قنوت نازلہ کی دعائیں

Contents

قنوت نازلہ کی قرآن سے دعائیں

قنوت نازلہ کی قرآن سے دعائیں

رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرُلَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِين ـ 

 اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پرزیادتی کی اوراگرتونے ہماری مغفرت نہ فرمائی اورہم پررحم نہ فرمایا توضرورہم نقصان والوں میں سے ہوجائیں گے۔

الاعراف ـ 23

 رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنْبَنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرَه رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ـ

اے ہمارے رب! ہم تجھ پرہی توکل کرتے ہیں، تیری طرف ہی رجوع کرتے ہیں اورتیری طرف ہی ہمیں پلٹ کر جانا ہے، اے اللہ ! ہمیں کافروں کے لئے پر کھ کا ذریعہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے۔ بے شک تو غالب ہے حکمت والا ۔

الممتحنه ـ 4,5

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ـ

اے ہمارے مالک! ہم اس سب پرایمان لائے جو تو نے نازل فرمایا اورتیرے پیغمبر حضرت محمد کی ہم نے تابعداری کی۔ تو ہمیں گواہوں کے ساتھ لکھ لے۔

آل عمران ـ 53

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةٌ لِّلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَفِرِين ـ

اے ہمارے رب! ہمیں ظالم قوم کے ظلم کا نشانہ مت بنانااورکافروں کی قوم سے ہمیں اپنی خاص رحمت کے ساتھ نجات دینا۔

يونس ـ 85،86

رَبَّنَا وَسِعُتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ  رَبَّنَاوَأَدْخِلُهُمْ جَنَّتِ عَدُنِهِ الَّتِي وَعَدُتْهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَازْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُالْحَكِيمُ . وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ـ

اے ہمارے رب! تیری رحمت اورعلم نے ہرچیزکوگھیررکھا ہےتوجولوگ توبہ کرتے ہیں اورتیرے راستے پر چلتے ہیں انہیں بخش دے اور انہیں جہنم کے عذاب سے بچالے۔ اے ہمارے پروردگار! انہیں بھی اور ان کے آباؤ اجداد بیویوں اور اولاد میں سے جو اس کے لائق ہیں ان سب کو بھی اپنے ان ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل فرما کہ جن کا تو نے ان سے وعدہ کررکھا ہے بلا شبہ تو ہی غالب حکمت والا ہے اور(قیامت کے دن) ان کو برائیوں (تکلیفوں) سے بچا دیجیو۔ کیونکہ اس دن کی تکلیفوں سے جسے تو نے بچا لیا اس پر تو نے بڑا رحم کیا اور یہی تو بڑی کامیابی ہے۔

سوره مومنون ـ 7،9

رَبَّنَا غْفِرُ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلُ فِي قُلُوبِنَا غِلا للَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَؤُفٌ رَحِيم ـ  

اے ہمارے مالک! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم سے سبقت لے جاچکے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے بارے میل (کینہ) مت آنے دیجیو۔ اے ہمارے پروردگار! بے شک تو بڑی شفقت والا اور مہربان ہے۔

سورة الحشر ـ 10

رَ   بَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَاعَذَابَ النَّارِ ـ

اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لائے ہیں تیرے اوپرلہذا ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں جہنم کےعذاب سے بچالے۔

آل عمران ـ 16 

 –  ربنا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلا رَبَّنَاسُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِهِ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعُنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَاذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِه رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ٥ ـ

اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے کار نہیں بنایا۔ تیری ذات پاک ہے تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔ اے اللہ ! جسے تو نے دوزخ میں داخل کردیا اسے تو نے رسوا کیا اورمشرکوں کا کوئی مددگار نہیں۔ اے ہمارے رب! ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز کوسنا (جو کہہ رہا تھا ) کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے پروردگار ! ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دورفرما اورنیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت دے۔ (ہمارا حشران کے ساتھ ہو) ہمارے مالک! اپنے پیغمبروں کی زبانی جو تو نے ہم سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہمیں عطا کراورہمیں قیامت والے دن رسوا نہ کرنا اس لئے کہ تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

آل عمران ـ 191،193

ربَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ الله ـ

اے ہمارے پروردگار! ہمیں بہت زیادہ صبرعنایت فرمااورہمیں لڑائی میں ثابت قدم رکھ اورلشکر کفارپرفتح یاب کر۔

البقرہ ـ 250

 رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي  أَمْرِنَا وَثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ـ

اے ہمارے رب ہمارے گناہ بخش دے اور جو ہمارے کام میں ہم سے زیادتی ہوئی ہے (اسے بخش دے)، اور ہمارے قدم ثابت رکھ اور کافروں کی قوم پر ہمیں مدد دے۔

سورة آل عمران ـ 147

  ربَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ـ

اے رب کریم! اس کے بعد کہ تونے ہمیں سیدھی راہ پرلگایا ہمارے دلوں کوڈانواں ڈول نہ کردیجیواوراپنی طرف سے ہمیں خاص رحمت عنایت فرما کیونکہ تو ہی بہت زیادہ عنایت کرنےوالا ہے۔

 8 آل عمران ـ 

 رَبَّنَا لَا تُؤَا خِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلُ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلَتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا أَنتَ مَوْلَانَا فَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِالْكَافِرِينَ ـ

اے ہمارے پروردگار!اگرہم بھول گئے ہوں یا ہم نے خطا کی ہو تو اس پر ہمارا مواخذہ نہ کیجیوـ رب کریم! جیسا تو نے پہلے لوگوں پر بھاری بوجھ ڈالا تھا ویسا بوجھ ہم پرمت ڈالیو اورجس چیز کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں وہ ہم سے نہ اٹھوائیو۔ ہمیں معاف کر دے، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا حامی و مددگار ہے۔ کافروں کی قوم پر ہماری مددفرما ـ

البقره – 287

– اللَّهُمَّ لَا يَأْتِي بِالْحَسَنَاتِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا يَذْهَبُ بِالسَّيِّئَاتِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إلا بالله ـ

اے اللہ ! نیکیاں تو صرف تو ہی لاسکتا ہے ( یعنی انہیں کرنے کی توفیق دے سکتا ہے) اوربرائیوں کوتوصرف تو ہی لے جا سکتا ہے (یعنی انہیں ہم سے دور کر سکتا ہے) اورنہیں ہے قدرت وقوت مگر صرف اللہ کی۔

آل عمران ـ 173

 – اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْتَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىكُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ ـ 

اے بادشاہی کے مالک ہمارے اللہ! توجسے چاہے بادشاہی بخشےاورجس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلیل کرے۔ ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے۔ اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

آل عمران ـ 26

 – رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّيءُ لَنَامِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا ـ

اے ہمارے پروردگار! ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما اورہمارے کام میں درستی مہیا فرما ـ

الكهف ـ 10

رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِين ـ

اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے سوہمیں توبخش دے اورہم پررحم فرما، تو سب سے بہتررحم کرنے والا ہے

 المؤمنون ـ 109

– رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ٥ إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًاومُقَامًا ـ 

اے ہمارے رب! دوزخ کے عذاب کو ہم سے دوررکھیو! کہ اس کا عذاب بڑی ہی تکلیف کی چیز ہے اوردوزخ تو ٹھہرنے اوررہنے کی بہت ہی بڑی جگہ ہے۔

الفرقان ـ 65 

 رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَأَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ـ

ہمارے رب! ہماری بیویوں کی طرف سے ہمیں دل کا چین اوراولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے ـ

 الفرقان ـ 74

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *