ہمارے بلاگ مسلمز پوائنٹ پر قرآن پاک کی منتخب آیات پیش کی گئی ہیں جو ایمان، صبر اوراسلامی تعلیمات کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ متاثرکن اقتباسات نہ صرف دل کو تسلی پہنچاتے ہیں، بلکہ ایمان اورعزم کو مضبوط بناتے ہیں۔ ہرآیت زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتی ہے – خواہ روحانی سکون ہو، عملی مسائل کا حل ہو، صبر کی تلقین ہو یا اللہ پر بھروسے کی ترغیب۔
قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ قرآن کی حکمت بھری یہ قرآنی اقتباسات اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کی گئی ہیں تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہو سکے۔
اگرآپ مزید اقتباسات پڑھنا یا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ پر اسلامی اقتباسات سے متعلق دیگر صفحات کو وزٹ کریں۔ جہاں آپ ہماری ویب سائٹ مسلمز پوائنٹ پر رمضان المبارک ڈی ـ پی، جمعہ مبارک اقتباسات اردو، اسلامی اقتباسات ،احادیث مبارک اقتباسات اور بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے بلاگ پر اقتباسات کے عنوانات سے متعلق اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔
! اپنے جذبات، تاثرات اور تجاویز ہمارے ساتھ ضرور بانٹیں
بے شک اللہ تو ان کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا
وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
(04:سورۃ الصف)
میں پکارنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔
(سورة البقرة: 186)
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
(سورہ الم نشرح: 06)
(31:سورۃ آل عمران)
فرمایا ڈرو مت میں تمہارے ساتھ سنتا اوردیکھتا ہوں۔
(46:سورۃ طہ)
اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے
(07:سورہ ابراھیم)
اوربیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
(05 :سورۃ ضحٰی)
اے ہمارے رب! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے لئے ہمارے معاملے میں ہدایت کے اسباب مہیا فرما۔
(10 :سورۃ الکھف)
یقین والوں کے لیے اللہ سے بہتر کس کا حکم ہوسکتا ہے؟
(50 :سورۃ المائدہ )
(سورۃ الرحمٰن)
(09 :سورۃ الرعد)
اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے
(03 :سورۃ الطلاق)
(04 :سورۃ ضحٰی)
اے میرے رب! تو ان دونوں پر رحم فرما جیسا ان دونوں نے مجھے بچپن میں پالا۔
(24 :سورۃ بنی اسرائیل )
اورجب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو اس سے صرف یہ فرماتا ہے کہ’’ ہو جا‘‘ تووہ فوراً ہوجاتا ہے۔
(117 :سورۃ البقرہ )
بیشک اللہ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے
(159 :سورۃ ال عمران )
جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک زبردست حکمت والا ہے
(01 :سورۃ الجمعہ)
اور نمازادا کرتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو۔
(110 :سورة البقرة)
ظاھر و پو شیدہ کا وہ عالم ہے (سب سے) بڑا اور (سب سے) بلند و بالا
(09 :سورۃ الرعد)
خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔
(286 :سورة البقرة)



















