آیت نمبر: 3

مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ـ 

-روزجزا کا مالک ہے  

مَالِكِ (مالک ہے)  يَوْمِ ( روزِ)  الدِّينِ (جزا کا)

آیت نمبر: 4 

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ـ 

 اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ـ

إِيَّاكَ (تیری ہی)  نَعْبُدُ ( ہم عبادت کرتے ہیں)  وَ(اور) إِيَّاكَ (تجھ ہی سے) نَسْتَعِينُ (مدد چاہتے ہیں ہم)

آیت نمبر: 5

اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ـ 

ہمیں سیدھا راستہ دکھا ـ

اهْدِنَا (دکھا ہمیں) الصِّرَاطَ (راستہ) الْمُسْتَقِيمَ (سیدھا)

آیت نمبر: 6

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ـ

 ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا ـ

 صِرَاطَ (راستہ) الَّذِينَ (ان لوگوں کا)  أَنْعَمْتَ (تو نے انعام فرمایا) عَلَيْهِمْ (جن پر) غَيْرِ(سواۓ ان کے) الْمَغْضُوبِ (جن پر غضب کیا گیا ہے) عَلَيْهِمْ (جن پر) وَلَا (اورنہ (ہی)) الضَّالِّينَ (گمراہوں کا )

آیت نمبر: 7

“آمین”

 

سورۃ الفاتحہ کی تلاوت 

 

 

سورۃ الفاتحہ کی تلاوت اردو ترجمہ کے ساتھ

 

 

  مزید پڑھیے           سورۃ الفا تحہ کی مختصر تشریح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *