سورة یٰسٓ لفظ بہ لفظ ترجمہ کے ساتھ

Contents

 سورۃ   یٰسٓ مکیّۃ

بِسْمِ    اللَّهِ    الرَّحْمَٰنِ   الرَّحِيمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔

یٰسٓ ـ

(یٰسٓ ( یس

آیت نمبر :1

وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ ـ

اس حکمت سے بھرے ہوئے قرآن کی قسم

(وَالْقُرْاٰنِ ( قسم ہے قرآن کی) الْحَكِيْمِ  (باحکمت

آیت نمبر :2

إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ـ

بلاشبہ تو یقیناً بھیجے ہوئے لوگوں میں سے ہے

 ( اِنَّكَ  (بیشک آپ)   لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ  (رسولوں میں سے

آیت نمبر :3

عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ـ

سیدھی راہ پر ہے۔

 (عَلٰي (پر) صِرَاطٍ (راستہ) مُّسْتَقِيْمٍ (سیدھا

آیت نمبر: 4

تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ ـ

یہ سب پر غالب، نہایت مہربان کا نازل کیا ہوا ہے۔

 (تَنْزِيْلَ ( نازل کردہ ہے) الْعَزِيْزِ الرَّحِيْم (زبردست ، رحم فرمانے والی ہستی کی طرف

آیت نمبر :5

لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أُنْذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ ـ

تاکہ تو اس قوم کو ڈرائے جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے، تو وہ بے خبر ہیں۔

لِتُنْذِرَ (تاکہ آپ ڈرائیں) قَوْمًا    (وہ قوم) مَّآ اُنْذِرَ    ( نہیں ڈرائے گئے) اٰبَآؤُهُمْ (ان کے باپ دادا) فَهُم (پس وہ) غٰفِلُوْن (غافل ہیں)

آیت نمبر :6

لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ـ

بے شک ان کے اکثر پر بات ثابت ہو چکی، سو وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

(لَقَدْ حَقَّ(تحقیق ثابت ہوگئی) لْقَوْلُ (بات) عَلٰٓي ( پر) اَكْثَرِهِمْ (ان میں سے)    اکثرفَهُمْ (پس وہ) لَا يُؤْمِنُوْنَ (ایمان نہ لائیں گے

آیت نمبر:7

إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُقْمَحُونَ ـ

بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں کئی طوق ڈال دیے ہیں، پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں، سو ان کے سر اوپر کو اٹھا دیے ہوئے ہیں۔

اِنَّا جَعَلْنَا     (بیشک ہم نے کیے (ڈالے) فِيْٓ    (میں) اَعْنَاقِهِمْ (ان کی گردنیں) اَغْلٰلً    (طوق) فَهِىَ ( پھر وہ) اِلَى (تک) الْاَذْقَانِ (ٹھوڑیاں) فَهُمْ (تو وہ) مُّقْمَحُوْنَ  ( سر اٹھائے ہوئے ہیں)

آیت نمبر :8

وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ـ

اور ہم نے ان کے آگے سے ایک دیوار کر دی اور ان کے پیچھے سے ایک دیوار، پھر ہم نے انھیں ڈھانک دیا تو وہ نہیں دیکھتے۔

وَجَعَلْنَا (اورہم نے کردی) مِنْۢ (سے) بَيْنِ اَيْدِيْهِمْ(ان کے آگے) سَدًّا (ایک دیوار) وَّمِنْ خَلْفِهِمْ (اوران کے پیچھے) سَدًّا (ایک دیوار) فَاَغْشَيْنٰهُمْ (پھرہم نے انہیں ڈھانپ دیا) فهُمْ (پس وہ) لَا يُبْصِرُوْنَ (دیکھتے نہیں)

آیت نمبر :9

وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ـ

اوران پر برابر ہے، خواہ تو انھیں ڈرائے، یا انھیں نہ ڈرائے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔

وَسَوَآءٌ (اوربرابر) عَلَيْهِمْ (ان پر) ءَاَنْذَرْتَهُمْ (خواہ تم انہیں ڈراؤ) اَمْ ( یا) لَمْ تُنْذِرْهُمْ (تم انہیں نہ ڈراؤ) لَا يُؤْمِنُوْنَ (وہ ایمان نہ لائیں گے)

آیت نمبر :10

إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ ـ

توُ تو صرف اسی کو ڈراتا ہے جو نصیحت کی پیروی کرے اوررحمان سے بن دیکھے ڈرے۔ سو اسے بڑی بخشش اورباعزت اجر کی خوش خبری دے۔

اِنَّمَا (اس کے سوا نہیں) تُنْذِرُ (تم ڈراتےہو) مَنِ (جو) اتَّبَعَ ( پیروی کرے) الذِّكْرَ (کتاب نصیحت) وَخَشِيَ    (اورڈرے) الرَّحْمٰنَ    ( رحمن (اللہ) بِالْغَيْبِ (بن دیکھے) فَبَشِّرْهُ     (پس اسے خوشخبری دیں) بِمَغْفِرَةٍ     (بخشش کی) وَّاَجْرٍ (اوراجر) كَرِيْمٍ (اچھا)

آیت نمبر :11

إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ ـ

بے شک ہم ہی مردوں کو زندہ کرتے ہیں اورہم لکھ رہے ہیں جو عمل انھوں نے آگے بھیجے اوران کے چھوڑے ہوئے نشان بھی اورجو بھی چیز ہے ہم نے اسے ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے۔

اِنَّا نَحْنُ (بیشک ہم) نُحْيِ (زندہ کرتے ہیں) الْمَوْتٰى (مردے) وَنَكْتُبُ (اورہم لکھتے ہیں) مَا قَدَّمُوْا (جوانہوں نے آگے بھیجا (عمل) وَاٰثَارَهُمْ (اوران کے اثر(نشانات) وَكُلَّ (اورہر) شَيْءٍ (شے) اَحْصَيْنٰهُ (ہم نے اسے شمار کر رکھا ہے) فِيْٓ (میں) اِمَامٍ مُّبِيْنٍ (کتاب روشن لوح محفوظ)

آیت نمبر :12

وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ ـ

اوران کے لیے بستی والوں کو بطورمثال بیان کر، جب اس میں بھیجے ہوئے آئے۔

وَاضْرِبْ (اوربیان کریں آپ) لَهُمْ (ان کے لیے) مَّثَلًا (مثال (قصہ) اَصْحٰبَ الْقَرْيَةِ ۘ (بستی والے)  اِذْ    (جب) جَآءَهَا (ان کے پاس آئے) الْمُرْسَلُوْنَ (رسول (جمع)

آیت نمبر :13

إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ ـ

جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر)بھیجے تو انھوں نے ان دونوں کو جھٹلا دیا، پھر ہم نے تیسرے کے ساتھ تقویت دی تو انھوں نے کہا بے شک ہم تمھاری طرف بھیجے ہوئے ہیں۔

اِذْ (جب) اَرْسَلْنَآ    (ہم نے بھیجے) اِلَيْهِمُ (ان کی طرف) اثْنَيْنِ (دو) فَكَذَّبُوْهُمَا (توانہوں نے جھٹلایا انہیں) فَعَزَّزْنَا    (پھرہم نے تقویت دی) بِثَالِثٍ تیسرے سے) فَقَالُوْٓا (پس انہوں نے کہا) اِنَّآ (بیشک ہم) اِلَيْكُمْ (تمہاری طرف) مُّرْسَلُوْنَ (بھیجے گئے)

آیت نمبر :14

قَالُوا مَا أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ ـ

انھوں نے کہا تم ہمارے جیسے بشر ہی تو ہو اوررحمان نے کوئی چیز نازل نہیں کی، تم تو محض جھوٹ ہی کہہ رہے ہو۔

قَالُوْا (وہ بولے) مَآ اَنْتُمْ (تم نہیں ہو) اِلَّا (مگر۔ محض) بَشَرٌ (آدمی) مِّثْلُنَا ۙ (ہم جیسے) وَمَآ   (اورنہیں) اَنْزَلَ (اتارا ) الرَّحْمٰنُ (رحمن (اللہ) مِنْ شَيْءٍ (کچھ) اِنْ (نہیں) اَنْتُمْ (تم) اِلَّا (مگر۔ محض) تَكْذِبُوْنَ (جھوٹ بولتے ہو)

آیت نمبر :15

قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ ـ

انھوں نے کہا ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم تمھاری طرف ضرور بھیجے ہوئے ہیں۔

قَالُوْا (انہوں نے کہا) رَبُّنَا    (ہمارا پروردگار) يَعْلَمُ (جانتا ہے) اِنَّآ (بیشک ہم) اِلَيْكُمْ (تمہاری طرف) لَمُرْسَلُوْنَ (البتہ بھیجے گئے)

آیت نمبر :16

وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ـ

اورہم پرصاف پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں۔

وَمَا (اورنہیں) عَلَيْنَآ    (ہم پر) اِلَّا (مگر) الْبَلٰغُ      (پہنچا دینا) الْمُبِيْنُ (صاف صاف)

آیت نمبر :17

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَئِنْ لَمْ تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ ـ

انھوں نے کہا بے شک ہم نے تمھیں منحوس پایا ہے، یقینا اگرتم باز نہ آئے تو ہم ضرور ہی تمھیں سنگسار کر دیں گے اورتمھیں ہماری طرف سے ضرور ہی دردناک عذاب پہنچے گا۔

قَالُوْٓا (وہ کہنے لگے) اِنَّا تَطَيَّرْنَا (ہم نے منحوس پایا) بِكُمْ(تمہیں) لَئِنْ (اگر) لَّمْ تَنْتَهُوْا (تم باز نہ آئے)  لَنَرْجُمَنَّكُمْ (ضرورہم سنگسارکردیں گے تمہیں) وَلَيَمَسَّنَّكُمْ (اورضرور پہنچے گا تمہیں) مِّنَّا    (ہم سے) عَذَابٌ أَلِيمٌ (دردناک عذاب)  

آیت نمبر :18

قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ أَئِنْ ذُكِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ ـ

انھوں نے کہا تمھاری نحوست تمھارے ساتھ ہے۔ کیا اگر تمھیں نصیحت کی جائے، بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو۔

قَالُوْا (انہوں نے کہا) طَآئِرُكُمْ (تمہاری نحوست) مَّعَكُمْ (تمہارے ساتھ) اَئِنْ (کیا) ذُكِّرْتُمْ (تم سمجھائے گئے) بَلْ (بلکہ) اَنْتُمْ (تم) قَوْمٌ (لوگ) مُّسْرِفُوْنَ (حد سے بڑھنے والے)

آیت نمبر :19

وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَى قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ ـ

اورشہر کے سب سے دور کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا، اس نے کہا اے میری قوم! ان رسولوں کی پیروی کرو۔

وَجَآءَ (اورآیا) مِنْ (سے) اَقْصَا (پرلا سرا) الْمَدِيْنَةِ    (شہر) رَجُلٌ (ایک آدمی) يَّسْعٰى (دوڑتا ہوا) قَالَ (اس نے کہا) يٰقَوْمِ (اے میری قوم) اتَّبِعُوا (تم پیروی کرو) الْمُرْسَلِيْنَ (رسولوں کی)

آیت نمبر :20

اتَّبِعُوا مَنْ لَا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُمْ مُهْتَدُونَ ـ

ان کی پیروی کرو جو تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتے اوروہ سیدھی راہ پائے ہوئے ہیں۔

اتَّبِعُوْا (تم پیروی کرو) مَنْ    (جو) لَّا يَسْئَلُكُمْ (تم سے نہیں مانگتے) اَجْرًا (کوئی اجر) وَّهُمْ (اوروہ) مُّهْتَدُوْنَ    (ہدایت یافتہ)

آیت نمبر :21

وَمَا لِيَ لَا أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ـ

اورمجھے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اوراسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

وَمَا (اورکیا ہوا) لِيَ    (مجھے) لَآ اَعْبُدُ (میں نہ عبادت کروں) الَّذِيْ  (وہ جس نے) فَطَرَنِيْ     (پیدا کیا مجھے) وَاِلَيْهِ    (اوراسی کی طرف) تُرْجَعُوْنَ (تم لوٹ کر جاؤ گے)

آیت نمبر :22

أَتَّخِذُ مِنْ دُونِهِ آلِهَةً إِنْ يُرِدْنِ الرَّحْمَنُ بِضُرٍّ لَا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنْقِذُونِ ـ

کیا میں اس کے سوا ایسے معبود بنا لوں کہ اگر رحمان میرے بارے میں کسی نقصان کا ارادہ کرے تو ان کی سفارش میرے کسی کام نہ آئے گی اور نہ وہ مجھے بچائیں گے۔

ءَاَتَّخِذُ   (کیا میں بنا لوں)    مِنْ دُوْنِهٖٓ (اس کے سوا) اٰلِهَةً    (ایسے معبود) اِنْ (اگر) يُّرِدْنِ (وہ چاہے) الرَّحْمٰنُ (رحمن۔ اللہ) بِضُرٍّ (کوئی نقصان) لَّا تُغْنِ عَنِّىْ (نہ کام آئے میرے ) شَفَاعَتُهُمْ (ان کی سفارش) شَيْئًا (کچھ بھی) وَّلَا يُنْقِذُوْنِ (اورنہ چھڑا سکیں وہ مجھے)

آیت نمبر :23

إِنِّي إِذًا لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ـ

یقینا میں تو اس وقت ضرور کھلی گمراہی میں ہوں گا۔

اِنِّىْٓ     (بیشک میں) اِذًا    (اس وقت) لَّفِيْ ضَلٰلٍ (البتہ گمراہی میں) مُّبِيْنٍ (کھلی)

آیت نمبر :24

إِنِّي آمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ ـ

بے شک میں تمھارے رب پرایمان لایا ہوں، سو مجھ سے سنو۔

اِنِّىْٓ    (یشک میں) اٰمَنْتُ (میں ایمان لایا) بِرَبِّكُمْ  (تمہارے پروردگار) فَاسْمَعُوْنِ (پس تم میری سنو)

آیت نمبر :25

قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ ـ

اسے کہا گیا جنت میں داخل ہو جا۔ اس نے کہا اے کاش! میری قوم جان لے۔

قِيْلَ    (ارشاد ہوا) ادْخُلِ (تو داخل ہوجا) الْجَنَّةَ (جنت) قَالَ    (اس نے کہا) يٰلَيْتَ (اے کاش) قَوْمِيْ (میری قوم ) يَعْلَمُوْنَ    (وہ جانتی)

آیت نمبر :26

بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ ـ

اس بات کو کہ میرے رب نے مجھے بخش دیا اورمجھے معزز لوگوں میں سے بنا دیا۔

بِمَا (اس بات کو) غَفَرَلِيْ    (اس نے بخش دیا مجھے) رَبِّيْ    (میرا رب) وَجَعَلَنِيْ (اوراس نے کیا مجھے) مِنَ    (سے) الْمُكْرَمِيْنَ    (نوازے ہوئے لوگ)

آیت نمبر :27

وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى قَوْمِهِ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ جُنْدٍ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا كُنَّا مُنْزِلِينَ ـ

اورہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا اورنہ ہم اتارنے والے تھے۔

وَمَآ اَنْزَلْنَا (اورنہیں اتارا) عَلٰي ( پر) قَوْمِهٖ (اس کی قوم)    مِنْۢ بَعْدِهٖ    (اس کے بعد)  مِنْ جُنْدٍ (کوئی لشکر) مِّنَ (سے) السَّمَآءِ (آسمان) وَمَا كُنَّا اورنہ تھے ہم) مُنْزِلِيْنَ    (اتارنے والے))

آیت نمبر :28

إِنْ كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ  ـ

وہ نہیں تھی مگر ایک ہی چیخ، پس اچانک وہ بجھے ہوئے تھے۔

اِنْ كَانَتْ    (نہ تھی) اِلَّا (مگر) صَيْحَةً (چنگھاڑ) وَّاحِدَةً    (ایک) فَاِذَا    (پس اچانک) هُمْ    (وہ) خٰمِدُوْنَ    (بجھ کررہ گئے)

آیت نمبر :29

يَا حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ـ

ہائے افسوس ان بندوں پر! ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا رہا مگر وہ اس کے ساتھ ٹھٹھا کیا کرتے تھے۔

يٰحَسْرَةً (ہائے حسرت) عَلَي الْعِبَادِ    (بندوں پر)    مَا يَاْتِيْهِمْ   (نہیں آیا ان کے پاس)    مِّنْ رَّسُوْلٍ (کوئی رسول) اِلَّا (مگر) كَانُوْا (وہ تھے) بِهٖ    (اس سے) يَسْتَهْزِءُوْنَ    (ہنسی اڑاتے)

آیت نمبر :30

أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ ـ

کیا انھوں نے نہیں دیکھا، ہم نے ان سے پہلے کتنے زمانوں کے لوگ ہلاک کر دیے کہ وہ ان کی طرف پلٹ کر نہیں آتے۔

اَلَمْ يَرَوْا (کیا انہوں نے نہیں دیکھا) كَمْ (کتنی) اَهْلَكْنَا   (ہلاک کیں ہم نے) قَبْلَهُمْ (ان سے قبل) مِّنَ الْقُرُوْنِ (بستیاں ) اَنَّهُمْ (کہ وہ) اِلَيْهِمْ (ان کی طرف) لَايَرْجِعُوْنَ (لوٹ کر نہیں آئیں گے وہ)

آیت نمبر :31

وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ ـ

اورنہیں ہیں وہ سب مگر اکٹھے ہمارے پاس حاضر کیے جانے والے ہیں۔

وَاِنْ (اورنہیں) كُلٌّ (سب) لَّمَّا    (مگر) جَمِيْعٌ (سب کے سب) لَّدَيْنَا    (ہمارے روبرو) مُحْضَرُوْنَ    (حاضرکیے جائیں گے)

آیت نمبر :32

وَآيَةٌ لَهُمُ الْأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ ـ

اوران کے لیے ایک عظیم نشانی مردہ زمین ہے، ہم نے اسے زندہ کیا او راس سے غلہ نکالا تو وہ اسی میں سے کھاتے ہیں۔

وَاٰيَةٌ    (ایک نشانی) لَّهُمُ    (ان کے لیے) الْاَرْضُ    (زمین) الْمَيْتَةُ    (مردہ) اَحْيَيْنٰهَا   (ہم نے زندہ کیا اسے) وَاَخْرَجْنَا   (اورنکالا ہم نے) مِنْهَا    (اس سے) حَبًّا   (اناج) فَمِنْهُ    (پس اس سے) يَاْكُلُوْنَ    (وہ کھاتے ہیں)

آیت نمبر :33

وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِنْ نَخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ ـ

اورہم نے اس میں کھجوروں اورانگوروں کے کئی باغ بنائے اوران میں کئی چشمے پھاڑ نکالے۔

وَجَعَلْنَا (اوربنائے ہم نے) فِيْهَا    (اس میں) جَنّٰتٍ   (باغات) مِّنْ    (سے ۔ کے) نَّخِيْلٍ  (کھجور) وَّاَعْنَابٍ    (اورانگور) وَّفَجَّرْنَا    (اورجاری کیے ہم نے) فِيْهَا    (اس میں) مِنَ    (سے) الْعُيُوْنِ (چشمے)

آیت نمبر :34

لِيَأْكُلُوا مِنْ ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ أَفَلَا يَشْكُرُونَ ـ 

تاکہ وہ اس کے پھل سے کھائیں، حالانکہ اسے ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا، تو کیا وہ شکر نہیں کرتے۔

لِيَاْكُلُوْا (تاکہ وہ کھائیں) مِنْ ثَمَرِهٖ (اس کے پھلوں سے) وَمَا     (اورنہیں) عَمِلَتْهُ    (بنایا اسے) اَيْدِيْهِمْ (ان کے ہاتھوں) اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ (تو کیا وہ شکرنہ کریں گے)

آیت نمبر :35

سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ ـ

پاک ہے وہ جس نے سب کے سب جوڑے پیدا کیے ان چیزوں سے جنھیں زمین اگاتی ہے اورخود ان سے اوران چیزوں سے جنھیں وہ نہیں جانتے۔

سُبْحٰنَ (پاک) الَّذِيْ (وہ ذات جس نے) خَلَقَ ( پیدا کیے ) الْاَزْوَاجَ    (جوڑے ) كُلَّهَا    (ہرچیز) مِمَّا    (اس سے جو) تُنْۢبِتُ    (اگاتی ہے) الْاَرْضُ    (زمین) وَمِنْ اَنْفُسِهِمْ (اوران کی جانوں سے) وَمِمَّا    (اوراس سے جو)  لَا يَعْلَمُوْنَ    (وہ نہیں جانتے)

آیت نمبر :36

وَآيَةٌ لَهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُمْ مُظْلِمُونَ ـ

اورایک نشانی ان کے لیے رات ہے، ہم اس پر سے دن کو کھینچ اتارتے ہیں تو اچانک وہ اندھیرے میں رہ جانے والے ہوتے ہیں۔

وَاٰيَةٌ (اورایک نشانی) لَّهُمُ (ان کے لیے) الَّيْلُ    (رات) نَسْلَخُ    (ہم کھینچتے ہیں) مِنْهُ    (اس سے) النَّهَارَ (دن) فَاِذَا    (تواچانک) هُمْ (وہ) مُّظْلِمُوْنَ  (اندھیرے میں رہ جاتے ہیں)

آیت نمبر :37

وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ـ

اورسورج اپنے ایک ٹھکانے کے لیے چل رہا ہے، یہ اس سب پر غالب، سب کچھ جاننے والے کا اندازہ ہے۔

وَالشَّمْسُ (اورسورج) تَجْرِيْ (چلتا رہتا ہے) لِمُسْتَقَرٍّ (ٹھکانے ـ مقررہ راستہ) لَّهَا    (اپنے) ذٰلِكَ (یہ) تَقْدِيْرُ (نظام) الْعَزِيْزِ (غالب) الْعَلِيْمِ (جاننے والاـ دانا)

آیت نمبر :38

وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ ـ

اورچاند، ہم نے اس کی منزلیں مقرر کر دیں، یہاں تک کہ وہ دوبارہ پرانی (کھجورکی) ٹیڑھی ڈنڈی کی طرح ہو جاتا ہے۔

وَالْقَمَرَ (اورچاند) قَدَّرْنٰهُ    (ہم نے مقرر کیں اس کو) مَنَازِلَ    (منزلیں) حَتّٰى (یہاں تک کہ) عَادَ      (ہوجاتا ہے) كَالْعُرْجُوْنِ    (کھجورکی شاخ کی طرح) الْقَدِيْمِ    (پرانی)

آیت نمبر :39

لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ ـ 

نہ سورج، اس کے لیے لائق ہے کہ چاند کو جاپکڑے اورنہ رات ہی دن سے پہلے آنے والی ہے اورسب ایک ایک دائرے میں تیر رہے ہیں۔

لَا (نہ) الشَّمْسُ    (سورج) يَنْۢبَغِيْ (لائق ـ مجال) لَهَآ    (اس کے لیے) اَنْ   (کہ) تُدْرِكَ    (جاپکڑے وہ) الْقَمَرَ    (چاند) وَلَا (اورنہ) الَّيْلُ (رات) سَابِقُ پہلے آسکے) النَّهَارِ(دن) وَكُلٌّ (اورسب) فِيْ فَلَكٍ  يَّسْبَحُوْنَ (تیرے (گردش کرتے) ہیں)ــ)

آیت نمبر :40

وَآيَةٌ لَهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ـ

اورایک نشانی ان کے لیے یہ ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔

وَاٰيَةٌ (اورایک نشانی) لَّهُمْ (ان کے لیے) اَنَّا    (کہ ہم) حَمَلْنَا    (ہم نے سوار کیا) ذُرِّيَّتَهُمْ (ان کی اولاد) فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ (بھری ہوئی)

آیت نمبر :41

وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِنْ مِثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ ـ

اورہم نے ان کے لیے اس جیسی کئی اورچیزیں بنائیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں۔

وَخَلَقْنَا (اورہم نے پیدا کیا) لَهُمْ (ان کے لیے) مِّنْ مِّثْلِهٖ    (اس (کشتی) جیسی) مَا    (جو۔ جس) يَرْكَبُوْنَ    (وہ سوار ہوتے ہیں)

آیت نمبر :42

وَإِنْ نَشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُونَ ـ

اوراگرہم چاہیں تو انھیں غرق کر دیں، پھر نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اورنہ وہ بچائے جائیں۔

  وَاِنْ    (اوراگر) نَّشَاْ    (ہم چاہیں) نُغْرِقْهُمْ (ہم غرق کردیں انہیں)    فَلَا صَرِيْخَ    (تو نہ فریاد رس) لَهُمْ (ان کے لیے) وَلَاهُمْ (اورنہ وہ) يُنْقَذُوْنَ  (چھڑائے جائیں)

آیت نمبر :43

إِلَّا رَحْمَةً مِنَّا وَمَتَاعًا إِلَى حِينٍ ـ

مگرہماری طرف سے رحمت اورایک وقت تک فائدہ پہنچانے کی وجہ سے ہم انھیں مہلت دیتے ہیں ۔

اِلَّا (مگر) رَحْمَةً    (رحمت) مِّنَّا    (ہماری طرف سے) وَمَتَاعًا    (اورفائدہ دینا) اِلٰى حِيْنٍ (ایک وقت معین تک)

آیت نمبر :44

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ـ

اورجب ان سے کہا جاتا ہے بچو اس(عذاب) سے جو تمھارے سامنے ہے اورجو تمھارے پیچھے ہے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

وَاِذَا (اورجب) قِيْلَ (کہا جائے) لَهُمُ (ان سے) اتَّقُوْا (تم ڈرو) مَا    (جو) بَيْنَ اَيْدِيْكُمْ(تمہارے سامنے) وَمَا   (اورجو) خَلْفَكُمْ (تمہارے پیچھے ) لَعَلَّكُمْ(شاید تم)    تُرْحَمُوْنَ    (پررحم کیا جائے)

آیت نمبر :45

وَمَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ ـ

اوران کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے والے ہوتے ہیں۔

وَمَا (اورنہیں) تَاْتِيْهِمْ (ان کے پاس آتی)  مِّنْ اٰيَةٍ    (کوئی نشانی)    مِّنْ اٰيٰتِ (نشانیوں میں سے) رَبِّهِمْ (ان کا رب) اِلَّا (مگر) كَانُوْا    (وہ ہیں) عَنْهَا (اس سے) مُعْرِضِيْنَ (روگردانی کرتے)

آیت نمبر :46

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ـ

اورجب ان سے کہا جاتا ہے اس میں سے خرچ کرو جو تمھیں اللہ نے دیا ہے تو وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا، ان سے کہتے ہیں جو ایمان لائے، کیا ہم اسے کھلائیں جسے اگر اللہ چاہتا تو کھلا دیتا۔ نہیں ہو تم مگر واضح گمراہی میں۔

وَاِذَا    (اورجب) قِيْلَ    (کہا جائے) لَهُمْ (ان سے) اَنْفِقُوْا    (خرچ کرو تم) مِمَّا (اس سے جو) رَزَقَكُمُ  (تمہیں دیا) اللّٰهُ    (اللہ) قَالَ    (کہتے ہیں) الَّذِيْنَ كَفَرُوْا (جن لوگوں نے کفر کیا (کافر) لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا (ان لوگوں سے جو ایمان لائے (مومن) اَنُطْعِمُ (کیا ہم کھلائیں) مَنْ (اس کو جسے) لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُ (اگر اللہ چاہتا) اَطْعَمَهٗٓ    (اسے کھانے کو دیتا) اِنْ (نہیں) اَنْتُمْ (تم) اِلَّا (مگر۔ صرف ) فِيْ    (میں) ضَلٰلٍ (گمراہی) مُّبِيْنٍ (کھلی)

آیت نمبر :47

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ـ

اوروہ کہتے ہیں یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا، اگر تم سچے ہو

وَيَقُوْلُوْنَ (اوروہ کہتے ہیں) مَتٰى (کب) ھٰذَا الْوَعْدُ (یہ وعدہ) اِنْ (اگر) كُنْتُمْ (تم ہو) صٰدِقِيْنَ (سچے)

آیت نمبر :48

مَا يَنْظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ ـ

وہ انتظار نہیں کر رہے مگر ایک ہی چیخ کا، جو انھیں پکڑلے گی جب کہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے۔

مَا يَنْظُرُوْنَ (وہ انتظار نہیں کر رہے ہیں) اِلَّا (مگر) صَيْحَةً    (چنگھاڑ) وَّاحِدَةً     (ایک) تَاْخُذُهُمْ (وہ انہیں آپکڑے گی) وَهُمْ (اوروہ) يَخِصِّمُوْنَ  (باہم جھگڑ رہے ہوں گے)

آیت نمبر :49

فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ ـ

پھر وہ نہ کسی وصیت کی طاقت رکھیں گے اورنہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس آئیں گے۔

فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ (پھر نہ کرسکیں گے) تَوْصِيَةً (وصیت کرنا) وَّلَآ    (اورنہ) اِلٰٓى    (طرف) اَهْلِهِمْ (اپنے گھر والے) يَرْجِعُوْنَ    (وہ لوٹ سکیں گے)

آیت نمبر :50

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُمْ مِنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ ـ

اورصور میں پھونکا جائے گا تو اچانک وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف تیزی سے دوڑ رہے ہوں گے۔

وَنُفِخَ   (اورپھونکا جائے گا)  فِي الصُّوْرِ (صورمیں) فَاِذَاهُمْ (تویکایک وہ) مِّنَ (سے) الْاَجْدَاثِ    (قبریں)  اِلٰى رَبِّهِمْ (اپنے رب کی طرف) يَنْسِلُوْنَ (دوڑیں گے)

آیت نمبر : 51

قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ ـ

کہیں گے ہائے ہماری بربادی! کس نے ہمیں ہماری سونے کی جگہ سے اٹھا دیا؟ یہ وہ ہے جو رحمان نے وعدہ کیا اور رسولوں نے سچ کہا تھا۔

قَالُوْا    (وہ کہیں گے) يٰوَيْلَنَا  (اے وائے ہم پر) مَنْۢ بَعَثَنَا    (کس نے اٹھا دیا ہمیں) مِنْ (سے) مَّرْقَدِنَا    (ہماری قبریں) ھٰذَا    (یہ) مَا وَعَدَ (جو وعدہ کیا) الرَّحْمٰنُ (رحمن۔ اللہ) وَصَدَقَ (اورسچ کہا تھا) الْمُرْسَلُوْنَ (رسولوں)

آیت نمبر :52

إِنْ كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ ـ

نہیں ہوگی مگر ایک ہی چیخ، تو اچانک وہ سب ہمارے پاس حاضر کیے ہوئے ہوں گے۔

اِنْ    (نہ) كَانَتْ    (ہوگی) اِلَّا (مگر) صَيْحَةً   (ایک چنگھاڑ) وَّاحِدَةً    (ایک) فَاِذَا    (پس یکایک) هُمْ (وہ) جَمِيْعٌ (سب) لَّدَيْنَا    (ہمارے سامنے) مُحْضَرُوْنَ  (حاضر کیے جائیں گے)

آیت نمبر :53

فَالْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ـ

پس آج کسی جان پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا اور نہ تمھیں اس کے سوا کوئی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔

فَالْيَوْمَ (پس آج)  لَا تُظْلَمُ (نہ ظلم کیا جائے گا) نَفْسٌ    (کسی شخص) شَيْئًا (کچھ) وَّلَا تُجْزَوْنَ (اورنہ تم بدلہ پاؤ گے) اِلَّا (مگر۔ بس) مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ (جو تم کرتے تھے)

آیت نمبر :54

إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ ـ

بے شک جنت کے رہنے والے آج ایک شغل میں خوش ہیں۔

اِنَّ    (بیشک) اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ    (اہل جنت) الْيَوْمَ (آج)    فِيْ شُغُلٍ    (ایک شغل میں) فٰكِهُوْنَ    (باتیں ـ خوش طبعی کرتے)

آیت نمبر : 55

هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ ـ

وہ اوران کی بیویاں گھنے سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں۔

هُمْ (وہ) وَاَزْوَاجُهُمْ (اوران کی بیویاں) فِيْ ظِلٰلٍ (سایوں میں) عَلَي (پر) الْاَرَآئِكِ     (تختوں) مُتَّكِئُوْنَ    (تکیہ لگائے ہوئے)

آیت نمبر :56

لَهُمْ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُمْ مَا يَدَّعُونَ ـ

ان کے لیے اس میں بہت پھل ہے اوران کے لیے اس میں وہ کچھ ہے جو وہ طلب کریں گے۔

لَهُمْ (ان کے لیے) فِيْهَا  (اس میں) فَاكِهَةٌ    (میوہ) وَّلَهُمْ (اوران کے لیے) مَّا يَدَّعُوْنَ (جو وہ چاہیں گے)

آیت نمبر :57

سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ ـ

سلام ہو۔ اس رب کی طرف سے کہا جائے گا جو بے حد مہربان ہے۔

سَلٰمٌ (سلام) قَوْلًا (فرمایا جائے گا) مِّنْ (سے) رَّبٍّ رَّحِيْمٍ (مہربان، پروردگا)

آیت نمبر :58

وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ ـ

!اورالگ ہو جاؤ آج اے مجرمو

وَامْتَازُوا (اورالگ ہوجاؤ تم) الْيَوْمَ (آج) اَيُّهَا    (اے) الْمُجْرِمُوْنَ (مجرموـ جمع)

آیت نمبر :59

أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ ـ

کیا میں نے تمھیں تاکید نہ کی تھی اے اولاد آدم! کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا، یقینا وہ تمھارا کھلا دشمن ہے۔

اَلَمْ اَعْهَدْ (کیا میں نے حکم نہیں بھیجا تھا) اِلَيْكُمْ (تمہاری طرف) يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ (اے اولاد آدم) اَنْ (کہ) لَّا تَعْبُدُوا (پرستش نہ کرنا) الشَّيْطٰنَ شیطان) اِنَّهٗ (بیشک وہ) لكُمْ (تمہارا) عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ (دشمن کھلا))

آیت نمبر :60

وَأَنِ اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ ـ

اوریہ کہ میری عبادت کرو، یہ سیدھا راستہ ہے۔

وَّاَنِ (اوریہ کہ) اعْبُدُوْنِيْ (تم میری عبادت کرنا) ھٰذَا (یہی) صِرَاطٌ  (راستہ) مُّسْتَقِيْمٌ (سیدھا)

آیت نمبر :61

وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ ـ

اوربلاشبہ یقینا اس نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کر دیا۔ تو کیا تم نہیں سمجھتے تھے۔

وَلَقَدْ اَضَلَّ (اورتحقیق گمراہ کردیا) مِنْكُمْ (تم میں سے) جِبِلًّا (مخلوق) كَثِيْرًا (بہت سی) اَفَلَمۡ (تو کیا نہیں) تَکُوۡنُوۡا (تھے تم) تَعۡقِلُوۡنَ (سمجھتے)

آیت نمبر :62

هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ـ

یہ ہے وہ جہنم جس کا تم وعدہ دیے جاتے تھے۔

هٰذِهٖ    (یہ ہے) جَهَنَّمُ (جہنم) الَّتِيْ    (وہ جس کا) كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ    (تم سے وعدہ کیا گیا تھا)

آیت نمبر :63

اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ ـ

آج اس میں داخل ہو جاؤ، اس کے بدلے جو تم کفر کیا کرتے تھے۔

اِصْلَوْهَا (اس میں داخل ہوجاؤ) الْيَوْمَ (آج) بِمَا (اس کے بدلے جو) كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ (تم کفر کرتے تھے)

آیت نمبر :64

الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ـ

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اوران کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اوران کے پاؤں اس کی گواہی دیں گے جو وہ کمایا کرتے تھے۔

اَلْيَوْمَ (آج) نَخْتِمُ (مہرلگا دیں گے) عَلٰٓي (پر) اَفْوَاهِهِمْ  (ان کے منہ) وَتُكَلِّمُنَآ    (اورہم سے بولیں گے) اَيْدِيْهِمْ (ان کے ہاتھ) وَتَشْهَدُ (اورگواہی دیں گے) اَرْجُلُهُمْ (ان کے پاؤں) بِمَا (اس کی جو) كَانُوْا (وہ تھے) يَكْسِبُوْنَ (کماتے تھے)

آیت نمبر :65

وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَى أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّى يُبْصِرُونَ ـ

اوراگر ہم چاہیں تو یقینا ان کی آنکھیں مٹا دیں، پھر وہ راستے کی طرف بڑھیں تو کیسے دیکھیں گے؟

وَلَوْ نَشَآءُ (اوراگر ہم چاہیں) لَطَمَسْنَا (تومٹا دیں ـ ملیا میٹ کردیں) عَلٰٓي (پر) اَعْيُنِهِمْ (ان کی آنکھیں ) فَاسْتَبَقُوا (پھر وہ سبقت کریں) الصِّرَاطَ (راستہ) فَاَنّٰى (تو کہاں) يُبْصِرُوْنَ (وہ دیکھ سکیں گے)

آیت نمبر :66

وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ ـ

اوراگرہم چاہیں تو یقینا ان کی جگہ ہی پر ان کی صورتیں بدل دیں، پھر نہ وہ (آگے) چل سکیں اورنہ واپس آئیں۔

وَلَوْ نَشَآءُ (اوراگرہم چاہیں) لَمَسَخْنٰهُمْ (ہم مسخ کردیں انہیں) عَلٰي (پر۔ میں) مَكَانَتِهِمْ (اوران کی جگہیں) فَمَا اسْتَطَاعُوْا (پھرنہ کرسکیں) مُضِيًّا (چلنا) وَّلَا يَرْجِعُوْنَ (اورنہ وہ لوٹیں)

آیت نمبر :67

وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ ـ

اورجسے ہم زیادہ عمر دیتے ہیں اسے بناوٹ میں الٹا کر دیتے ہیں، تو کیا یہ نہیں سمجھتے۔

وَمَنْ (اورجس) نُّعَمِّرْهُ (ہم عمردراز کردیتے ہیں) نُنَكِّسْهُ  (اوندھا کردیتے ہیں) فِي الْخَلْقِ (خلقت (پیدائش) میں) اَفَلَا يَعْقِلُوْنَ (تو کیا وہ سمجھتے نہیں؟)

آیت نمبر :68

وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْبَغِي لَهُ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَقُرْآنٌ مُبِينٌ ـ

اورہم نے نہ اسے شعر سکھایا ہے اورنہ وہ اس کے لائق ہے۔ وہ تو سراسر نصیحت اورواضح قرآن کے سوا کچھ نہیں۔

وَمَا عَلَّمْنٰهُ (اورہم نے نہیں سکھایا اس کو) الشِّعْرَ (شعر) وَمَا يَنْۢبَغِيْ (اور نہیں شایان) لَهٗ (اس کے لیے) اِنْ (نہیں) هُوَ (وہ ـ یہ) اِلَّا (مگر) ذِكْرٌ(نصیحت)    وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ (اور قرآن واضح)

آیت نمبر :69

لِيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ ـ

تاکہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو اورانکار کرنے والوں پر بات ثابت ہو جائے۔

لِّيُنْذِرَ(تاکہ آپ ڈرائے) مَنْ (جو) كَانَ (ہو) حَيًّا     (زندہ) وَّيَحِقَّ (اورثابت ہوجائے) الْقَوْلُ (بات ـ حجت) عَلَي (پر) الْكٰفِرِيْنَ    (کافروں)

آیت نمبر :70

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ ـ

اورکیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان چیزوں میں سے جنھیں ہمارے ہاتھوں نے بنایا، ان کے لیے مویشی پیدا کیے، پھر وہ ان کے مالک ہیں۔

اَوَلَمْ يَرَوْا (یا کیا وہ نہیں دیکھتے؟) اَنَّا خَلَقْنَا (ہم نے پیدا کیا) لَهُمْ (ان کے لیے) مِّمَّا (اس سے جو) عَمِلَتْ اَيْدِيْنَآ (بنایا اپنے ہاتھوں (قدرت) سے) اَنْعَامًا (چوپائے) فَهُمْ (پس وہ) لَهَا (ان کے) مٰلِكُوْنَ (مالک ہیں)

آیت نمبر :71

وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ ـ

اورکیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان چیزوں میں سے جنھیں ہمارے ہاتھوں نے بنایا، ان کے لیے مویشی پیدا کیے، پھر وہ ان کے مالک ہیں۔

وَذَلَّلْنٰهَا (اورہم نے فرمانبردار کیا انہیں) لَهُمْ (ان کے لیے) فَمِنْهَا    (پس ان سے) رَكُوْبُهُمْ (ان کی سواری) وَمِنْهَا    (اوران سے) يَاْكُلُوْنَ (وہ کھاتے ہیں)

آیت نمبر :72

وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ أَفَلَا يَشْكُرُونَ ـ

اوران کے لیے ان میں کئی فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو کیا وہ شکر نہیں کرتے۔

وَلَهُمْ (اوران کے لیے) فِيْهَا (ان میں) مَنَافِعُ    (فائدے) وَمَشَارِبُ (اورپینے کی چیزیں) اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ   (کیا پھروہ شکر نہیں کرتے؟)

آیت نمبر :73

وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَعَلَّهُمْ يُنْصَرُونَ ـ

اورانھوں نے اللہ کے سوا کئی معبود بنالیے، تاکہ ان کی مدد کی جائے۔

وَاتَّخَذُوْا (اورانہوں نے بنا لیے) مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (اللہ کے سوا) اٰلِهَةً    (معبود) لَّعَلَّهُمْ (شاید وہ) يُنْصَرُوْنَ    (مدد کیے جائیں)

آیت نمبر :74

لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُحْضَرُونَ ـ

وہ ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتے اوریہ ان کے لشکر ہیں، جو حاضر کیے ہوئے ہیں۔

لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ (وہ نہیں کرسکتے) نَصْرَهُمْ (ان کی مدد) وَهُمْ (اوروہ) لَهُمْ (ان کے لیے) جُنْدٌ (لشکر) مُّحْضَرُوْنَ    (حاضر کیے جائیں گے)

آیت نمبر :75

فَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ـ

پس ان کی بات تجھے غم زدہ نہ کرے، بے شک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اورجو وہ ظاہر کرتے ہیں۔

فَلَا يَحْزُنْكَ (پس آپ کو مغموم نہ کرے) قَوْلُهُمْ (ان کی بات) اِنَّا نَعْلَمُ (بیشک ہم جانتے ہیں) مَا يُسِرُّوْنَ (جو وہ چھپاتے ہیں) وَمَا (اورجو) يُعْلِنُوْنَ    (وہ ظاہر کرتے ہیں)

آیت نمبر :76

أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ ـ

اورکیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے ایک قطرے سے پیدا کیا تو اچانک وہ کھلا جھگڑنے والا ہے۔

اَوَ (کیا)    لَمْ يَرَ (نہیں دیکھا)    الْاِنْسَانُ   (انسان) اَنَّا خَلَقْنٰهُ    (کہ ہم نے پیدا کیا اس کو)    مِنْ نُّطْفَةٍ (نطفہ سے) فَاِذَا    (پھرناگہاں) هُوَ (وہ) خَصِيْمٌ جھگڑالو) مُّبِيْنٌ (کھلا))

آیت نمبر :77

وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ ـ

اوراس نے ہمارے لیے ایک مثال بیان کی اوراپنی پیدائش کو بھول گیا، اس نے کہا کون ہڈیوں کو زندہ کرے گا، جب کہ وہ بوسیدہ ہوں گی؟

وَضَرَبَ (اوراس نے بیان کی) لَنَا  (ہمارے لیے) مَثَلًا    (ایک مثال) وَّنَسِيَ    (اور بھول گیا) خَلْقَهٗ    (اپنی پیدائش) قَالَ (کہنے لگا) مَنْ يُّحْيِ (کون پیدا کرے گا) الْعِظَامَ (ہڈیاں) وَهِىَ    (اورجبکہ وہ) رَمِيْمٌ (گل گئیں)

آیت نمبر :78

قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ ـ

کہہ دے انھیں وہ زندہ کرے گا جس نے انھیں پہلی مرتبہ پیدا کیا اوروہ ہر طرح کا پیدا کرنا خوب جاننے والا ہے۔

قُلْ (فرما دیں) يُحْيِيْهَا    (اسے زندہ کرے گا) الَّذِيْٓ    (وہ جس نے) اَنْشَاَهَآ    (اسے پیدا کیا)  اَوَّلَ مَرَّةٍ    (پہلی بار) وَهُوَ (اوروہ) بِكُلِّ (ہرطرح) خَلْقٍ پیدا کرنا) عَلِيْمُۨ (جاننے والا)

آیت نمبر :79

الَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنْتُمْ مِنْهُ تُوقِدُونَ ـ

وہ جس نے تمھارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی، پھر یکایک تم اس سے آگ جلا لیتے ہو۔

الَّذِيْ (جس نے) جَعَلَ (پیدا کیا) لَكُمْ (تمہارے لیے) مِّنَ (سے) الشَّجَرِ(درخت) الْاَخْضَرِ (سبز) نَارًا (آگ) فَاِذَآ (پس اب) اَنْتُمْ (تم) مِّنْهُ (اس سے) تُوْقِدُوْنَ (سلگاتے ہو)

آیت نمبر :80

أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ـ

اورکیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس پر قادر نہیں کہ ان جیسے اورپیدا کردے؟ کیوں نہیں اوروہی سب کچھ پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

اَوَ (کیا) لَيْسَ (نہیں) الَّذِيْ    (وہ جس نے) خَلَقَ    (پیدا کیا) السَّمٰوٰتِ    (آسمانوں) وَالْاَرْضَ    (اورزمین) بِقٰدِرٍ(قادر) عَلٰٓي    (پر) اَنْ    (کہ) يَّخْلُقَ     (وہ پیدا کرے) مِثْلَهُمْ (ان جیسا) بَلٰى ۤ(ہاں) وَهُوَ (اوروہ) الْخَلّٰقُ (بڑاپیدا کرنے والا) الْعَلِيْمُ  (دانا)

آیت نمبر :81

إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ـ

اس کا حکم تو، جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے، اس کے سوا نہیں ہوتا کہ اسے کہتا ہے ’’ہو جا‘‘ تو وہ ہو جاتی ہے۔

اِنَّمَآ (اس کے سوا نہیں) اَمْرُهٗٓ    (اس کا کام) اِذَآ (جب) اَرَادَ شَيْئًا     (وہ ارادہ کرے کسی شے کا) اَنْ    (کہ) يَّقُوْلَ (وہ کہتا ہے) لَهٗ    (اس کو) كُنْ (ہوجا) فَيَكُوْنُ    (تووہ ہوجاتی ہے)

آیت نمبر :82

فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُ لِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ـ

سو پاک ہے وہ کہ اسی کے ہاتھ میں ہر چیز کی کامل بادشاہی ہے اوراسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

فَسُبْحٰنَ (سو پاک ہے) الَّذِيْ    (وہ جس) بِيَدِهٖ     (اس کے ہاتھ میں) مَلَكُوْتُ    (بادشاہت) كُلِّ شَيْءٍ (ہر شے) وَّاِلَيْهِ    (اوراسی کی طرف) تُرْجَعُوْنَ  (تم لوٹ کر جاؤ گے)

آیت نمبر :83

وَمَا عَلَيْنَا إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِينُ

سورۃ یٰسٓ کی تلاوت 

 

سورۃ یٰسٓ کی تلاوت اردو ترجمہ کے ساتھ

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *