اردوکے لفظ “چ” سے شروع ہونے والے مسلمان لڑکیوں کے جدید، خوبصورت اور اسلامی ناموں کی فہرست میں آپ کو عربی ناموں کے ساتھ پاکستانی اورانڈین مسلمانوں میں مقبول نام بھی ملیں گے، جن کے خوبصورت معانی اردو میں درج ہیں۔ آپ روایتی نام چاہے یا اسلامی نام، مقصد یہ ہونا چاہیے کہ نام نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ اس کا معنی بھی اعلیٰ اوراسلامی تعلیمات کےعین مطابق ہو،اوران میں جدیدیت کا احساس بھی ہو۔ نام کا انتخاب کرتے وقت اس کے معنی کو ضروردیکھیں۔ ایک اچھا اور بامعنی نام بچے کی شخصیت پر گہرا مثبت اثر ڈالتا ہے۔
ذیل میں 2025 کے لیے مسلم لڑکیوں کے جدید ترین ناموں کی فہرست میں قرآن پاک، احادیث مبارکہ سے لیے گئے نام اورمشہورشخصیات کے نام شامل ہیں۔
معنی |
نام |
# |
|---|---|---|
| اس قدر، اتنی، ایسی | چنداں | 1 |
| خوبصورت، حسین، چاند جیسی | چندرا | 2 |
| ایک خوشبودار پھول | چنبیلی | 3 |
| مغل بادشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں کی چہیتی ملکہ کا نام | چوچک | 4 |
| کان میں پہننے کا ایک زیور جس میں چار موتی لگے ہوتے ہیں | چودانی | 5 |
| مصورہ، تصویر بنانے والی | چہرہ کشا | 6 |
| ایران کے بہمن کی بیٹی کا نام۔ فارس کے اسفند یار کی بیٹی کا نام | چہر زاد | 7 |
| خوش وضع عورت | چیسی | 8 |
| زورآور، بہادر، غالب | چیرہ | 9 |
| ایک دھات کا نام | چاندی | 10 |
| چاند کی روشنی، نور قمر | چاندنی | 11 |
| شیرینی، مٹھاس | چاشنی | 12 |
| شیریں، مٹھاس | چاشین | 13 |
| ایک نامور خاتون چاند بی بی جو احمد نگر کے حکمران حسین نظام شاہ کی بہادر بیٹی تھی | چاند بی بی | 14 |
| قصیدہ، غزل | چاغامہ | 15 |
| غزل | چائماصہ | 16 |
| ایک پرندے کا نام، دل لبھانے والا | چکوری | 17 |
| چمکدار، روشن، منور | چمکیلی | 18 |
| ایک زرد رنگ کا پھول | چمپا | 19 |
| کپڑوں پر لگانے والا سلمہ ستارہ | چمکی | 20 |
| باغ کی آرائش کرنے والی، باغ کو سجانے والی | چمن آراء | 21 |
| زرد پھول | چمنیا | 22 |
| صندل | چندن | 23 |
| حسین ترین | چہرزاد | 24 |
| باغوں کا پھول | چمن گل | 25 |