حرف “چ“ سے شروع ہونے والےمسلمان لڑکیوں کے بہترین اسلامی نام اورمعنی درج ذیل ہیں۔چ سے لڑکیوں کے اسلامی نام خوبصورت معنیٰ کے ساتھ اسلامی روایت میں پسند کیے جاتے ہیں- مسلمان لڑکیوں کے لیے بہترین نام امہات المومنین، صحابیات اور اچھےمعنی والےعربی نام رکھے جاتے ہیں

muslim baby girl names in urdu کی فہرست میں آپ کوQuranic Names عربی نام کے ساتھ ساتھ پاکستانی اورانڈین مسلمانوں میں مقبول نام بھی ملیں گے، جن کے معانی اردو میں درج ہیں۔ آپ روایتی نام چاہے یا اسلامی نام، مقصد یہ ہونا چاہیے کہ نام نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ اس کا معنی بھی اعلیٰ اوراسلامی تعلیمات کےعین مطابق ہو،اوران میںtranding /modern ہونے کا احساس بھی ہو۔ نام کا انتخاب کرتے وقت اس کے معنی کو ضروردیکھیں۔ ایک اچھا اور بامعنی نام بچے کی شخصیت پر گہرا مثبت اثر ڈالتا ہے۔

منتخب نام اور ان کے معنی

چمن (Chaman)

یہ نام فارسی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی “باغ، گلشن، پھولوں سے بھری ہوئی جگہ” کے ہیں۔ یہ نام لڑکی کی خوبصورتی، نفاست اور شادابی کی علامت ہے۔ چمن نام سننے میں بہت خوشگوار اور پُرسکون لگتا ہے۔

چراغ (Charagh / Chiragh)

معنی “روشنی، چراغ، شمع، روشنی پھیلانے والی”۔ یہ نام علم، ہدایت اور روشنی کی علامت ہے۔ ایک مسلمان لڑکی کا یہ نام اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اپنے گھر اور معاشرے کے لیے روشنی کا ذریعہ بنے۔

چاندنی (Chandni)

یہ نام اردو اور فارسی دونوں میں مستعمل ہے جس کے معنی “چاند کی روشنی، چاندنی رات، نور” کے ہیں۔ یہ نام بہت عام اور پسندیدہ ہے۔ چاندنی نام لڑکی کی خوبصورتی، صفائی اور چمک دمک کو ظاہر کرتا ہے۔

چہارستاں (Chaharstan)

یہ ایک منفرد اور کم استعمال ہونے والا نام ہے جس کے معنی “چار باغ، خوبصورت باغیچہ” کے ہیں۔ یہ نام لڑکی کی خوبصورتی اور نفاست کو ظاہر کرتا ہے۔

چترا (Chitra)

اگرچہ یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے، لیکن برصغیر کے بعض مسلمان (خاص طور پر صوفی روایات میں) اسے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے معنی “خوبصورت تصویر، نقش و نگار” کے ہیں۔ تاہم احتیاط یہ ہے کہ اس نام کا تعلق کسی ہندو دیوی سے نہ ہو۔ بہتر یہ ہے کہ خالص اسلامی نام رکھے جائیں۔

چہرہ آرا (Chehra Aara)

یہ ایک مرکب نام ہے جس کے معنی “چہرے کو زیب دینے والی، خوبصورت” کے ہیں۔ یہ نام بہت کلاسیکل اور خوبصورت ہے۔

# نام انگلش نام معنی
1 چنداں Chandan اس قدر، اتنی، ایسی
2 چندرا Chandra خوبصورت، حسین، چاند جیسی
3 چنبیلی Chanbeli ایک خوشبودار پھول
4 چوچک Chuchak مغل بادشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں کی چہیتی ملکہ کا نام
5 چودانی Chodani کان میں پہننے کا ایک زیور جس میں چار موتی لگے ہوتے ہیں
6 چہرہ کشا Chehra Kusha مصورہ، تصویر بنانے والی
7 چہر زاد Chehr Zad ایران کے بہمن کی بیٹی کا نام۔ فارس کے اسفند یار کی بیٹی کا نام
8 چیسی Chaisi خوش وضع عورت
9 چیرہ Cheerah زورآور، بہادر، غالب
10 چاندی Chandi ایک دھات کا نام
11 چاندنی Chandni چاند کی روشنی، نور قمر
12 چاشنی Chashni شیرینی، مٹھاس
13 چاشین Chasheen شیریں، مٹھاس
14 چاند بی بی Chand Bibi ایک نامور خاتون چاند بی بی
15 چاغامہ Chaghama قصیدہ، غزل
16 چائماصہ Chaimasa غزل
17 چکوری Chakori ایک پرندے کا نام، دل لبھانے والا
18 چمکیلی Chamkeeli چمکدار، روشن، منور
19 چمپا Champa ایک زرد رنگ کا پھول
20 چمکی Chamki کپڑوں پر لگانے والا سلمہ ستارہ
21 چمن آراء Chaman Ara باغ کی آرائش کرنے والی، باغ کو سجانے والی
22 چمنیا Chamaniya زرد پھول
23 چندن Chandan صندل
24 چہرزاد Chehrzad حسین ترین
25 چمن گل Chaman Gul باغوں کا پھول

مزید پڑھیں    لڑکیوں کے اسلامی نام

مزید پڑھیں     لڑکوں کے اسلامی نام