Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
عشرہ ذی الحجہ کی قدر و قیمت اس لیے بھی ہے کہ یہ حج جیسے عظیم فریضہ اور قربانی جیسی عظیم سنت کا احاطہ کرتے ہیں۔ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت ہےـ جو شخص ان دس دنوں کی حقیقی قدر پہچان لے، وہ درحقیقت اپنی آخرت کو سنوار لیتا ہے۔
اگرآپ مزید اقتباسات پڑھنا یا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ پر اسلامی اقتباسات سے متعلق دیگر صفحات کو وزٹ کریں۔ جہاں آپ ہماری ویب سائٹ مسلمز پوائنٹ پر رمضان المبارک ڈی ـ پی، جمعہ مبارک اقتباسات اردو، قرآنی اقتباسات اردومیں ،احادیث مبارک اقتباسات اور بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے بلاگ پر اقتباسات کے عنوانات سے متعلق اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔
عشرہ ذی الحجہ کا ہر لمحہ ایک انمول موتی ہے، اسے ضائع مت کیجئے
اے اللہ! مبارک کر ہمیں یہ چاند، برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ (اے چاند!) میرا اور تمہارا رب اللہ ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ اللہ تبارک وتعالیٰ کسی بھی دن میں اپنے بندوں کو اس قدر جہنم سے آزاد نہیں کرتا
جس قدر یوم عرفہ میں آزاد کرتا ہے۔ اس دن بندوں سے قریب ہوکر فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے
میرے یہ بندے کیا چاہتے ہیں؟ـ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عرفے کے دن کے روزے کی وجہ سے میں اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس سے پہلے
سال بھر کے اور اس کے بعد کے سال بھر کے گناہ معاف فرما دے گا ـ
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک جو کچھ (بطور ذکر) کہا ہے
اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور سب سے افضل دعا جو میں نے
اور مجھ سے پہلے انبیا نے کی ہے وہ ہے: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی قدیر۔
اور اللہ تعالیٰ کا ذکر معلوم دنوں میں کرو- ایام معلومات سے مراد ذی الحجہ کے دس دن ہیں
اور«اأيام المعدودات» سے مراد ایام تشریق ہیں۔
اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اللہ بہت بڑا ہے،
اللہ بہت بڑا ہے، اورتمام تعریفیں اللہ کےلیے ہیں۔
عبداللہ بن عمر اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما ان دس دنوں میں تکبیرات کہتے ہوئے بازار کی طرف
نکل جاتے اور لوگ بھی ان کے ساتھ مل کر تکبیرات کہتے ـ
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چارکلمات ہیں
(سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ )
اور،تم (ذکر کرتے ہوئے) ان میں سے جس کلمے کو پہلے کہو، کوئی حرج نہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی
اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہاں سب سے بڑھ کر عظمت والا دن دس ذوالحجہ کا دن ہے
اوراس کے بعد 1 1 ذوالحجہ کا دن ہے ـ
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: حج اور عمرہ پے در پے کیا کرو، کیونکہ یہ فقر اور گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں
جس طرح بھٹی لوہے اور سونے چاندی کے میل کچیل کو دور کردیتی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھو اورتم میں سعشرہ ذی الحجہ میں مستحب اعمالے کوئی شخص
قربانی کاارادہ رکھتا ہو ، وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو ( نہ کاٹے ) یعنی اپنے حال پر رہنے دے ۔
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: جو شخص اس (یعنی عرفہ کے) دن اپنے کانوں، آنکھوں اور زبان کو گناہوں سے قابو
میں رکھتا ہے اسے بخش دیا جاتا ہے ـ
إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ عَلَى مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ وَعَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ بِاسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ،
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: دسویں ذی الحجہ کو مجھے عید منانے کا حکم دیا گیا ہے جسے اللہ عزوجل نے
اس امت کے لیے مقرر و متعین فرمایا ہے۔
تَقَبَّلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ
اللہ ہمارے اور تمہارے(اعمال) قبول فرمائے
Contents