ی/ے سے لڑکیوں کے اسلامی نام

ی سے شروع ہونے والے مسلمان لڑکیوں کے جدید، خوبصورت اور اسلامی ناموں کی فہرست میں آپ کو عربی ناموں کے ساتھ پاکستانی اورانڈین مسلمانوں میں مقبول نام بھی ملیں گے، جن کے خوبصورت معانی اردو میں درج ہیں۔ آپ روایتی نام چاہے یا اسلامی نام، مقصد یہ ہونا چاہیے کہ نام نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ اس کا معنی بھی اعلیٰ اوراسلامی تعلیمات کےعین مطابق ہو،اوران میں جدیدیت کا احساس بھی ہو۔ نام کا انتخاب کرتے وقت اس کے معنی کو ضروردیکھیں۔ ایک اچھا اور بامعنی نام بچے کی شخصیت پر گہرا مثبت اثر ڈالتا ہے۔

ذیل میں 2026 کے لیے مسلم لڑکیوں کے جدید ترین ناموں کی فہرست میں قرآن پاک، احادیث مبارکہ سے لیے گئے نام اورمشہورشخصیات کے نام شامل ہیں۔

#

نام

معنی

1 یسرانہ خوشحالی، آسانی، سہولت
2 یسریٰ خوشحال، آسودہ، مطمئن
3 یشم سبزی مائل، بیش قیمت پتھر
4 یشعرہ فہم و فراست والی، سمجھدار، با شعور
5 یشعر ہ بتول سمجھدار، کنواری
6 یشل تازہ، سر سبز
7 یشلہ ترو تازہ
8 یعسوبہ رہبر، راہنما عورت
9 یعشیرہ سمجھدار، دوشیزہ
10 یعقوبہ پیچھے آنے والی
11 یغما تاراج، ترکستان کے ایک شہر کا نام
12 یغما ناز بہرام گور کی بیوی کا نام جو خاقان چین کی بیٹی تھی
13 یقطان بیدار، ہوشیار، چوکنا
14 یکسو الگ، روشن، چمکدار، عیاں
15 یگانہ تنہا، اکیلا
16 یگونہ یکساں، برابر، ایک سا
17 یلدرم (ترکی) بجلی، سلطان، بایزید کا لقب
18 یلناز بے مثل، لاثانی، یکتا، بے نظیر
19 یلنازہ بے نظیر، بے مثل
20 یلناز بیگم بے مثل خاتون، بے نظیر خاتون
21 یمیحہ ارادہ کرنے والی
22 یمینہ سیدھی جانب چلنے والی
23 یمنہ برکت، سعادت
24 یمنہ سیدھی طرف، دائیں جانب
25 یمیمہ نیت کرنے والی، ارادہ کرنے والی
26 یماک ایک شہنشاہ کا نام
27 یمامہ جنگلی کبوتر
28 ینی جوان عورت، دوشیزہ
29 یوجنا ستائش، تعریف
30 یورش حملہ، چڑھائی، ہلہ
31 یوکسل اونچائی، فراز، بلندی
32 ینزلہ نازل کی ہوئی، اتاری ہوئی
33 یوسما حسین، سوہنی، خوبصورت
34 یوسما بیگم خوبصورت خاتون
35 یاب یافتن کا امر، پانا
36 یابندہ پانے والا، حاصل کرنے والا
37 یاسج پیکان والا تیر
38 یاسمہ چنبیلی کا پودا، چنبیلی کا پھول
39 یاسین امین، سیدھا ہاتھ
40 یاسرہ رئیس عورت، امیر عورت، دولت مند عورت
41 یازان قصد کرنے والا، کھینچنے والا
42 یازرہ مصنفہ لکھنے والی
43 یازہ جمائی، انگڑائی
44 یاسمین چنبیلی کا پھول
45 یامنہ داہنی طرف
46 یامین امین، سیدھا ہاتھ
47 یافرہ نقاش، مصورہ، مطلب، غرض، مقصد
48 یاسمن چنبیلی کا پھول
49 یاقوت ایک قیمتی پتھر
50 یاقوت احمر سرخ رنگ کا یاقوت، قیمتی پتھر
51 یاور حمایتی، معاون، مددگار
52 یافہ حاصل ہونے والی شے
53 یاشہ زندہ باد
54 یاسم چنبیلی کا پودا
55 یافت فائدہ، آمدنی، نفع
56 یافتہ پائی ہوئی چیز، بچائی ہوئی شے
57 یارا قوت، حوصلہ
58 یارباش ملنسار، دوست دار، یاروں کا یار
59 یارہ ساتھی، معشوقہ
60 یارق روشن، منور، ظاہر، واضح، سفید
61 یاسمون چنبیلی کا پھول
62 یتاقی نگہبان، پہریدار، چوکیدار
63 یثرب مدینہ منورہ کا پرانا نام، لغتا بیماری
64 یدھمان سورما، لڑنے والا سپاہی
65 یدین دونوں ہاتھ
66 یرغا حملہ، یلغار، تیز رفتار گھوڑی یا گھوڑا
67 یریدہ آرزو کرنے والی
68 یراعہ جنگو، بانسری
69 یرمغاں تحفہ، سوغات
70 یرسلہ ارسال کی ہوئی، بھیجی ہوئی
71 یزیدہ دلت میں بڑھنے والی
72 یسارت دولت مندی، امیری، دولت کی فراوانی
73 یسالہ پھول کا تاج
74 یسپارہ دولتمندی، اعارت
75
یلیم امنگوں کا پھول (ترکی)
76 یارین دوست، ساتھی (ترکی / فارسی)
77 یاشار زندہ رہنے والی (ترکی)
78 یالین خالص، سادہ (ترکی)
79 یاس ایک پھول کا نام (فارسی)
80 یلدا سال کی سب سے لمبی رات(فارسی)
81
یلماز ہوا کی طرح آزاد (ترکی)
82 یاشیل (ترکی) سبز
83 یامور (ترکی) بارش
84 یالتز کھڑی چٹان (ترکی)
85 یاماج (ترکی) پیاڑ کی ڈھلوان
86 یاغیز بہادر (ترکی)

 

نام رکھنے سے متعلق عام سوالات و جوابات

کیا ‘یسرانہ’ اور ‘یسریٰ’ جیسے ناموں کا قرآن سے کوئی تعلق ہے؟

جی ہاں، یسریٰ کا تعلق براہ راست قرآن پاک کی سورة المزمل کی آیت 20 سے ہے، جہاں لفظ ‘یُسر’ (آسانی) استعمال ہوا ہے۔ یسریٰ اسی کی ایک شکل ہے۔ اسی طرح ‘یسرانہ’ جیسے نام بھی اسی خوشگوار مفہوم ‘آسانی’ سے ہیں۔

 کیا یشم اور یاقوت جیسے نام اسلامی ہیں؟

بالکل۔ ‘یاقوت’ کا ذکر (سورۃ الرحمان آیت 58 ) میں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ انمول نعمتوں میں سے ایک کے طور پر ہوا ہے۔ ‘یشم’ بھی ایک قیمتی پتھر ہے اور ایسے نام فطرت کی خوبصورتی اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

یلدیز یا یلدا جیسے نام مسلم ثقافت میں کیسے ہیں؟

 ‘یلدیز (ستارہ) ترکی زبان کا نام ہے اور یلدا (سال کی طویل ترین رات) فارسی ثقافت سے آیا ہے۔ دونوں ہی خطوں کی اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں۔ ایسے نام ثقافتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں اور مسلم دنیا میں پورے جذب ہو چکے ہیں، جو کہ اسلام کے عالمگیر ہونے کی علامت ہے۔

کیا یمینہ اور یمنہ ایک ہی نام ہیں؟

دونوں نام یُمن’ (برکت) سے نکلی ہیں اور تقریباً ایک جیسے معنی رکھتے ہیں۔ ‘یمینہ’ عام طور پر عربی میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ ‘یمنہ’ ایک ہلکا سا مختلف تلفظ ہے۔ دونوں ہی بابرکت زندگی کی دعا کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ان میں سے کون سے نام جدید اور ٹرینڈ کر رہے ہیں؟

یارا, یلدا, یوسما, اور یاسرہ جیسے نام آج کل بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ وہیں یشعرہ,  یمیحہ, اور یقطان جیسے نام نایاب اور منفرد ہیں، جو آپ کی بچی کو ایک الگ شناخت دینے کا کام کر سکتے ہیں۔

 

مزید پڑھیے     لڑکیوں کے اسلامی نام 
مزید پڑھیے      لڑکوں کے اسلامی نام 
مزید پڑھیے     اسلامی اقتباسات