کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکالرشپ 2026 (مکمل فنڈڈ)
سعودی عرب کی معروف جامعہ، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ ) نے 2026 کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی طلباء کے لیے ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ اور پاکستانی طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ سعودی عرب کی معروف جامعہ میں سے ایک میں تعلیم حاصل کریں ، اوراس میں مکمل فری ٹیوشن، سالانہ 30,000 ڈالر (تقریباً 84 لاکھ روپے) مالی معاونت کے علاوہ رہائش بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ میڈیکل اورڈینٹل کوریج اورنقل مکانی کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
اگر آپ سعودی عرب میں اپنی تعلیمی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسکالرشپ آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) ایک گریجویٹ ریسرچ یونیورسٹی ہے جو دنیا اور سعودی عرب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے سب سے اہم چیلنجز، جیسے کہ خوراک و صحت، پانی، توانائی، ماحولیات اور ڈیجیٹل شعبوں میں حل کے لیے وقف ہے۔ KAUST ایک تجسس پر مبنی، بین الضابطہ (interdisciplinary) یونیورسٹی ہے۔
KAUST میں داخلہ قابلیت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی میں اس وقت 60 سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں اور دنیا بھر کی 220 سے زائد یونیورسٹیز کے طلباء نے یہاں داخلے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
:اسکالرشپ کی تفصیل
:کنگ عبداللہ یونیورسٹی اسکالرشپ درج ذیل فوائد مہیا کرتی ہے
مفت تعلیم
ماہانہ رہائشی الاؤنس (سالانہ $20,000 سے $30,000 تک، قابلیت اور ڈگری میں ترقی پر منحصر)
مفت رہائش اور کھانا
میڈیکل اور ڈینٹل انشورنس
نقل مکانی کے اخراجات کی ادائیگی
:کنگ عبداللہ یونیورسٹی اسکالرشپ کی اہلیت
درخواست دہندگان کو ماسٹرز یا پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام کی تمام داخلہ شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔-اس اسکالرشپ کے لیے اہل ہونے کے لیے امیدوار کو درج ذیل تمام شرائط پوری کرنی ہوں گی
79 میں TOEFL IB ,میں 6.5 اسکور IELTS :انگریزی زبان
اہل ممالک: دنیا کے تمام ممالک۔
گریجویٹ ریکارڈ امتحان: لازمی نہیں ہے، لیکن اگر آپ کے پاس ہے تو یہ ایک اضافی خوبی ہوگی۔
پیئرسن ٹیسٹ آف انگلش اکیڈمک: مجموعی اسکور 62، جس میں تمام انفرادی سیکشنز میں کم از کم 59 ہو۔
اگر درخواست دہندہ نے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ، آسٹریلیا، یا نیوزی لینڈ کے کسی ادارے سے ڈگری حاصل کی ہے تو انگریزی اسکور کی ضرورت نہیں ہے۔
آن لائن درخواست کے لیے ذریعے درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کریںـ
سرکاری یونیورسٹی ٹرانسکرپٹس: آپ کو پچھلی ہر تعلیمی ادارے سے حاصل کردہ سرکاری مکمل یونیورسٹی ٹرانسکرپٹ مارک شیٹ/گریجویشن سرٹیفکیٹ/اکیڈمک ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل ٹرانسکرپٹ کی اسکین شدہ کاپی اور اس کی سرٹیفائیڈ انگریزی ترجمہ آن لائن درخواست میں اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔
جمع کرائے گئے تمام دستاویزات کے لیے آپ کے ٹرانسکرپٹ میں یونیورسٹی کے گریڈنگ سکیل کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کو داخلہ کی پیشکش کی جاتی ہے، تو آپ کے آنے سے پہلے (آن بورڈنگ کے عمل کے دوران)ایک بند لفافے میں ایک سرکاری حتمی ٹرانسکرپٹ داخلہ آفس کو بھیجنا ہوگا۔
سی وی: آپ کے کام کے تجربے، تحقیقی تجربے اور دیگر متعلقہ معلومات کا خلاصہ بھی درخواست کے ساتھ جمع کرانا چاہیے۔ اگر آپ کی تحقیقی اشاعت ہیں، تو اپنے سی وی میں انکی تفصیلات ضرور شامل کریں۔
درخواست : تقریباً 750 الفاظ پر مشتمل ایک درخواست جس میں آپ کی گذشتہ تحقیق/کام، منتخب کردہ فیلڈ کے لیے تیاری، متعلقہ پس منظر و دلچسپیاں، تعلیمی منصوبے اور کیریئر کے مقاصد شامل کیے گئے ہوں۔ وضاحت کریں کہ آپ نے جس مخصوص KAUST پروگرام کے لیے درخواست دی ہے اسے منتخب کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔
تین سفارشی خطوط: آپ کی طرف سے تین سفارشی خطوط جمع ہونے ضروری ہیں۔ سفارشی خطوط اہم ہیں اور انہیں ان پروفیسرز یا ایڈوائزرز نے لکھا ہونا چاہیے جن کے تحت آپ نے اپنے میجر فیلڈ میں کورسز کیے ہوں یا تحقیق کی ہو۔ سفارشی خطوط درخواست میں براہ راست سفارش کرنے والے کے ذریعے جمع کرائے جائیں۔ سفارش کرنے والے کو یہ تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں کہ وہ آپ کے کام سے کیسے واقف ہیں، نیز تقابلی جملے (مثلاً کلاس میں ٹاپ 1 فیصد، گزشتہ پانچ سالوں میں بہترین، وغیرہ) اور ان خطوط میں آپ کی تحقیقی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی گئی ہو ـ
کنگ عبداللہ یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے درخواست کیسے دیں؟
:کنگ عبداللہ یونیورسٹی اسکالرشپ میں داخلے کی آخری تاریخ
پہلا مرحلہ: 15 اگست ـ 1اکتوبر 2025
دوسرا مرحلہ: 17 جنوری 2026
:کنگ عبداللہ یونیورسٹی اسکالرشپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں
آن لائن درخواست جمع کروانے کے لیے سرکاری ویب سائٹ
اہم نوٹ: درخواست جمع کروانے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔