سورۃ الفرقان کا ترجمہ،لفظ بہ لفظ معنی کے ساتھ

Contents

سورۃ الفرقان مکیّۃ

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔

تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا ـ

بہت برکت والا ہے وہ جس نے اپنے بندے پر فیصلہ کرنے والی (کتاب) اتاری، تاکہ وہ جہانوں کے لیے ڈرانے والا ہو۔

(تَبْرَكَ (بڑی برکت والا) الَّذِي (وہ جو۔ جس) نَزَّلَ الْفُرْقَانَ (نازل کیا فرق کرنیوالی کتاب (قرآن) عَلي عَبْدِهِ (اپنے بندہ پر) لِيَكُونَ (تاکہ وہ ہو) لِلْعَلَمِينَ (سارے جہانوں کے لیے) نَذِیرًا (ڈرانے والا)

آیت نمبر :1

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا ـ

وہ ذات کہ اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے نہ کوئی اولاد بنائی اور نہ کبھی بادشاہی میں کوئی اس کا شریک رہا ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا، پھر اس کا اندازہ مقرر کیا، پورا اندازہ ـ

الَّذِي لَهُ (وہ جس کے لیے) مُلكُ (بادشاہت) السَّمواتِ (آسمانوں) وَالْأَرْضِ (اورزمین) وَلَمْ يَتَّخِذُ (اوراس نے نہیں بنایا) وَلَدًا (کوئی بیٹا) وَلَمْ يَكُن (اورنہیں ہے) لهُ (اس کا) شَرِيكَ (کوئی شریک) فِي الْمُلْكِ (سلطنت میں) وَخَلَقَ (اوراس نے پیدا کیا) كُلَّ شَيْءٍ (ہرشے) فَقَدَّرَهُ ( پھراس کا اندازہ ٹھہرایا) تَقْدِيرًا (ایک اندازہ)

آیت نمبر :2

وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا ـ

اورانھوں نے اس کے سوا کئی اورمعبود بنا لیے، جوکوئی چیز پیدا نہیں کرتے اوروہ خود پیدا کیے جاتے ہیں اوراپنے لیے نہ کسی نقصان کے مالک ہیں اورنہ نفع کے اورنہ کسی موت کے مالک ہیں اورنہ زندگی کے اورنہ اٹھائے جانے کے ـ

وَاتَّخَذُوا (اورانہوں نے بنا لیے) مِنْ دُونِهِ (اس کے علاوہ) الِهَةً (اورمعبود) لَّا يَخْلُقُونَ (وہ نہیں پیدا کرتے) شَيْئًا (کچھ) وهُمْ  (بلکہ وہ) يُخْلَقُونَ (پیدا کیے گئے ہیں) وَلَا يَمْلِكُونَ (اوروہ اختیارنہیں رکھتے) لانْفُسِهِمْ (اپنے لیے) ضَرًّا (کسی نقصان کا) ولا نَفْعًا ا(ورنہ کسی نفع کا) وَلَا يَمْلِكُونَ (اورنہ وہ اختیار رکھتے ہیں) مَوْتًا ( کسی موت کا) وَلَا حَيُوةً (اورنہ کسی زندگی کا) وَلَا نُشُورًا (اورنہ پھراٹھنے کا)

آیت نمبر :3

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورًا ـ

اوران لوگوں نے کہا جنھوں نے کفر کیا، یہ نہیں ہے مگر ایک جھوٹ، جو اس نے گھڑ لیا اورکچھ دوسرے لوگوں نے اس پراس کی مدد کی، سو بلاشبہ وہ بھاری ظلم اورسخت جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔

وَقَالَ (اورکہا) الَّذِينَ كَفَرُوا (وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا (کافر) إِنْ هَذَا (نہیں یہ) اِلَّا (مگرصرف) افك (بہتان۔ من گھڑت) افتريه (اس نے سے گھڑ لیا) وَاعَانَهُ ( اوراس کی مدد کی) عَلَيْهِ (اس پر) قَوْمٌ أَخَرُونَ (دوسرے لوگ (جمع) فَقَدْ جَاءُو( تحقیق وہ آگئے) ظُلْما (ظلم ) وزُورًا (اورجھوٹ)

آیت نمبر: 4

وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ـ

اورانھوں نے کہایہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں، جواس نے لکھوا لی ہیں، تو وہ پہلے اورپچھلے پہراس پر پڑھی جاتی ہی

وَقَالُوا (اورانہوں نے کہا) أَسَاطِيرُ(کہانیاں) الْأَوَّلِينَ (پہلے لوگ) اكْتَتَبَهَا (اس نے انہیں لکھ لیا ہے) فَهِيَ تُملی (پس وہ پڑھی جاتی ہی) عَلَيْهِ (اس پر) بُكْرَةً (صبح) وَاصِيلًا (اورشام)

آیت نمبر :5

قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا ـ

توکہہ اسے اس نے نازل کیا ہے جوآسمانوں اورزمین میں سب پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ بے شک وہ ہمیشہ سے بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

قُلْ (فرما دیں) اَنْزَلَهُ (اسکو نازل کیا ہے) الَّذِي (وہ جو) يَعْلَمُ (جانتا ہے) السِّرَّ (راز) في السَّمواتِ (آسمانوں میں) وَالْأَرْضِ (اورزمین) اِنَّهُ كَانَ ( بیشک وہ ہے) غَفُورًا (بخشنے والا) رَّحِيمًا (نہایت مهربان)

آیت نمبر :6

وَقَالُوا مَالِ هَذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ لَوْلَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا ـ

اورانھوں نے کہا اس رسول کو کیا ہے کہ کھانا کھاتا ہے اوربازاروں میں چلتا پھرتا ہے، اس کی طرف کوئی فرشتہ کیوں نہ اتارا گیا کہ اس کے ساتھ ڈرانے والا ہوتا۔

وَقَالُوا (اورانہوں نے کہا) مَالِ (کیسا ہے) هُذَا الرَّسُولِ ( یہ رسول) يَأْكُلُ (وہ کھاتا ہے) الطَّعَامَ ( کھانا) وَيَمْشِي (چلتا (پھرتا) ہے) في (میں) الْأَسْوَاقِ (بازار(جمع) لَوْلَا (کیوں نہ) أُنْزِلَ (اتارا گیا) إِلَيْهِ (اس کے ساتھ) مَلَكُ (کوئی فرشتہ) فَيَكُونَ (کہ ہوتا وہ) مَعَهُ (اس کے ساتھ)  نَذِيرًا (ڈرانے والا)

آیت نمبر :7

أَوْ يُلْقَى إِلَيْهِ كَنْزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَسْحُورًا ـ

یا اس کی طرف کوئی خزانہ اتارا جاتا، یا اس کا کوئی باغ ہوتا جس سے وہ کھایا کرتا اورظالموں نے کہا تم تو بس ایسے آدمی کی پیروی کر رہے ہو جس پر جادو کیا ہوا ہے۔

أَوْ يُلْقى (یا ڈالا جاتا) إِلَيْهِ (اس کی طرف کوئی خزانہ) أَوْتَكُونُ (یا ہوتا) لَهُ جَنَّةٌ (اس کے لیے کوئی باغ) يأْكُلُ (وہ کھاتا) مِنْهَا (اس سے) وَقَالَ (اور کہا) الظَّلِمُونَ (ظالم (جمع) إِنْ تَتَّبِعُونَ (نہیں تم پیروی کرتے) إِلَّا(مگرـ صرف) رَجُلًا (ایک آدمی) مسْحُورًا (جادو کا مارا ہوا)

آیت نمبر :8

انْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا ـ

دیکھ انھوں نے تیرے لیے کیسی مثالیں بیان کیں، سو گمراہ ہو گئے، پس وہ کوئی راستہ نہیں پاسکتے۔

أنْظُرُ(دیکھو) كَيْفَ (کیسی) ضَرَبُوا (انہوں نے بیان کیں) لَكَ (تمہارے لیے) الْأَمْثَالَ (مثالیں(باتیں) فَضَلُّوا ( سووہ بہک گئے) فَلَا (لہذا نه) يَسْتَطِيعُونَ (پاسکتے ہیں) سَبِيلًا (کوئی راستہ)

آیت نمبر :9

تَبَارَكَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَيَجْعَلْ لَكَ قُصُورًا ـ

بہت برکت والا ہے وہ کہ اگر چاہے تو تیرے لیے اس سے بھی بہتر بنا دے ایسے باغات جن کے نیچے سے نہریں چلتی ہیں اور تیرے لیے کئی محل بنا دے۔

تَبْرَكَ (بڑی برکت والا) الَّذِي (وہ جو) اِنْ شَاءَ (اگر چاہے) جَعَلَ ( وہ بنا دے) لَكَ (تمہارے لیے) خَيْرًا (بہتر) مِنْ ذَلِكَ (اس سے) جَنَّتِ ( باغات) تَجْرِي (بہتی ہیں) مِنْ تَحْتِهَا (جن کے نیچے) الْأَنْهَرُ( نہریں) وَيَجْعَلُ (اوربنا دے) لكَ (تمہارے لیے) قُصُورًا (محل (جمع)

آیت نمبر :10
بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ وَأَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًاـ 
بلکہ انھوںنے قیامت کو جھٹلا دیا اورہم نے اس کے لیے جو قیامت کو جھٹلائے ، ایک بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
بَلْ (بلکہ) كَذَّبُوا (انہوں نے جھٹلایا) بِالسَّاعَةِ ( قیامت کو) وَاعْتَدْنَا (اورہم نے تیار کیا) لِمَنْ كَذَّبَ (اس کے لیے جس نےجھٹلایا) بِالسَّاعَةِ (قیامت کو) سَعِيرًا (دوزخ)
آیت نمبر :11
إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًاـ 
جب وہ انھیں دور جگہ سے دیکھے گی تو وہ اس کے لیے سخت غصے کی اور گدھے کی سی آواز سنیں گے۔
إِذَا (جب) رَأَتُهُمْ (وہ دیکھے گی انہیں) من (سے) مَكَانٍ (جگہ) بَعِيدٍ (دور) سَمِعُوا (وہ سنیں گے) لَهَا (اسے) تَغَيْظًا (جوش مارتا) وَزَفِيرًا (اورچنگھاڑتا)
آیت نمبر :12
وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًاـ
اورجب وہ اس کی کسی تنگ جگہ میں آپس میں جکڑے ہوئے ڈالے جائیں گے تو وہاں کسی نہ کسی ہلاکت کو پکاریں گےـ
 وَإِذَا (اورجب) الْقُوا (وہ ڈالے جائیں گے) مِنْهَا (اس سے۔ کی) مَكَانًا ( کسی جگہ) ضَيِّقًا (تنگ) مُقَرَّنِينَ (جکڑے ہوئے) دَعَوْا (وہ پکاریں گے) هُنَالِكَ (وہاں) ثُبُورًا (موت)
آیت نمبر :13
لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًاـ 
آج ایک ہلاکت کو مت پکارو، بلکہ بہت زیادہ ہلاکتوں کو پکارو
(لَاتَدْعُوا (تم نہ پکارو) الْيَوْمَ (آج) ثُبُورًا (موت کو) واحِدًا (ایک) وَ (اور) ادْعُوا (بلکہ پکار) ثُبُورًا (موتیں) كَثِيرًا (بہت سی
آیت نمبر :14
قُلْ أَذَلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًاـ 
کہہ دے کیا یہ بہتر ہے یا ہمیشگی کی جنت، جس کا متقی لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے، وہ ان کے لیے بدلہ اورٹھکانا ہو گی ـ
قُلْ (فرما دیں) اذلِكَ (کیا یہ) خَيْرٌ(بهتر) أَمْ (يا) جَنَّةُ الْخُلْدِ (ہمیشگی کے باغ) الَّتِي (جو۔ جس) وُعِدَ (وعدہ کیا گیا) الْمُتَّقُونَ (ہیز گار(جمع) كَانَتْ (وہ ہے) لَهُمُ (ان کے لیے) جَزَاء (جزا(بدله ) وَمَصِيرًا (لوٹ کر جانے کی جگہ)
آیت نمبر :15
لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ كَانَ عَلَى رَبِّكَ وَعْدًا مَسْئُولًاـ 
ان کے لیے اس میں جو چاہیں گے ہوگا، ہمیشہ رہنے والے، یہ تیرے رب کے ذمے ہوچکا، ایسا وعدہ جو قابل طلب ہے۔
لَهُمْ (ان کے لیے) فِيهَا (اس میں) مَا يَشَاءُونَ (جو وہ چاہیں گے) خُلِدِينَ (ہمیشہ رہیں گے) كَانَ (ہے) عَلي رَبِّكَ (تمہارے رب کے ذمے) وَعْدًا (ایک وعدہ) مَّسْئُولًا (مانگا ہوا)
آیت نمبر :16
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنْتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ ـ 
اورجس دن وہ انھیں اورجن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے، اکٹھا کرے گا، پھر کہے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا، یا وہ خود راستے سے بھٹک گئے تھے؟
وَيَوْمَ (اورجس دن) يَحْشُرُهُمْ (وہ انہیں جمع کریگا) وَمَا (اور جنہیں) يَعْبُدُونَ (وہ پرستش کرتے ہیں) مِن (سے) دُونِ اللهِ (اللہ کے سوائے) فَيَقُولُ (تو وہ کہے گا) وَأَنْتُمْ (کیا تم) أَضْلَلْتُمْ (تم نے گمراہ کیا) عِبَادِي (میرے بندے) هَؤُلَاءِ ( یہ ہیں) امْ هُمْ (یا وہ) ضَلُّوا (بھٹک گئے) السَّبِيلَ (راستہ)
آیت نمبر :17
قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَكِنْ مَتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًاـ 
وہ کہیں گے تو پاک ہے، ہمارے لائق نہ تھا کہ ہم تیرے سوا کسی بھی طرح کے دوست بناتے اورلیکن تو نے انھیں اوران کے باپ دادا کو سامان دیا، یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے اوروہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے ـ
قَالُوا (وہ کہیں گے) سُبْحَنَكَ (تو پاک ہے) مَا كَانَ (نہ تھا) يَنْبَغِي (سزاوارـ لائق) لَنَا (ہمارے لیے) أَنْ (کہ) نَتَّخِذَ (ہم بنائیں) مِنْ دُونِكَ (تیرے سوا) مِنْ (کوئی) أَوْلِيَاء (مددگار) وَلَكِنْ (اورلیکن) مَّتَعْتَهُمْ (تو نے آسودگی دی انہیں) وَآبَاءَهُمْ ( اوران کے باپ دادا کو) حَتَّى (یہانتک کہ) نَسُوا (وہ بھول گئے) الذِّكْرَ (یاد) وَكَانُوا (اور وہ تھے) قَوْمًا بُورًا (ہلاک ہونے والے لوگ)
آیت نمبر :18
فَقَدْ كَذَّبُوكُمْ بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا وَمَنْ يَظْلِمْ مِنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًاـ 
سو انھوں نے تو تمھیں اس بات میں جھٹلا دیا جو تم کہتے ہو، پس تم نہ کسی طرح ہٹانے کی طاقت رکھتے ہو اورنہ کسی مدد کی اور تم میں سے جو ظلم کرے گا ہم اسے بہت بڑا عذاب چکھائیں گے۔
فَقَدْ كَذَّبُوكُمْ (پس انہوں نے تمہیں جھٹلا دیا) بِمَا تَقُولُونَ (وہ جو تم کہتے تھے تمہاری بات) فَمَا تَسْتَطِيعُونَ (پس اب تم نہیں کرسکتے ہو) صَرْفًا ( پھیرنا ) وَلَا نَصْرًا (اور نہ مدد کرنا) وَمَنْ (اور جو) يَظْلِمُ ( وہ ظلم کرے گا) مِنْكُمْ ( تم میں سے) نُذِقْهُ  (ہم چکھائیں گے اسے) عَذَابًا (عذاب) كَبِيرًا ( بڑا)
آیت نمبر :19
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًاـ 
اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجے مگر بلاشبہ وہ یقینا کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تمھارے بعض کو بعض کے لیے ایک آزمائش بنایا ہے۔ کیا تم صبر کرو گے؟ اور تیرا رب ہمیشہ سے سب کچھ دیکھنے والا ہے ـ
وَمَا (اورنہیں) أَرْسَلْنَا ( بھیجے ہم نے) قَبْلَكَ (تم سے پہلے) مِنَ (سے) الْمُرْسَلِين (رسول (جمع)  إِلَّا (مگر) إِنَّهُمْ (وه يقيناً) لَيَأْكُلُونَ (البتہ کھاتے تھے) الطَّعَامَ ( کھانا) وَيَمْشُونَ (اور چلتے پھرتے تھے) فِي الْأَسْوَاقِ (بازاروں میں) وَجَعَلْنَا (اورہم نے کیا (بنایا) بَعْضَكُمْ (تم میں سے بعض کو (کسی کو) لِبَعْضِ ( بعض (دوسروں کے لیے) فِتْنَةً (آزمائش) اتَصْبِرُونَ (کیا تم صبرو کرو گے) وَكَانَ (اور ہے) رَبُّكَ (تمہارا رب) بَصِيرًا ( دیکھنے والا)
آیت نمبر :20
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيرًاـ 
اوران لوگوں نے کہا جو ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے، ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتارے گئے، یا ہم اپنے رب کو دیکھتے؟ بلا شبہ یقینا وہ اپنے دلوں میں بہت بڑے بن گئے اورانھوں نے سرکشی اختیار کی ، بہت بڑی سر کشی۔
وَقَالَ (اورکہا) الَّذِينَ (وہ لوگ جو) لَا يَرْجُونَ ( وہ امید نہیں رکھتے) لِقَاءَنَا (ہم سے ملنا) لَوْلَا (کیوں نہ) أُنْزِلَ (اتارے گئے) عَلَيْنَا (ہم پر) الْمَلَئِكَةُ (فرشتے) أَوْنَرَى (یا ہم دیکھ لیتے) رَبَّنَا (اپنا رب) لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا (تحقیق انہوں نے بڑا کیا) فِي أَنْفُسِهِمْ (اپنے دلوں میں) وَعَتَوْا (اورانہوں نے سرکشی کی) عُتُوًّا كَبِيرًا (بڑی سرکشی)
آیت نمبر :21
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَحْجُورًاـ 
جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لیے خوشی کی کوئی خبر نہ ہوگی اورکہیں گے (کاش! ہمارے اوران کے درمیان) ایک مضبوط آڑ ہو۔
يَوْمَ (جس دن) يَرَوْنَ (وہ دیکھیں گے) الْمَلئِكَةَ (فرشتے) لَا بُشْرَى (نہیں خوشخبری) يَوْمَئِذٍ (اس دن) لِلْمُجْرِمِينَ (مجرموں کے لیے) وَيَقُولُونَ (اوروہ کہیں گے) حِجْرًا (کوئی آڑہو) مَحْجُورًا (روکی ہوئی)
آیت نمبر :22
وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَنْثُورًاـ 
اورہم اس کی طرف آئیں گے جو انھوں نے کوئی بھی عمل کیا ہو گا تو اسے بکھرا ہوا غبار بنا دیں گے۔
وَقَدِمْنَا (اور ہم آئے (متوجہ ہونگے) إِلَى ( طرف) مَاعَمِلُوا (جو انہوں نے کیا) مِنْ عَمَلِ (کوئی کام) فَجَعَلْتُهُ (تو ہم کر دینگے انہیں) هَبَاءً (غبار) منثُورًا (بکھرا ہوا(پراگندہ)
آیت نمبر :23
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًاـ 
اس دن جنت والے ٹھکانے کے اعتبار سے نہایت بہتراوردوپہر کی آرام گاہ کے اعتبار سے کہیں اچھے ہوں گے۔
أَصْحُبُ الْجَنَّةِ ( بہشت والے) يَوْمَئِذٍ (اس دن) خَيْرٌ(بہت اچھا) مُسْتَقَرًّا ( ٹھکانہ) وَأَحْسَنُ (اوربہترین) مَقِيلًا (آرام گاہ)
آیت نمبر :24
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنْزِيلًاـ 
اورجس دن آسمان بادل کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے اتارے جائیں گے، لگاتار اتارا جانا۔
وَيَوْمَ (اورجس دن) تَشَقَّقُ (پھٹ جائے گا) السَّمَاءُ (آسمان) بِالْغَمَامِ (بادل سے) وَنُزِلَ (اوراتارے جائینگے) الْمَلَئِكَةُ (فرشتے) تَنْزِيلًا (بکثرت اترنا)
آیت نمبر :25
الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًاـ 
اس دن حقیقی بادشاہی رحمان کی ہوگی اورکافروں پر وہ بہت مشکل دن ہوگا۔
الْمُلْكُ (بادشاہت) يَوْمَئِذٍ (اس دن) الْحَقُّ (حقیقی) لِلرَّحْمَنِ (رحمن کے لیے)  وَكَانَ (اورہے۔ ہوگا) يَوْمًا (وہ دن) عَلَى الْكَافِرِينَ (کافروں پر) عَسِيرًا (سخت)
آیت نمبر :26
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًاـ 
اورجس دن ظالم اپنے دونوں ہاتھ دانتوں سے کاٹے گا، کہے گا اے کاش! میں رسول کے ساتھ کچھ راستہ اختیار کرتا۔
وَيَوْمَ (اورجس دن) يَعَضُّ (کاٹ کھائے گا) الظَّالِمُ (ظالم) علي يَدَيْهِ (اپنے ہاتھوں کو) يَقُولُ (وہ کہے گا) يُلَيْتَنِي (اے کاش! میں) اتَّخَذْتُ (پکڑ لیتا) مَعَ الرَّسُولِ (رسول کے ساتھ) سَبِيلًا (راسته)
آیت نمبر :27
يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًاـ 
ہائے میری بربادی! کاش کہ میں فلاں کو دلی دوست نہ بناتا۔
(يُوَيْلَتی (ہائے میری شامت ) لَيْتَنِي (کاش میں) لَمْ اتَّخِذْ (نہ بناتا) فلانًا (فلاں کو) خَلِیلًا (دوست
آیت نمبر :28
لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنْسَانِ خَذُولًاـ 
بے شک اس نے تو مجھے نصیحت سے گمراہ کر دیا، اس کے بعد کہ میرے پاس آئی اورشیطان ہمیشہ انسان کو چھوڑ جانے والا ہے۔
لَقَدْ أَضَلَّنِي (البتہ اس نے مجھے بہکایا ) عَنِ الذِّكْرِ(نصیحت سے) بَعْدَ إِذْ (اس کے بعد جب) جَاءَنِي (میرے پاس پہنچ گئی) وَكَانَ (اورہے) الشَّيْطَنُ (شیطان) لِلْإِنْسَانِ (انسان کو) خَذُولا (کھلا چھوڑجانے والا)
آیت نمبر :29
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًاـ 
اوررسول کہے گا اے میرے رب! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑا ہوا بنا رکھا تھا۔
وَقَالَ (اورکہے گا) الرَّسُولُ (رسول) يُرَبِّ (اے میرے رب) إِنَّ (بیشک) قَوْمِي (میری قوم) اتَّخَذُوا ( ٹھہرالیا انہوں نے) هَذَا الْقُرْآنَ (اس قرآن کو) مَهْجُورًا (متروک (چھوڑنے کے قابل)
آیت نمبر :30
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ وَكَفَى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًاـ 
اوراسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے مجرموں میں سے کوئی نہ کوئی دشمن بنایا اورتیرارب ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا کافی ہے۔
وَكَذَلِكَ (اوراسی طرح) جَعَلْنَا (ہم نے بنائے) لِكُلِّ نَبِي (ہرنبی کے لیے) عَدُوًّا (دشمن) مِّنَ (سے) الْمُجْرِمِينَ (مجرموں (گناہ گاروں) وَكَفَى (اورکافی ہے) بِرَبِّكَ (تمہارارب) هَادِيًا (ہدایت کرنیوالا) ونَصِيرًا (اورمددگار)
آیت نمبر :31
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًاـ 
اوران لوگوں نے کہا جنھوں نے کفر کیا، یہ قرآن اس پر ایک ہی بار کیوں نہ نازل کر دیا گیا؟ اسی طرح ( ہم نے اتارا) تاکہ ہم اس کے ساتھ تیرے دل کو مضبوط کریں اورہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھا، خوب ٹھہر کر پڑھنا ـ

وَقَالَ (اورکہا) الَّذِينَ كَفَرُوا (جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) لَوْلا (کیوں نہ) نُزِّلَ (نازل کیا گیا) عَلَيْهِ (اس پر) الْقُرْآنُ (قرآن) جُمْلَةً وَاحِدَةً (ایک ہی بار) كَذلِكَ (اس طرح) لِنُثَبِّتَ (تاکہ ہم قوی کریں) بِهِ ( اس سے) فُؤَادَكَ (تمہارا دل ) وَرَتِّلْتُهُ (اورہم نے اس کو پڑھا) تَرْتِيلًا  (ٹھہر ٹھہرکر)

آیت نمبر :32
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًاـ 

اوروہ تیرے پاس کوئی مثال نہیں لاتے مگرہم تیرے پاس حق اوربہترین تفسیربھیج دیتے ہیں ـ

وَلَايَأْتُونَكَ (اوروہ نہیں لاتے تمہارے پاس) بِمَثَلِ (کوئی بات) إِلَّا(مگر) جِئْنَاكَ (ہم پہنچا دیتے ہیں تمہیں) بِالْحَقِّ (ٹھیک (جواب) وَأَحْسَنَ (اوربہترین) تفسِيرًا (وضاحت)
آیت نمبر :33
الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ إِلَى جَهَنَّمَ أُولَئِكَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًاـ 
وہ لوگ جو اپنے چہروں کے بل جہنم کی طرف اکٹھے کیے جائیں گے وہی ٹھکانے میں نہایت برے اورراستے کے اعتبار سے بہت زیادہ گمراہ ہیں۔
الَّذِينَ (جو لوگ) يُحْشَرُونَ (جمع کیے جائیں گے) عَلَى (پر۔ بل) وُجُوهِهِمْ (اپنے منہ) إِلى جَهَنَّمَ (جہنم کی طرف) أُولئِكَ (وہی لوگ) شَرٌّ(بدترین) مَكَانًا (مقام ) وَأَضَلُّ (اوربہت بہکے ہوئے) سَبِيلًا (راستے سے)
آیت نمبر :34
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًاـ 
اوربلاشبہ یقینا ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اوراس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو بوجھ بٹانے والا بنا دیا۔
وَلَقَدْ آتَيْنَا (اورالبتہ ہم نے دی) مُوسَى (موسى) الْكِتَابَ (كتاب) وَجَعَلْنَا (اورہم نے بنایا) مَعَة (اس کے ساتھ) آخَاهُ (اس کا بھائی) هُرُونَ (بارون) وَزِيرًا (وزیرـ معاون)
آیت نمبر :35
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًاـ 
پھر ہم نے کہا کہ دونوں ان لوگوں کی طرف جائو جنھوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو ہم نے انھیں ہلاک کر دیا، بری طرح ہلاک کرنا۔
فَقُلْنَا (پس ہم نے کہا) اذْهَبَا (تم دونوں جاؤ) إِلَى الْقَوْمِ (قوم کی طرف ) الَّذِينَ كَذَّبُوا (جنہوں نے جھٹلایا) بِآيَاتِنَا (ہماری آیتیں) فَدَمَّرْنَاهُمْ (توہم نے تباہ کر دیا انہیں) تَدْمِيرا (بری طرح ہلاک)
آیت نمبر :36
وَقَوْمَ نُوحٍ لَمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًاـ 
اورنوح کی قوم کو بھی جب انھوں نے رسولوں کو جھٹلا دیا تو ہم نے انھیں غرق کر دیا اور انھیں لوگوں کے لیے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ـ 
وَ(اور) قَوْمَ نُوحٍ (قوم نوح) لَمَّا كَذَّبُوا (جب انہوں نے جھٹلایا ) الرُّسُلَ (رسول (جمع) أَغْرَقْنُهُمْ (ہم نےغرق کر دیا انہیں)  وَجَعَلْتُهُمْ (اورہم نے بنایا انہیں) لِلنَّاسِ (لوگوں کے لیے) ايَةً (ایک نشانی) وَأَعْتَدْنَا (اورتیارکیا ہم نے) لِلظَّلِمِينَ (ظالموں کے لیے) عَذَابًا (ایک عذاب) أَلِيمًا (دردناک)
آیت نمبر :37
وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيرًاـ 
اوعاد اورثمود کواورکنویں والوں کو اوراس کے درمیان بہت سے زمانے کے لوگوں کو بھی ہلاک کر دیا ۔
وَعَادًا (اورعاد) وَثَمُودَا (اورثمود) وَأَصْحِبَ الرَّسِ (اورکنویں والے) وَقُرُونَا (اورجماعتیں) بَيْنَ ذَلِكَ (ان کے درمیان) كَثِيرًا  (بہت سی)
آیت نمبر :38
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًاـ 
اورہرایک، ہم نے اس کے لیے مثالیں بیان کیں اورہرایک کو ہم نے تباہ کر دیا، بری طرح تباہ کرنا۔
وَكُلًّا (اورہرایک کو) ضَرَبْنَا (ہم نے بیان کیں کہ) لَهُ (اس کے لیے) الْأَمْثَالَ (مثالیں) وَكُلًّا (اورہرایک کو) تَبَرْنَا (ہم نے مٹا دیا) تَتْبِيرًا (تباہ کر کے)
آیت نمبر :39
وَلَقَدْ أَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ أَفَلَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَهَا بَلْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ نُشُورًاـ 
اوربلاشبہ یقینا یہ لوگ اس بستی پرآ چکے، جس پر بارش برسائی گئی، بری بارش، تو کیا وہ اسے دیکھا نہ کرتے تھے؟ بلکہ وہ کسی طرح اٹھائے جانے کی امید نہ رکھتے تھے۔
وَلَقَدْ آتَوُا (اورتحقیق وہ آئے) عَلَي (پر) الْقَرْيَةِ (بستی) الَّتِي (وه جس پر) أُمْطِرَتُ (برسائی گئی) مَطَرَالسَّوْءِ (بری بارش) أَفَلَمْ يَكُونُوا (توکیا وہ نہ تھے) يَرَوْنَهَا (اس کو دیکھتے) بَل (بلکہ) كَانُوالا يَرْجُونَ (وہ امید نہیں رکھتے) نُشُورًا (جی اٹھنا)
آیت نمبر :40
وَإِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًاـ 
اورجب وہ تجھے دیکھتے ہیں تو تجھے نہیں بناتے مگرمذاق ، کیا یہی ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے؟
وَإِذَا (اورجب) رَاؤُكَ (دیکھتے ہیں تمہیں وہ) إِنْ (نہیں) يَتَّخِذُونَكَ (وہ بناتے تمہیں) إِلَّا(مگر۔ صرف) هُزُوًا (تمسخر (ٹھٹھا)أَهْذَا (کیا یہ) الَّذِي بَعَثَ (وہ جسے بھیجا) اللَّهُ (الله) رَسُولًا(رسول)
آیت نمبر :41
إِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَنْ صَبَرْنَا عَلَيْهَا وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًاـ 
 بے شک یہ تو قریب تھا کہ ہمیں ہمارے معبودوں سے گمراہ ہی کر دیتا، اگریہ نہ ہوتا کہ ہم ان پرجمے رہے۔ اورعنقریب وہ جان لیں گے جب عذاب دیکھیں گے، کون راستے کے اعتبار سے زیادہ گمراہ ہے ـ
إِنْ (قریب تھا) كَادَ لَيُضِلُّنَا (کہ وہ ہمیں بہکا دیتا) عَنْ الهَتِنَا (ہمارے معبودوں سےکو) لَا (اگرنہ) أَنْ صَبَرْنَا (ہم جمے رہتے) عَلَيْهَا (اس پر) وَسَوْفَ (اورجلد) يَعْلَمُونَ (وہ جان لیں گے) حِينَ (جس وقت) يَرَوْنَ (وہ دیکھیں گے) الْعَذَابَ (عذاب) مَنْ أَضَلُّ (كون بدترین گمراہ) سَبِيلًا (راستہ سے)
آیت نمبر :42
 أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًاـ 
 کیا تو نے وہ شخص دیکھا جس نے اپنا معبود اپنی خواہش ہی کو بنا لیا، تو کیا تو اس کا ذمہ دار ہو گا۔
أَرَعَيْتَ (کیا تم نے دیکھا؟) مَنِ اتَّخَذَ (جس نے بنایا) إِلَهَهُ (اپنا معبود) هَوَاهُ (اپنی خواہش) أَفَأَنْتَ (تو کیا تم) تَكُونُ (ہو جائے گا) عَلَيْهِ (اس پر) وَكِيلًا (نگہبان)
آیت نمبر :43
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًاـ 
 یا تو گمان کرتا ہے کہ ان کے اکثر سنتے ہیں یا سمجھتے ہیں، وہ نہیں ہیں مگر چوپائوں کی طرح ، بلکہ وہ راستے کے اعتبار سے زیادہ گمراہ ہیں ـ
أَمْ تَحْسَبُ (کیا تم سمجھتے ہو) أَنَّ (کہ) اَكْثَرَهُمُ (ان کے اکثر) يَسْمَعُونَ (سنتے ہیں) اَوْيَعْقِلُونَ (یا عقل سے کام لیتے ہیں) إِنْ هُمْ (نہیں وہ) إِلَّا(مگر) كَالْأَنْعَامِ (چوپایوں جیسے) بَلْ هُمْ (بلکہ وه) أَضَلُّ (بدترین گمراه) سَبِيلًا (راہ سے)
آیت نمبر :43
أَلَمْ تَرَ إِلَى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلً ـ
کیا تو نے اپنے رب کو نہیں دیکھا، اس نے کس طرح سائے کو پھیلا دیا اوراگروہ چاہتا تو اسے ضرور ساکن کر دیتا، پھر ہم نے سورج کو اس پر دلالت کرنے والا بنایا۔
الَمْ تَرَ(کیا تم نے نہیں دیکھا) إِلَى (طرف) رَبِّكَ (اپنا رب) كَيْفَ (کیسے) مَدَّ الظُّلَّ (دراز کیا سایہ) وَلَوْ شَاءَ (اوراگروہ چاہتا) لَجَعَلَهُ (تواسے بنا دیتا) سَاكِنا (ساکن) ثُمَّ (پھر) جَعَلْنَا (ہم نے بنایا) الشَّمْسَ (سورج) عَلَيْهِ (اس پر) دَلِیلًا (ایک دلیل)
آیت نمبر :45
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا ـ
پھر ہم نے اسے اپنی طرف سمیٹ لیا، تھوڑا تھوڑا سمیٹنا۔
ثُمَّ (پھر) قَبَضْنَهُ (ہم نے سمیٹا اس کو) إِلَيْنَا (اپنی طرف) قَبْضًا (کھینچنا) يَسِيرًا (آہستہ آہستہ)
آیت نمبر :46
 وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا ـ
 اوروہی ہے جس نے تمھارے لیے رات کو لباس بنایا اور نیند کو آرام اوردن کو اٹھ کھڑا ہونا بنایا۔ 
وَهُوَ(اوروہ) الَّذِي جَعَلَ (جس نے بنایا) لكُم (تمہارے لیے) الَّيْلَ (رات) لِبَاسًا (پرده) وَالنَّوْمَ (اورنیند) سُبَاتًا (راحت) وَجَعَلَ (اوربنایا) النَّهَارَ(دن) نُشُورًا (اٹھنے کا وقت)
آیت نمبر :47
وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًاـ 
اوروہی ہے جس نے ہوائوں کو اپنی رحمت سے پہلے خوش خبری کے لیے بھیجا اورہم نے آسمان سے پاک کرنے والا پانی اتارا۔
وَهُوَ(اوروہی) الَّذِي (جس نے) أَرْسَلَ الرِّيحَ (بھیجیں ہوائیں اس نے) بشرًا (خوشخبری) بَيْنَ يَدَيْ (آگے) رَحْمَتِهِ (اپنی رحمت) وَانْزَلْنَا (اورہم نے اتارا) مِنَ السَّمَاءِ (آسمان سے) ماء طَهُورًا (پانی پاک)
آیت نمبر :48
 لِنُحْيِيَ بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا وَنُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا ـ
تاکہ ہم اس کے ذریعے ایک مردہ شہر کو زندہ کریں اوراسے اس (مخلوق) میں سے جو ہم نے پیدا کی ہے، بہت سے جانوروں اور انسانوں کو پینے کے لیے مہیا کریں
لِنُحْيِيَ بِهِ (تاکہ ہم زندہ کر دیں اس سے) بَلْدَةً مَيْتًا (شہرمردہ) وَنُسْقِيَهُ (اورہم پلائیں اسے) مِمَّا (اس سے جو) خَلَقْنَا (ہم نے پیدا کیا) اَنْعَامًا (چوپائے) وَانَاسِي (اور آدمی) كَثِيرًا (بہت سے)
آیت نمبر :49
 وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًاـ 
اوربلا شبہ یقینا ہم نے اسے ان کے درمیان پھیر پھیر کر بھیجا، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں، مگر اکثر لوگوں نے سخت ناشکری کرنے کے سوا کچھ نہیں مانا ـ
وَلَقَدْ صَرَّفْتُهُ (اورتحقیق ہم نے اسے تقسیم کیا) بَيْنَهُمْ (ان کے درمیان) لِيَذَّكَّرُوا (تاکہ وہ نصیحت پکڑیں) فَأَبَى (پس قبول نہ کیا) أكْثَرُالنَّاسِ (اکثر لوگ) إِلَّا (مگر) كُفُورًا (ناشکری)
آیت نمبر :50
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًاـ 
اوراگرہم چاہتے توضرورہربستی میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے ـ
وَلَوْ(اوراگر) شِئْنَا (ہم چاہتے) لَبَعَثْنَا (توہم بھیجدیتے) فِي (میں) كُلِّ قَرْيَةٍ (ہر بستی) نَذِيرًا (ایک ڈرانے والا)
آیت نمبر :51
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًاـ 
پس تو کافروں کا کہنا مت مان اوراس کے ساتھ ان سے جہاد کر، بہت بڑا جہاد ـ
فَلَا تُطِعِ (پس نہ کہا مانیں آپ) الْكُفِرِينَ (کافروں کا) وَجَاهِدُهُمْ (اورجہاد کریں ان سے) بِهِ (اس کے ساتھ) جِهَادًا كَبِيرًا (بڑا جہاد)
آیت نمبر :52
وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَحْجُورًاـ 
اوروہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا دیا، یہ میٹھا ہے ، پیاس بجھانے والا اوریہ نمکین ہے کڑوا اوراس نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط آڑ بنا دی۔
وَهُوَ(اوروہی) الَّذِي (جس نے) مَرَجَ (ملايا) الْبَحْرَيْنِ (دودریا) هذَا (یہ) عَذَبٌ (شیریں) فُرَاتٌ (خوشگوار) وَهَذَا (اوریہ) مِلْحٌ أُجَاجٌ (تلخ بدمزه) وَجَعَلَ (اوراس نے بنایا) بَيْنَهُمَا (ان دونوں کے درمیان) بَرْزَخًا (ایک پردہ) وَحِجْرًا (اورآڑ) مَحْجُورًا (مضبوط آڑ)
آیت نمبر :53
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًاـ 
اوروہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر کو پیدا کیا، پھر اسے خاندان اورسسرال بنا دیا اورتیرا رب ہمیشہ سے بے حد قدرت والا ہے ـ
وَهُوَ(اووہی) الَّذِي (جس نے) خَلَقَ (پیدا کیا) مِنَ الْمَاءِ (پانی سے) بَشَرًا (بشر) فَجَعَلَهُ (پھر بنائے اس کے) نَسَبًا (نسب) وَصِهْرًا (اورسسرال) وَكَانَ (اورہے) رَبُّكَ (تیرارب) قَدِيرًا (قدرت والا)
آیت نمبر :54
وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَى رَبِّهِ ظَهِيرًاـ 
اوروہ اللہ کے سوا اس چیز کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انھیں نفع دیتی ہے اورنہ انھیں نقصان پہنچاتی ہے اورکافر ہمیشہ اپنے رب کے خلاف مدد کرنے والا ہے۔
وَيَعْبُدُونَ (اوروہ بندگی کرتے ہیں) مِنْ دُونِ اللهِ (اللہ کے سوا) مَا (جو) لَا يَنْفَعُهُمْ (نہ انہیں نفع پہنچائے) وَلَا يَضُرُّهُمْ (اورنہ ان کا نقصان کرسکے ) وَكَانَ (اورہے) الْكَافِرُ (کافر) عَلَى (پر۔ خلاف) رَبِّهِ (اپنا رب) ظَهِيرًا (پشت پناہی کرنیوالا)
آیت نمبر :55

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًاـ 

اورہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر خوش خبری دینے والا اورڈرانے والا بنا کر۔
وَمَا (اورنہیں) أَرْسَلْتُكَ (بھیجا ہم نے آپ کو) إِلَّامُبَشِّرًا (مگر خوشخبری دینے والا) وَنَذِيرًا (اورڈرانے والا)
آیت نمبر :56
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَنْ شَاءَ أَنْ يَتَّخِذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًاـ 
کہہ دے میں تم سے اس پر کسی مزدوری کا سوال نہیں کرتا مگر جو چاہے کہ اپنے رب کی طرف کوئی راستہ اختیار کرے۔
قُلْ (فرما دیں) مَااسْتَلُكُمْ (نہیں مانگتا تم سے)عَلَيْهِ (اس پر) مِنْ (کوئی) أَجْرٍ(کوئی اجر) إِلَّا(مگر) مَنْ شَاءَ (جو چاہے) أَنْ يَتَّخِذَ (کہ اختیار کرلے) اِلى رَبِّهِ (اپنے رب تک) سَبِيلًا (راستہ)
آیت نمبر :57
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًاـ 
اوراس زندہ پر بھروسا کرجو نہیں مرے گا اور اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کر اوروہ اپنے بندوں کے گناہوں کی پوریخبر رکھنے والا کافی ہے ـ
وَتَوَكَّلُ(اوربھروسہ کر)عَلي الحَيِّ (پرہمیشہ زندہ رہنے والے) الَّذِي لَا يَمُوتُ (جسے موت نہیں) وَسَبِّحْ (اورپاکیزگی بیانکر) بِحَمْدِہ (اس کی تعریف کے ساتھ ) وَكَفَى بِهِ (اورکافی ہے وہ) بِذُنُوبِ (گناہوں سے) عِبَادِهِ (اپنے بندے) خَبِيرًا (خبر رکھنے والا)
آیت نمبر :58
الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ الرَّحْمَنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًاـ 
وہ جس نے آسمانوں اورزمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر عرش پر بلند ہوا، بے حد رحم والاہے، سو اس کے متعلق کسی پورے با خبر سے پوچھ۔ ـ
الَّذِي (اورجس نے) خَلَقَ (پیدا کیا) السَّمواتِ (آسمان(جمع) وَالْأَرْضَ (اورزمین) وَمَا بَيْنَهُمَا (اورجوان دونوں کے درمیان) فِي (میں) سِتَّةِ أَيَّامٍ (چھ دنوں) ثُمَّ اسْتَوي (پھرقائم ہوا) عَلَي الْعَرْشِ (عرش پر) الرَّحْمَنُ (جورحم کرنے والا) فَسْئَلُ (توپوچھو) بِہ (اس کے متعلق) خَبِيرًا (کسی باخبر)
آیت نمبر :59
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًاـ 
اورجب ان سے کہا جاتا ہے رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں اوررحمان کیا چیز ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تو ہمیں حکم دیتا ہے اور یہ بات انھیں بدکنے میں بڑھا دیتی ہے۔
وَإِذَا (اورجب) قِيلَ (کہا جائے) لَهُمُ (ان سے) اسْجُدُوا (تم سجدہ کرو) لِلرَّحْمنِ (رحمن کو) قََالُوا (وہ کہتے ہیں) وَمَا (اورکیا ہے) الرَّحْمَنُ (رحمن) أَنَسْجُدُ (کیا ہم سجدہ کریں) لِمَا تَأْمُرُنَا (جسے توسجدہ کرنے کو کہے) وَزَادَهُمْ (اوراس نے بڑھا دیا ان کا) نُفُورًا (بدكنا)
آیت نمبر :60
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُنِيرًاـ 
بہت برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں ایک چراغ اور ایک روشنی کرنے والا چاند بنایا۔
تَبْرَكَ (بڑی برکت والا ہے) الَّذِي جَعَلَ (وہ جس نے بنائے) فَِي السَّمَاءِ (آسمانوں میں) بُرُوجاً (برج (جمع) وَجَعَلَ (اوربنايا) فِيهَا (اس میں) سَِراجاً (چراغ (سورج) وَقَبَرًا (اورچاند) مُنِيرًا (روشن)
آیت نمبر :61
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًاـ 
اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا، اس کے لیے جو چاہے کہ نصیحت حاصل کرے، یا کچھ شکر کرنا چاہے۔
وَهُوَ(اوروہی) الَّذِي جَعَلَ (جس نے بنایا) الَّيْلَ (رات) وَالنَّهَارَ (اوردن) خِلْفَةً (ایک دوسرے کے پیچھے آنیولا) لِمَنْ اَرَادَ (اس کے لیے جو چاہے) اَنْ يَذَّكَّرَ(کہ وہ نصیحت پکڑے) أَوْأَرَادَ (یا چاہے) شُكُورًا (شکرگزاربننا)
آیت نمبر :62
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًاـ 
اوررحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر نرمی سے چلتے ہیں اورجب جاہل لوگ ان سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں سلام ہے۔
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ (اوررحمن کے بندے) الَّذِينَ (وہ جوکہ) يَمْشُونَ (چلتے ہیں) عَلَي الْأَرْضِ (زمین پر) هَوْنًا (آہستہ آہستہ ) وَإِذَا (اورجب) خَاطَبَهُمُ (ان سے بات کرتے ہیں) الْجُهِلُونَ (جابل (جمع) قَالُوا(کہتے ہیں) سَلَامًا (سلام)
آیت نمبر :63
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًاـ 
اوروہ جو اپنے رب کے لیے سجدہ کرتے ہوئے اور قیام کرتے ہوئے رات گزارتے ہیں۔
وَالَّذِينَ(اورجو) يَبِيتُونَ (رات کاٹتے ہیں) لِرَبِّهِمْ (اپنے رب کے لیے) سُجَّدًا (سجدے کرتے) وقِيَامًا (اورقیام کرتے)
آیت نمبر :64
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاـ 
اوروہ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے۔ بے شک اس کا عذاب ہمیشہ چمٹ جانے والا ہے۔
وَالَّذِينَ (اوروہ جو) يَقُولُونَ (کہتے ہیں) رَبَّنَا (اے ہمارے رب) اصْرِفْ (پھیر دے) عَنَّا (ہم سے) عَذَابَ جَهَنَّمَ (جہنم کا عذاب) إِنَّ (بیشک )عَذَابَهَا (اس کا عذاب) كَانَ غَرَامًا (لازم ہو جانے والا ہے)
آیت نمبر :65
إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًاـ 
بے شک وہ بری ٹھہرنے کی جگہ اور اقامت کی جگہ ہے۔
(إِنَّهَا (بیشک وہ) سَاءَتْ (بری) مُسْتَقَرًّا (ٹھہرنے کی جگہ) وَمُقَامًا (اور(برا) مقام
آیت نمبر :66
وَالَّذِينَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَلِكَ قَوَامًاـ 
اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ خرچ میں تنگی کرتے ہیں اور(ان کا خرچ) اس کے درمیان معتدل ہوتا ہے۔
وَالَّذِينَ (اوروہ لوگ جو) إِذَا أَنْفَقُوا (جب وہ خرچ کرتے ہیں) لَمْ يُسْرِفُوا (نہ فضول خرچی کرتے ہیں) وَلَمْ يَقْتُرُوا (اورنہ تنگی کرتے ہیں) وَكَانَ (اورہے) بَيْنَ ذَلِكَ (اس کے درمیان) قَوَامًا (اعتدال)
آیت نمبر :67
وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًاـ 
اوروہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اورنہ اس جان کو قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ اور نہ زنا کرتے ہیں اورجو یہ کرے گا وہ سخت گناہ کو ملے گا۔
وَالَّذِينَ (اوروہ جو) لَايَدْعُونَ (نہیں پکارتے) مَعَ اللهِ (الله کے ساتھ) إِلَهًا آخَرَ(کوئی معبود) وَلَا يَقْتُلُونَ (اوروہ قتل نہیں کرتے) النَّفْسَ (جان) الَّتِي حَرَّمَ (جسے حرام کیا) اللهُ (الله) إِلَّا بالْحَقِّ (مگر جہاں حق ہو) وَلَا يَزْنُونَ (اوروہ زنا نہیں کرتے وہ) وَمَنْ (اورجو) يَفْعَلُ (کرے گا) ذلِكَ ( یہ) يَلْقَ أَثَامًا (وہ دوچا ہوگا بڑی سزا)
آیت نمبر :68
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًاـ 
اس کے لیے قیامت کے دن عذاب دگنا کیا جائے گا اور وہ ہمیشہ اس میں ذلیل کیا ہوا رہے گا۔
يُضْعَفُ (دو چند کردیا جائیگا) لََهُ (اس کے لیے) الْعَذَابُ (عذاب) يَوْمَ الْقِيمَةِ (روزقیامت) وَيَخْلُدُ (اوروہ ہمیشہ رہے گا) فِيهِ (اس میں) مُهَانا (خوارہ ہو کر)
آیت نمبر :69
إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًاـ 
مگر جس نے توبہ کی اورایمان لے آیا اورعمل کیا، کچھ نیک عمل تو یہ لوگ ہیں جن کی برائیاں اللہ نیکیوں میں بدل دے گا اور اللہ ہمیشہ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔
إِلَّا(سوائے) مَنْ تَابَ (جس نے توبہ کی) وَآمَنَ (اوروہ ایمان لایا) وَعَمِلَ (اور عمل کیے اس نے) عَمَلًا صَالِحًا (نیک عمل) فَأُولَئِكَ (پس یہ لوگ) يُبَدِّلُ اللهُ (الله بدل دے گا) سَيَأْتِهِمْ (ان کی برائیاں) حَسَنت (بھلائیوں سے) وَكَانَ (اورہے) اللَّهُ (الله) غَفُورًا (بخشنے والا) رَّحِيمًا (نہایت مہربان)
آیت نمبر :70
وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًاـ 
اورجو توبہ کرے اورنیک عمل کرے تو یقینا وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے، سچا رجوع کرنا۔
وَمَنْ تَابَ (اورجس نے توبہ کی) وَعَمِلَ (اورعمل کیے) صَالِحًا (نیک) فَإِنَّهُ (توبیشک وہ) يَتُوبُ (رجوع کرتا ہے) إِلَى اللَّهِ (اللہ کی طرف) مَتَابًا (رجوع کرنے کا مقام)
آیت نمبر :71
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًاـ 
اوروہ جو جھوٹ میں شریک نہیں ہوتے اورجب بے ہودہ کام کے پاس سے گزرتے ہیں تو باعزت گزر جاتے ہیں۔
وَالَّذِينَ (اوروہ لوگ جو) لَايَشْهَدُونَ (گواہی نہیں دیتے) الزُّورَ (جھوٹ) وَإِذَا (اورجب) مَرُّوا (وہ گزریں) بِاللَّغْوِ (بیہودہ سے) مَرُّوا (گزرتے ہیں) كِرَامًا (بزرگانہ)
آیت نمبر :72
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًاـ 
اوروہ کہ جب انھیں ان کے رب کی آیات کے ساتھ نصیحت کی جائے تو ان پر بہرے اور اندھے ہوکر نہیں گرتے۔
وَالَّذِينَ (اوروہ لوگ جو) إِذَا ذُكِّرُوا (جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے) بِايْتِ رَبِّهِمْ (ان کے رب کے احکام سے) لَمْ يَخِرُّوا (نہیں گر پڑتے)عَلَيْهَا (ان پر) صُمَّا (بہروں کی طرح) وَعُمْيَانًا (اندھوں کی طرح)
آیت نمبر :73
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاـ 
اوروہ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اوراولادوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اورہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا۔
وَالَّذِينَ (اوروہ لوگ جو) يَقُولُونَ (کہتے ہیں وہ) رَبَّنَا هَبْ لنَا (اے ہمارے رب عطا فرما ہمیں) مِنْ (سے) اَزْوَاجِنَا (ہماری بیویاں) وَذُرِّيتِنَا (اورہماری اولاد) قُرَّةَ أَعْيُنٍ (ٹھنڈک آنکھوں کی) وَاجْعَلْنَا (اوربنادے ہمیں) لِلْمُتَّقِينَ (پرہیزگاروں کا) اِمَامًا (امام (پیشوا)
آیت نمبر :74
أُولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًاـ 
یہ لوگ ہیں جنھیں جزا میں بلند و بالا محل عطا کیے جائیں گے، اس لیے کہ انھوں نے صبر کیا اوراس میں ان کا استقبال زندگی کی دعا اور سلام کے ساتھ کیا جائے گا۔
أُولَئِكَ (یہ لوگ) يُجْزَوْنَ (انعام دیئے جائیں گے) الْغُرْفَةَ (بالا خانے) بِمَا صَبَرُوا (ان کے صبر کی بدولت) وَيُلَقَّوْنَ فِيْهَا (اورپیشوائی کیے جائینگے اس میں) تَحِيَّةً (دعائے خیر) وَسَلَامًا (اورسلام)
آیت نمبر :75
خَالِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًاـ 
ہمیشہ اس میں رہنے والے ہیں۔ وہ ٹھہرنے اوررہنے کی اچھی جگہ ہے۔
خُلِدِينَ (وہ ہمیشہ رہیں گے) فِيهَا (اس میں) حَسُنَتْ (اچھی ہے) مُسْتَقَرًّا (آرام گاہ) وَمُقَامًا (اورمسکن)
آیت نمبر :76
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًاـ 
کہہ میرا رب تمھاری پروا نہیں کرتا اگر تمھارا پکارنا نہ ہو، سو بے شک تم نے جھٹلا دیا، تو عنقریب (اس کا انجام) چمٹ جانے والا ہوگا۔
قُلْ (فرما دیں) مَا يَعْبَؤُا (پرواہ نہیں رکھتا) بِكُمْ (تمہاری) رَبِّي (میرارب) لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (نہ پکاروتم) فَقَدْ كَذَّبْتُمْ (توجھٹلا دیا تم نے) فَسَوْفَ (پس عنقریب) يَكُونُ (ہوگی) لِزَامًا (لازمی)
آیت نمبر :77

وَمَا عَلَيْنَا إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ

 

سورۃالفرقان کی تلاوت 

 

سورۃ الفرقان کی تلاوت اردوترجمہ کے ساتھ

 

 

مزید پڑھیے          سورة الفرقان کی تشریح

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *