ی’ یا ‘ے’ سے شروع ہونے والے مسلمان لڑکوں کے جدید، خوبصورت اور اسلامی ناموں کی فہرست میں آپ کو عربی ناموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اورانڈین مسلمانوں میں مقبول نام بھی ملیں گے، جن کے خوبصورت معانی اردو میں درج ہیں۔ آپ روایتی نام چاہے یا اسلامی نام، مقصد یہ ہونا چاہیے کہ نام نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ اس کا معنی بھی اعلیٰ اوراسلامی تعلیمات کےعین مطابق ہو،اوران میں جدیدیت کا احساس بھی ہو۔ نام کا انتخاب کرتے وقت اس کے معنی کو ضروردیکھیں۔ ایک اچھا اور بامعنی نام بچے کی شخصیت پر گہرا مثبت اثر ڈالتا ہے۔
ذیل میں 2025 کے لیے مسلم لڑکوں کے جدید ترین ناموں کی فہرست میں قرآن پاک، احادیث مبارکہ سے لیے گئے نام اورمشہورشخصیات کے نام شامل ہیں۔
معنی |
نام |
# |
|---|---|---|
| عقب میں آنے والا | یعقوب | 1 |
| قائد، پیشوا، رہنما، لیڈر | یعسوب | 2 |
| حضرت علی ؓ کا لقب مبارک | یعسوب المومنین | 3 |
| حضرت نوح ؑ کی قوم کا ایک بت | یعوق | 4 |
| مال غنیمت | یغمان | 5 |
| قوم نوح ؑ کے ایک بت کا نام جو فریاد رسی کا دیوتا سمجھا جاتا تھا | یغوث | 6 |
| اونچی زمین، بالائی زمین، بلند مقام | یفاع | 7 |
| اعتماد، اعتبار، ایمان، اطمینان کامل | یقین | 8 |
| چوکنا، بیدار، ہوشیار، چوکس | یقطان | 9 |
| الگ، ایک طرف، ساکن، ٹھہرا ہوا | یکسو | 10 |
| برابر، ایک جیسا، یکساں، مساوی | یگونہ | 11 |
| بے مثل، بے نظیر، لاثانی، یکتا، اکیلا، تنہا | یگانہ | 12 |
| (اکیلا، بے مثل، تنہا، یگانہ (فارسی | یکتا | 13 |
| بے نظیر، تنہا، اکیلا، لاثانی، یکتا، یگانہ | یلناز | 14 |
| سنہرا کرنا، ستارہ | یلدز | 15 |
| بجلی، برق | یلدرم | 16 |
| ناقابل شکست | یلماز | 17 |
| برکت، سعادت | یمن | 18 |
| ایک شہنشاہ کا نام | یماک | 19 |
| مقصد، مطلب، غرض، ارادہ، قصد | یمام | 20 |
| ارادہ کرنے والا، نیت کرنے والا، قصد کرنے والا | یمیم | 21 |
| سیدھا ہاتھ، داہنا ہاتھ | یمین | 22 |
| ایک معزز خطاب | یمین الدولہ | 23 |
| یمنی | یمان | 24 |
| خدا کا فضل، عیسیٰ علیہ السلام کے ایک حواری کا نام | یوحنا | 25 |
| حملہ، چڑھائی، ہلہ | یورش | 26 |
| ولی عہد، شہزادہ | یوراج | 27 |
| حسین و جمیل، خوبصورت، نہایت خوبصورت | یوسف | 28 |
| اونچائی، بلندی | یوکسل | 29 |
| رکن، ستون، ایک پیغمبر کا نام | یونس | 30 |
| اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم | یوعان | 31 |
| باری تعالیٰ کا فضل و کرم | یوضا | 32 |
| تعریف، ستائش، توصیف | یوجنا | 33 |
| حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک حواری کا نام جس نے عیسیٰ علیہ السلام کو پکڑوایا تھا | یہودا | 34 |
| یافتن کا امر، پانا | یاب | 35 |
| پانے والا، حاصل کرنے والا | یابندہ | 36 |
| دولت مند، مالدار، بائیں جانب | یاسر | 37 |
| پیکان والا تیر | یاسج | 38 |
| قرآن پاک کی ایک سورۃ | یاسین | 39 |
| لکھنے والا، لکھاری، مصنف | یازر | 40 |
| مددگار، حمایتی، مدد کرنے ولا، ناصر | یاور | 41 |
| ایک قیمتی پتھر | یاقوت | 42 |
| سرخ رنگ کا یاقوت، قیمتی پتھر | یاقوت احمر | 43 |
| سیدھے ہاتھ کی جانب، دائیں جانب | یامن | 44 |
| گلکار، نقاش | یافر | 45 |
| دوست، رفیق، ساتھی | یار | 46 |
| ملنسار، دوست دار، یاروں کا یار | یارباش | 47 |
| داہنا ہاتھ، سیدھا ہاتھ، امین، امانت دار | یامین | 48 |
| زندہ رہنے والا | یاشر | 49 |
| ایک سبزی مائل قیمتی پتھر، چنبیلی کا پھول | یاشم | 50 |
| مصنف، لکھاری | یارز | 51 |
| چمکدار، روشن، منور، عیاں، ظاہر | یارق | 52 |
| چنبیلی کا پودا | یاسم | 53 |
| سبز قیمتی پتھر | یاسمین | 54 |
| کمائی، نفع، آمدنی، بچت | یافت | 55 |
| دعائیہ کلمہ، زندہ باد، پائندہ باد | یاشا | 56 |
| ارادہ کرنے والا، نیت کرنے والا | یازان | 57 |
| چنبیلی کا پھول | یاسمون | 58 |
| لمبا تڑنگا جوان | یافع | 59 |
| جتن کوشش | یتن | 60 |
| مدینہ کا قدیم نام | یثرب | 61 |
| زندہ رہنے والا، ایک پیغمبر کا نام | یحییٰ | 62 |
| لمبا آدمی، گردن والا، ایک سپید سیپی یا کوڑی | یخمور | 63 |
| تکیہ کلام | یدے | 64 |
| دونوں ہاتھ | یدین | 65 |
| اللہ کا ہاتھ | یدان | 66 |
| اللہ تعالیٰ کا ہاتھ | یداللہ | 67 |
| فلسطین کا دارالسلطنت، ایک بہت پرانا شہر، حضرت دائود اور حضرت سلیمان ؑ کا دارالسلطنت، بیت المقدس | یروشلم | 68 |
| آرزو کرنا، تمنا کرنا، چاہنا، خواہش کرنا | یرید | 69 |
| بھیجا ہوا، ارسال کیا ہوا | یرسل | 70 |
| اللہ تعالیٰ نے سرفراز کیا | یرمیاہ | 71 |
| عطیہ، تحفہ، ہدیہ | یرمغان | 72 |
| حملہ، چڑھائی، یلغار، تیز رفتار گھوڑا | یرغا | 73 |
| مال میں بڑھنا، دولت سے بڑھنے والا، رئیس | یزید | 74 |
| نیکی کی طاقت، خیر کی قوت، بھلائی کی طاقت | یزداں | 75 |
| (نیکی کی طاقت (فارسی | یزدان | 76 |
| یزداں کی عنایت، برمز کے وزیر کا نام | یزدان بخش | 77 |
| ربانی، خدائی | یزدانی | 78 |
| پھولوں کا تاج | یسال | 79 |
| نقیب، قاصد، جواب دار | یساول | 80 |
| تھوڑا، آسان، سہل | یسیر | 81 |
| قاصد، نقیب | یساط | 82 |
| خوشحالی، آسودہ حالی | یسریٰ | 83 |
| مالداری، دولت مندی، کثرت | یسار | 84 |
| حضرت عیسیٰ علیہ السلام | یسوع | 85 |
| دولت کی کثرت، امیری، دولت مندی | یسارت | 86 |
| ترکستان کے ایک مشہور ولی اللہ حضرت خواجہ احمد یسوی ؒ | یسوی | 87 |
| ایک پتھر جو ہراسبزی مائل ہوتا ہے | یشم | 88 |
| کھولنا، وا کرنا، ظاہر کرنا | یشرح | 89 |
| ہرا بھرا، سر سبز و شاداب، ترو تازہ | یشل | 90 |
| سمجھنے والا | یشعر | 91 |
| پاک، متبرک، خدا ترس | یرزوہ | 92 |
| رخش، فرس، گھوڑا | یسپ | 93 |
| خوش قسمت (ترکی) | یوراز |
94
|
| حضرت یحییٰ علیہ السلام کا نام، زندہ رہنے والا | یاحیا | 95 |
| یاد دلانے والا، نایاب چیز | یادگار | 96 |
| دوست (جمع) | یاران | 97 |
| ایک پرانا عربی نام | یابین | 98 |
| راست باز، سیدھا (ترکی) | یاشار | 99 |
| جنگجو، بہادر | یاغان | 100 |
| خوش قسمتی، برکت | یامان |
101
|
| نیا، تازہ | یانئے | 102 |
| مددگار، سہارا | یاور | 103 |
| یحییٰ کا ایک اور تلفظ | یاہیا | 104 |
| مضبوط، طاقتور | یپرم | 105 |
| ملانے والا، رابطہ کرنے والا | یوصل | 106 |
| بلندی، عظمت | یرفا | 107 |
| چمکدار، روشن | یراق | 108 |
| شہرت، عزت | یشان | 109 |
| بلندی، رفعت | یعلیٰ | 110 |
| چمک، روشنی | یفک | 111 |
| بیدار، ہوشیار | یقظان | 112 |
| انس، محبت | یکران | 113 |
| سال کی سب سے لمبی رات (فارسی ثقافت میں اہمیت) | یلدا | 114 |
| مشہور، نامور (ترکی) | یلمان | 115 |
| حاصل کرنے والا، کامیاب | ینال | 116 |
نام رکھنے سے متعلق عام سوالات و جوابات
کیا ‘ی’ سے شروع ہونے والے تمام نام مسلمانوں کے لیے ہیں؟
جی نہیں۔ اس فہرست میں کچھ نام عربی الأصل ہیں جو اسلامی روایت میں ہیں (جیسے یحییٰ، یوسف، یونس)، کچھ ترکی نام ہیں (جیسے یلدز، یلماز)، اور کچھ فارسی ہیں (جیسے یکتا، یزدان) نام کا انتخاب کرتے وقت اس کے معنی اور ثقافتی پس منظر کو ضرور دیکھیں۔
کون سا نام سب سے زیادہ مقبول ہے؟
یوسف – ہمیشہ ٹاپ پر رہنے والا نام۔
یحییٰ – ایک کلاسک اور ہمیشہ پسند کیا جانے والا نام۔
یاسین – قرآن پاک کی سورت کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
یمان – ایک خوبصورت اور جدید نام۔
یلدز – ترکی ثقافت سے متاثرہ گھرانوں میں بہت مقبول۔
کون سے نام بہت منفرد ہیں؟
اگر آپ کوئی انوکھا نام تلاش کر رہے ہیں تو درج ذیل نام غور طلب ہیں
یاور, یکتا, یزدان, یقین, یلدا, یرمغان, یاغان
کیا میں اپنے بچے کے لیے ترکی نام رکھ سکتا ہوں/سکتی ہوں؟
بالکل! نام کا انتخاب والدین کی اپنی پسند، عقیدے اور ثقافتی وابستگی پر منحصر ہے۔ ترکی نام جیسے یلدز (ستارہ)، یلماز (بے خوف)، اور یاشار (راست باز) نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کے معنی بھی بہت اچھے ہیں۔
نام رکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
تلفظ: نام کا تلفظ آسان ہونا چاہیے تاکہ بچے کو اور دوسروں کو بولنے میں دشواری نہ ہو۔
ثقافتی حوالہ: یہ جان لیں کہ نام کس ثقافت یا زبان سے تعلق رکھتا ہے۔
مشہور شخصیات: بعض اوقات کوئی نام کسی منفی کردار کی وجہ سے مشہور ہو جاتا ہے، اس سے بچنا چاہیے
کیا یہ تمام نام لڑکوں کے لیے ہیں؟
اس فہرست میں زیادہ تر نام لڑکوں کے ہیں، تاہم کچھ نام جیسے یلدا , یاسمین , اور یمان لڑکیوں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ یکتا اور یمین بھی جیسے نام دونوں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔