2026مکمل فنڈڈ اسکالرشپ(IsDB)اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سعودی عرب

اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کیا ہے؟

IsDB (اسلامی ڈویلپمنٹ بینک) سعودی عرب میں قائم ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے جو 1983 سے مسلم ممالک اور مسلم کمیونٹیز میں تعلیم، تحقیق اورانوویشن کو فروغ دے رہا ہے ۔

IsDB Scholarship 2026-2027 غیر ملکی طلباء کیلئے ایک مکمل وظیفہ (Fully Funded) ہے۔ یہ اسکالرشپ انڈر گریجویٹ، ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹرل پروگرامز کیلئے پیش کی جاتی ہے۔ خاص طور پر پایدار ترقی کے اہداف (Sustainable Development Goals) سے منسلک مضامین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

یہ پروگرام باصلاحیت طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 پروگرام کی سطحیں (Levels of Study)

IsDB Scholarship 2026 درج ذیل تعلیمی سطحوں کیلئے دستیاب ہے 

  • انڈر گریجویٹ (Undergraduate) – بیچلر ڈگری پروگرام
  • ماسٹرز (Masters) – ایم ایس / ایم فل پروگرام
  • پی ایچ ڈی (PhD) – ڈاکٹریٹ کی تعلیم
  • پوسٹ ڈاکٹرل (Postdoctoral) – تحقیق کیلئے
  • ووکیشنل ٹریننگ (Vocational Education) – پیشہ ورانہ تربیت

 تعلیمی مضامین (Available Fields of Study)

یہ اسکالرشپ خاص طور پر Sustainable Development Goals (SDGs) سے منسلک مضامین کیلئے ہے :

  • پائیدار زراعت (Sustainable Agriculture)
  • موسمیاتی تبدیلی (Climate Change)
  • قابل تجدید توانائی (Renewable Energy)
  • صحت عامہ (Public Health)
  • پائیدار ترقی کیلئے تعلیم (Education for Sustainable Development)
  • پانی و صفائی (Water and Hygiene)
  • اسلامی معاشیات و بینکنگ (Islamic Economics and Finance)
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی برائے ترقی (ICT for Development)
  • گرین کیمسٹری (Green Chemistry)
  • حیاتیاتی تنوع (Biodiversity)
  • ویسٹ مینجمنٹ (Waste Management)
  • آبادی کے مسائل (Population Studies)

 IsDB Scholarship 2026 کے فوائد (Benefits)

یہ مکمل وظیفہ (Fully Funded) ہے، یعنی منتخب طلباء کو درج ذیل تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

اہلیت کے معیارات (Eligibility Criteria 2026)

عمومی شرائط (General Requirements)

  • زبان: انگریزی (IELTS/TOEFL اسکور درکار)
  • IsDB کے رکن ممالک کے شہری  
  • صحت: میڈیکلی فٹ ہونا ضروری ہے

پروگرام کے لحاظ شرائط

انڈر گریجویٹ کیلئے

بارہ سالہ تعلیم (ہائی سکول) Good Grades کے ساتھ مکمل ہو

  • کسی اور اسکالرشپ کے تحت نہ ہوں
  • عمر کی شرط: عام طور پر 21 سال سے کم 

ماسٹرز کیلئے

  • بیچلر ڈگری Very Good گریڈ (یا کم از کم 3.0/4.0 GPA) کے ساتھ
  • تجربہ (Experience) ترجیحی ہے
  • تحقیقی تجویز (Research Proposal) پیش کرنا ہوگی
  • عمر کی شرط: عام طور پر 30 سال سے کم 

پی ایچ ڈی کیلئے

  • ماسٹرز ڈگری Very Good گریڈ کے ساتھ
  • تحقیقی تجربہ
  • تفصیلی تحقیقی تجویز (Research Proposal) لازمی ہے 
  • عمر کی شرط: عام طور پر 35 سال سے کم 

پوسٹ ڈاکٹرل کیلئے

  • پی ایچ ڈی ڈگری
  • کم از کم 2 سال کا تحقیقی تجربہ
  • اشاعتیں (Publications) اور تحقیقی تجویز لازمی ہیں

درکار دستاویزات (Required Documents)

انڈر گریجویٹ کیلئے

  • پاسپورٹ / قومی شناختی کارڈ
  • پیدائش سرٹیفکیٹ (تصدیق شدہ)
  • ہائی سکول مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ (تصدیق شدہ)
  • میڈیکل سرٹیفکیٹ (سرکاری ہسپتال سے)
  • انگریزی زبان کی مہارت (IELTS / TOEFL)

ماسٹرز / پی ایچ ڈی کیلئے

  • پاسپورٹ (اسکین کاپی)
  • CV (تفصیلی سوانح عمری)
  • تمام تعلیمی اسناد (ڈگریاں اور ٹرانسکرپٹس)
  • تجربہ سرٹیفکیٹ (اگر متعلقہ ہو)
  • تحقیقی تجویز (Research Proposal)
  • زبان کا سرٹیفکیٹ (IELTS/TOEFL)
  • میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ
  • اشاعتیں (Publications – صرف پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹرل کیلئے)

درخواست دینے کا طریقہ (How to Apply – Step by Step)

مرحلہ 1: آن لائن رجسٹریشن کریں

IsDB کی آفیشل ویب سائٹ www.isdb.org/scholarships پر جاکر Scholarship Portal پر Apply کریں ۔

مرحلہ 2: اکاؤنٹ بنائیں

رجسٹریشن کے بعد آپ کے ای میل پر Username اور Password آجائے گا۔

مرحلہ 3: فارم پُر کریں

آن لائن درخواست فارم میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں۔ ترکی پروگرام کیلئے “Joint Scholarship Programs” کے سیکشن میں “Yes” منتخب کریں ۔

مرحلہ 4: دستاویزات اپ لوڈ کریں

اوپر دی گئی فہرست کے مطابق تمام دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کریں۔

مرحلہ 5: ضمانتی فارم بھریں

Surety Bond پر دستخط کریں کہ آپ تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک جاکر خدمت کریں گے۔

مرحلہ 6: جمع کرائیں

فارم مکمل کرنے کے بعد Submit کر دیں۔

اہل ممالک (Eligible Countries)

_یہ اسکالرشپ درج ذیل ممالک کے طلباء کیلئے کھلی ہے

    1. پاکستان
    2. بھارت
    3. بنگلہ دیش
    4. ترکی
    5. انڈونیشیا
    6. ملائشیا
    7. مصر
    8. نائجیریا
    9. افغانستان
    10. ایران
    11. عراق
    12. یمن
    13. اردن
    14. شام
    15. مراکش
    16. تیونس
    17. سوڈان
    18. صومالیہ
    19. اور دیگر 57 ممالک

کامیابی کے لیے مفید نکات (Tips for Success)

    1. جلدی درخواست دیں – آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں
    2. دستاویزات مکمل رکھیں – نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جاتی ہیں 
    3. تحقیقی تجویز معیاری بنائیں – SDGs سے منسلک ہو اور واضح ہو
    4. زبان کی تیاری کریں – IELTS/TOEFL سکور بہتر رکھیں
    5. ایجوکیشن گیپ نہ ہو – تعلیمی سلسلہ مسلسل ہو
    6. اصل دستاویزات جمع کروائیں – جعلی دستاویزات پر درخواست مسترد

مزید معلومات کیلئے

IsDB Scholarship 2026 سے متعلق مزید تفصیلات، اپ ڈیٹس اور آن لائن درخواست کیلئے براہ راست آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں ـ

IsDB Official Scholarship Portal: www.isdb.org/scholarships 

ای میل رابطہ: scholar@isdb.org 

اہم نوٹ (Important Note)

یہ مضمون صرف رہنمائی کیلئے ہے۔ درخواست دینے سے پہلے آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات اور Terms & Conditions ضرور پڑھ لیں۔ آخری تاریخوں کا خاص خیال رکھیں اور بروقت درخواست جمع کروائیں۔

 اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)

سوال : کیا IsDB Scholarship میں ماہانہ وظیفہ بھی ملتا ہے؟

جواب: جی ہاں! IsDB Scholarship میں منتخب طلباء کو ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ وظیفہ رہائش، خوراک اور کتب کے اخراجات کیلئے دیا جاتا ہے اور اس کا تعین میزبان ملک کے معیار زندگی کے مطابق کیا جاتا ہے تاکہ طلباء بغیر کسی مالی پریشانی کے تعلیم حاصل کر سکیں

سوال:کیا ٹیوشن فیس بھی اسکالرشپ میں شامل ہے؟

جواب: بالکل! یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے، اس لیے مکمل ٹیوشن فیس بھی شامل ہے۔ ٹیوشن فیس براہ راست یونیورسٹی کو ادا کی جاتی ہے، یعنی طالب علم کو فیس جمع کروانے کی فکر نہیں رہتی۔

سوال:کیا صحت انشورنس کی سہولت بھی ملتی ہے؟

جواب: جی ہاں! صحت انشورنس (Health Insurance) اسکالرشپ کا حصہ ہے۔ اس کے تحت طلباء کو علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی میں وہ پریشان نہ ہوں۔

سوال:کیا ہوائی سفر کا خرچہ بھی اسکالرشپ میں شامل ہے؟

جواب: بالکل! اسکالرشپ کے تحت ہوائی سفر کا خرچہ بھی برداشت کیا جاتا ہے۔ طلباء کو داخلہ کے وقت اور تعلیم مکمل ہونے پر اکانومی کلاس کا ہوائی ٹکٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

سوال:کیا فیملی کے افراد بھی ساتھ جا سکتے ہیں؟

جواب: یہ اسکالرشپ صرف طالب علم کیلئے ہے۔ فیملی کے افراد کے اخراجات (مثلاً ان کا سفر، رہائش یا انشورنس) اسکالرشپ میں شامل نہیں ہیں۔

سوال:کیا اسکالرشپ کے دوران کام کر سکتے ہیں؟

جواب: اسکالرشپ کی شرائط کے مطابق طلباء کل وقتی تعلیم کے پابند ہیں اور کسی اور اسکالرشپ یا تنخواہ دار کام کی اجازت نہیں ہے۔

سوال:کیا انڈر گریجویٹ طلباء کو بھی یہ سہولیات ملتی ہیں؟

جواب: بالکل! انڈر گریجویٹ، ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹرل تمام طلباء کو یہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ فرق صرف الاؤنس کی مقدار میں ہو سکتا ہے۔

 مزید پڑھیے   مسلمز ممالک اسکالرشپ
 مزید پڑھیے  مسلم ممالک میں نوکریاں

 

Contents