قنوت نازلہ کی دعائیں

Contents

 قنوت نازلہ کی مسنون احادیث سے دعائیں

قنوت نازلہ کی احادیث سے دعائیں

اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَ نَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ ـ

اے اللہ ہم آپ کو کرتے ہیں ان کے سینوں کے درمیان اور ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں ان کے شرور سے۔

ابو داؤد ۔ 153

اللَّهُمَّ خَالِفٌ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ وَزَلْزِلُ أَقْدَامَهُمُ وَأنزل بهم بَاسَكَ الَّذِي لَا تَرُدُّهُ عَنِ الْقَوْمِ ا لْمُجْرِمِينَ ـ 

الہی !ان کے درمیان اختلاف ڈال دے ان کے قدموں کو ڈگمگا دے اوران پراپنا وہ عذاب نازل فرما کہ جسے تومجرم قوم سے واپس نہیں لوٹاتا ۔

البيهقى وحصن حصین

اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اللّهُمَّ اهزِمِ الْاَحْزَابَ . اَللّهُمَّ اهْزِمُهُم وَزَلْزِلَهُم ـ 

کتاب اتارنے والے اورجلد حساب لینے والے اللہ ! کافر جماعتوں کو شکست دے۔ اے اللہ ! انہیں شکست دےاورانہیں ہلا کرکے رکھ دے ـ

صحيح البخاري ـ 2933

اللَّهُمَّ – اسْتُرُ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا ـ

اے اللہ ! ہمارے عیب ڈھانپ دے اور ہمارے خوف و خطرات سے ہمیں امن دے۔

 السلسلة الصحيحة ـ 2018

 – اَللّهُمَّ انصُرُ عِبَادَكَ الْمُجَاهِدِينَ الَّذِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِكَ وَيُقَاتِلُونَ أَعْدَانَكَ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ اللَّهُمَّ انصُرُهُمْ فِي كَشْمِيرٍ وَأَنصُرُهُمْ بِشِيْشَانَ، اَللّهُمَّ انصُرُهُم فِي بَوْسِنُيَا وَأَرَاكَانَ اللَّهُمَّ انصُرُهُمْ فِي فَلَسْطِينَ وَفِي كُلِّ مَكَان ـ

اے اللہ ! اپنے ان مجاہد بندوں کی مدد فرما جو تیرے راستے میں جہاد کرتے اورتیرے دشمنوں سے لڑائی کرتے ہیں۔ وہ قتل کرتے بھی ہیں اور(اس راہ میں) قتل کر بھی دیئے جاتے ہیں۔ اللہ ! کشمیر اور چیچنیا میں ان کی مدد فرما۔ الہی ! بوسنیا اور اراکان میں ان کی مدد فرما۔ اے اللہ ! فلسطین میں اور ہر جگہ ان کی مدد فرما۔

اَللّهُمَّ انصُرُهُمْ نَصْراً مُؤذِّراً وَّانْصُرُهُمْ نَصْراًعَزِيزًا وَّافْتَحْ لَهُمْ فَتْحًا مُبِينًا ـ

اے اللہ! ان کی بھر پور مدد فرما، ان کی وہ مدد کر جو غالب آنے والی ہو اور انہیں واضح فتح نصیب فرما۔

 – اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِوَدَرُكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِالاعداء ـ  

اے اللہ ! ہرمصیبت کی سختی سے ہر بدبختی کے گھیر لینے سے ہربری تقدیر سے اور دشمنوں کے ہم پر ہنسنے سے ہم تیری بناہچاہتے ہیں۔

صحيح البخاري6616 ـ صحيح مسلم 6877

اَللّهُمَّ  إيّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُوَ إِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَكَ وَنَخَافُ عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقِّ ـ 

اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ تیرے لئےہی ہم نماز پڑھتے اورسجدہ کرتے ہیں۔ تیری ہی طرف لپکتے اورسعی کرتے ہیں، تیری رحمت کے امیدوارہیں اورتیرےعذاب سے ڈرتے ہیں۔ بلاشبہ تیراعذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ 

مصنف عبدالرزاق و مصنف ابن ابی شیبه

 اَللّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَوَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرِّ وَالْفَوزَ بِالْجَنَّةِ وَالنِّجَاةَ مِنَ النَّارِ ـ

اے اللہ ! ہم تیری رحمت کے اسباب کا سوال کرتےہیں۔ تیری مغفرت کے سامان ہرگناہ سے سلامتی ہر نیکی سےحصہ جنت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کا سوال کرتے ہیں۔

الحاكم وصححة الذهبي

 – اَللّهُمَّ أَلْفُ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحُ ذَاتَ بَيْنَنَا وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَبَارِكِ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُلُوبَنَا وَاَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا وَتُبُ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ   ـ

اے اللہ ! ہمارے دلوں میں باہمی محبت ڈال دے۔ ہمارے درمیان اصلاح فرما۔ ہمیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت نصیب فرما، ہمیں اندھیروں سے نجات دلا کرروشنی (ہدایت) کی طرف لےآ۔ ہمیں تمام قسم کے پوشیدہ اورظاہر بے حیائی کے کاموں سے دوررکھ ہماری سننےاوردیکھنے کی طاقت ہمارے دلوں، ہماری بیویوں اورہماری اولادوں اورہماری اولادوں میں برکت عطا فرما۔ ہمارے او پرتوجہ فرما بے شک تو ہی تو بہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

سنن ابي داود ـ 969

اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا ـ  

اے اللہ! ہمارے درمیان تو اپنا اتنا خوف بانٹ دے جو ہمارے اورہمارے گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے، اور ہمارے درمیان اپنی اطاعت و فرماں برداری کا اتنا جذبہ پھیلا دے جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے، اور ہمیں اتنا یقین دیدے جس کے سہارے دنیا کی مصیبتیں ہیچ اورآسان ہو جائیں، اورجب تک تو زندہ رکھ ہمیں اپنے کانوں اپنی آنکھوں اوراپنی قوتوں سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دیتا رہ، اوران سب کو(ہماری موت تک) باقی رکھ اورہمارا قصاص اورہمارا بدلہ ان سے لے جو ہم پر ظلم کرے، اور جو ہم سے دشمنی کرے اس کے مقابل میں ہماری مدد فرما، اور دنیا کو ہمارا برا مقصد نہ بنا دے، اور نہ ہمارے علم کی انتہا بنا (کہ ہمارا سارا سیکھنا سکھانا صرف دنیا کی خاطر ہو) اور ہم پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے ـ

سنن ترمذي ـ 3502رواه الترمذى وقال هذا حديث حسن غريب وابن السني والحاكم

 اَللّهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصُنَا وَاكْرِمُنَا وَلَا تُهِنَّا وَاعْطِنَا وَلَا تَحْرِمُنَا وَآثِرُنَا وَلَا تُؤْثِرُعَلَيْنَا وَاَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا ـ

اے اللہ! ہم کو زیادہ دے، ہمیں دینے میں کمی نہ کر، ہم کو عزت دے، ہمیں ذلیل ورسوا نہ کر، ہمیں اپنی نعمتوں سے نواز، اپنی نوازشات سے ہمیں محروم نہ رکھ، ہمیں (اوروں) پر فضیلت دے، اور دوسروں کو ہم پر فضیلت و تفوّق نہ دے، اور ہمیں راضی کر دے (اپنی عبادت و بندگی کرنے کے لیے) اورہم سے راضی وخوش ہوجا“ ـ

سنن ترمذي ـ 3173

 – اَللّهُمَّ أَحْسِنُ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ ـ

 اے اللہ! ہمارے سارے کاموں کا انجام بہترکر، اوردنیا کی رسوائی اورآخرت کے عذاب سے ہمیں بچا اورہماری حفاظت فرما ـ

 رواه احمد وابن حبان والحاكم

اللَّهُمْ مُنْزِلَ الْكِتَابِ وَمُجْرِى السَّحَابِ وَهَازِمَ الْاَحْزَابِ اهْزَمُهُمْ وَزَلْزِلُهُمُ وَانصُرْنَا عَلَيْهِمْ ـ 

اے کتاب اتارنے والے! بادلوں کو چلانے والے! اورجماعتوں کو شکست دینے والے اللہ ! انہیں شکست دےانہیں ہلا کررکھ دے اور ہماری ان پر مدد فرما ـ

رواه البخاری4115 و مسلم4543

 اَللَّهُمَّ لَو لَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنُ سَكِينَةٌ عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الاقْدَامَ إِنْ لَا قَيْنَا إِنَّ الْأَلِى قَدْبَغَوا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا ـ 

اے اللہ ! اگر تیری مدد نہ ہوتی توہم نہ ہدایت پا سکتے تھے نہ خیرات کرسکتے تھےاورنہ نمازپڑھ سکتے تھے۔ ہم پر سکون و اطمینان نازل فرما اوراگرہمارا آمنا سامنا دشمن سے ہوتوہمیں ثابت قدمی عطا فرمانا۔ بلاشبہ دشمن ہم پرچڑھ دوڑے ہیں اور ہم نے ان کے کفر واستبداد کا انکار کیا ہے اگر وہ اس کا ارادہ رکھیں تو ۔

 صحيح البخاري3034، صحيح مسلم4670

٤اَللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكِه نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، نَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَان وَشِرَكِهِ ـ

                         ے اللہ! آسمانوں اورزمین کے پیدا کرنے والے، پوشیدہ اورموجود ہرچیز کے جاننے والے، ہر چیز کے پالنہاراورمالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، میں تیری ذات کے ذریعہ اپنے نفس کے شر سے، شیطان کے شر سے، اور اس کے شرک سے پناہ مانگتا ہوں

سنن ابي داود ـ 5067

لا إله إلا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الكريم ـ

اللہ صاحب عظمت اوربردبارکے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سواکوئی معبود نہیں جو آسمانوں اورزمینوں کا رب ہے اور عرش عظیم کا رب ہے ـ

صحيح البخاري 6346 ـ صحيح مسلم 6921

لا إله إلا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ آتِبُونَ ، تَائِبُونَ ، عَابِدُونَ ، سَاحِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَعَبْدَهُ وَهَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَهُ ـ

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی اوراسی کے لئے تعریف ہے اوروہ ہرچیز پرقادرہے۔ ہم اپنے رب کی تعریف کرنے والے اسے سجدہ کرنے والے اس کی عبادت کرنے والے اس سے تو بہ کے طلب گاراوراسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اپنے بندے کی اس نے مدد کی اور اس اکیلے نے تمام لشکروں کو شکست دے دی ہے۔

صحيح البخاري 4116, صحيح مسلم 3278, سنن ترمذي 950

اَللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ نَرْجُو فَلَا تَكِلْنَا إِلَى أنْفُسِنَا طَرَفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحُ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّهُ لَاإله إلَّا أَنتَ ـ 

اے اللہ ! ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں۔ ایک لحظہ بھی ہمیں اپنی جانوں کے سپرد نہ فرما۔ اورہمارے تمام معاملات درست فرمادے تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

رواه ابو داؤد 4/324  احمد5/42

 اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنوَالْعَجْزِ وَالْكَسُلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدِّينِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ـ

اللہ! میں حزن وملال، رنج وغم، عاجزی و کاہلی، کنجوسی وبزدلی، قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں ـ

صحيح البخاري 6369ـ سنن نسائي5455ـ سنن ترمذي3484

 – اللَّهُمَّ لَا سَهُلَ إِلَّا مَاجَعَلْتَهُ سَهَلاوَأَنتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ إِذَا شِئتَ سَهُلا ـ

اے اللہ ! کوئی کام آسان نہیں مگر جسے تو آسان کر دے اور جب تو چاہے تو غم کو آسان فرمادے۔

ابن حبان في  صحيحه  2427 وابن السني 351

۵۱ – اللَّهُمَّ اهْدِنَا فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنَا فِيْمَنُ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنَا فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكُ لَنَا فِيمَا أعْطَيْتَ ، وَقِنَا شَرِّمَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقضى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ ، لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، وَ لَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَاوَتَعَالَيْتَ ـ

اے اللہ ! جن لوگوں کوتونے ہدایت دی ان میں ہمیں بھی ہدایت نصیب فرما اورجن کو تو نے معافی دی ہے ان میں ہمیں بھی معافی عطا فرما۔ اورجن کی تو نے ذمہ داری لی ہے۔ ان میں ہمارا بھی ذمہ داربن جا اورجو تو نے ہمیں عطا کیا ہے اس میں برکت ڈال دے۔ اور جو تو نے فیصلہ کر رکھا ہے۔ اس کی تکلیف سے ہمیں بچا۔ بیشک تو فیصلہ کرتا ہے۔ تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ جس سے تودوستی لگالے وہ ذلیل نہیں ہوتا۔ اورجس سے تجھے دشمنی ہو جائے وہ کبھی عزت نہیں پاسکتا۔ اے ہمارے رب تو برکت والا اوربلندو بالا ہے۔

رواه ابو داؤد، 1425 ـ والترمذي 464 ـ وابن ماجه 1178

 اللَّهُمَّ احْفَظْنَا بِالْإِسْلَامِ رَاقِدِينَ وَلَا تُشْمِتُ بِنَا عَدُوا وَلَا حَاسِدًا اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ شَرٍ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ ـ 

اے اللہ! کھڑے ہونے کی حالت میں اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرمااوربیٹھک کی حالت میں اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما اورنیند کی حالت میں اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما۔ میری تکلیف سے میرے حاسد دشمن کو خوش نہ کرنا۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہراس خیرکا سوال کرتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اورتیری پناہ چاہتا ہوں ہراس شر سے جس کے خزانے تیرے پاس ہیں۔“

سلسله احاديث صحيحه3021

 – اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَالْعَزِيمَةَ عَلَى الرُّشْدِ وَنَسْأَلُكَ شُكُرَ نِعْمَتِكَ وَحُسُنَ عِبَادَتِكَ وَنَسْأَلُكَ قَلْباً سَلِيماً وَلِسَاناً صَادِقاً وَنَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرٍ مَا تَعْلَمُ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلامُ الْغُيُوبِ ـ

اے اللہ ! ہم دین کے معاملے میں تجھ سے ثابت قدمی کا اورہدایت پرپختہ ارادے کا سوال کرتے ہیں۔ تجھ سے تیری نعمت کے شکر کا اورحسن عبادت کا سوال کرتے ہیں۔ تجھ سے اطاعت گزاردل اورسچی زبان مانگتے ہیں۔ ہراس خیرکا تجھ سے سوال کرتے ہیں جو تو جانتا ہےاور ہراس شرسے تیری پناہ مانگتے ہیں جو تیرے علم میں ہے۔ ہراس گناہ سے ہم تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں جسے تو جانتا ہے بلا شبہ تو غیب کی چیزوں کوبہت زیادہ جاننے والا ہے۔

الألباني في السلسلة الصحيحة رقم   ـ 3228

اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ بِأَنَّنَا نَشْهَدُ أَنَّكَ أنتَ اللهُ لا إلهَ إِلَّا أَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ـ

اے اللہ ! ہم تجھ سے اس لیے مانگتے کہ بلا شبہ ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو ایک ہے وہ معبود برحق بے نیازہے کہ جس نے کسی کو جنا نہیں (تو کسی کا باپ نہیں) اور نہ اسے کسی نے جنا ہے تو کسی کا بیٹا نہیں) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں وہ اکیلا ہے ـ 

ابوداؤد،1493 ، الترمذي3475

– اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُبِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ وَفُحَاةِ نِقْمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ ـ

اے اللہ! میں تیری نعمت کے زوال سے، تیری دی ہوئی عافیت کے پلٹ جانے سے، تیرے ناگہانی عذاب سے اورتیرے ہر قسم کے غصے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ـ

صحيح مسلم 6943 ، سنن ابي داود1545

اَللَّهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَهْدِنَا وَعَافِنَاوَارْزُقْنَا ـ

 اے اللہ! ہمیں بخش دے، ہم پررحم فرما، ہمارے نقصان کی تلافی فرما، ہمیں ہدایت دے اورہمیں رزق عطا فرما ـ

  سنن ترمذي 284 ، بلوغ المرام239

اللَّهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَأَلْفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِهِمْ وَالْصُرْهُمْ عَلَى عَدُوكَ وَعَدُوَهِمْ اللهُمَّ الْعَنِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِكَ وَيُكَذِبُونَ رُسُلَكَ وَيُقَاتِلُونَ أَوْلِيَاءَكَ اللهُم خَالِفٌ بَيْنَ كَلِمَتِهِمْ وَزَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ وَاَنْزِلْ بِهِمْ بَأْسَكَ الَّذِي لَا تَرُدُّةَ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ ـ

اےاللہ ! بخش دے ہمیں اورتمام مومنوں اورتمام مومنات کواورتمام مسلمان مردوں کو اورتمام مسلمان عورتوں کو بخش  دے، ان کے دلوں میں باہمی الفت اوراصلاح فرما ان کے درمیان اوران کے دشنوں پران کی مدد فر ما، اے اللہ لعنت فرما جو تیرے راستے سے روکتے ہیں ،تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اورتیرے را ستے میں تیرے دوستوں سےلڑائ کرتے ہیں ،الہی! ان کے درمیان اختلاف ڈال دے، ان کے قدموں کو ڈگمگادے اوران پراپناعذاب نازل فرما کہ جسے تومجرم قوم سے واپس نہیں لوٹاتاـ

 البیھقی و حصن حصین ص ـ 74

إِنَّا نَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتَّقَى وَالعَفَافَ وَالْغِنَى ـ

اے اللہ ! ہم آپ سے ہدایت، تقوی، پاکدامنی اورغنائے نفس کا سوال کرتے ہیں۔

 رواه مسلم 6906 ، جامع الترمذي3489

 

“آمین”

 

مزید پڑھیے    سفر کی دعائیں

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *