گ سے لڑکیوں کے اسلامی نام

اردوکے لفظ “گ” سے شروع ہونے والے مسلمان لڑکیوں کے جدید، خوبصورت اور اسلامی ناموں کی فہرست میں آپ کو عربی ناموں کے ساتھ پاکستانی اورانڈین مسلمانوں میں مقبول نام بھی ملیں گے، جن کے خوبصورت معانی اردو میں درج ہیں۔ آپ روایتی نام چاہے یا اسلامی نام، مقصد یہ ہونا چاہیے کہ نام نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ اس کا معنی بھی اعلیٰ اوراسلامی تعلیمات کےعین مطابق ہو،اوران میں جدیدیت کا احساس بھی ہو۔ نام کا انتخاب کرتے وقت اس کے معنی کو ضروردیکھیں۔ ایک اچھا اور بامعنی نام بچے کی شخصیت پر گہرا مثبت اثر ڈالتا ہے۔

ذیل میں 2025 کے لیے مسلم لڑکیوں کے جدید ترین ناموں کی فہرست میں قرآن پاک، احادیث مبارکہ سے لیے گئے نام اورمشہورشخصیات کے نام شامل ہیں۔

معنی

نام

#

پھول پہ ناز کرنے والی گلناز 1
ڈیلیا کا پھول گل کوکب 2
گھنگھریالے بال، کھلے بال گلالہ 3
وہ پھول جو اندر سے سرخ اور باہر سے زرد ہو۔ گل رعنا 4
گلاب جیسی رنگت والی، گلاب جیسے رنگ والی گل گوں 5
گلاب جیسے چہرے والی، پھول کی مانند چہرے والی
گل چہر 6
پھول سا چہرہ، دل کش گل چہرہ 7
پھول جیسے بدن والی، پھول جیسے جسم والی گل تن 8
شراب گل نشاط 9
سورج مکھی گل آفتاب 10
سفید پھول، درختوں سے چھن کر بکھری چاندی گل مہتاب 11
رخساروں کی سرخی، گال کی سرخی گل گونہ 12
پھول بکھیرنے والی، پھول برسانے والی گل افشاں 13
پھول کی جان، پھول جیسی جان والی گل جان 14
گل جان کی تانیث، پھول کی جان گل جانہ 15
پھول کی جان گل جانی 16
پھول کی رنگ جیسی گل جام 17
گل رعنا، دو رنگ کا پھول گل زیبا 18
گلاب کی مانند گل رنگ 19
شراب، گل نشاط گلنار 20
گلشن، چمن، باغ گلزار 21
خوبصورت مسکراہٹ والی، سب سے حسین، پھول گلین 22
باغ کو سجانے والی، باغ کی آرائش کرنے والی گلشن آراء 23
جنگلی پھول گل نسرین 24
گلے کا ہار، گجرا گل مالا 25
پھول جیسے رخسار، محبوب گل رخ 26
قہقہہ لگا کر ہنسنے والی گل خندہ 27
بے مثال پھول گلثانہ 28
چنبیلی کا پھول گل باشم 29
ایک خوشبودار سفید پھول گل بکائولی 30
سرخ پھول کی ایک قسم گل لالہ 31
کنول کا پھول گل نیلوفر 32
کٹورا جیسی آنکھوں والی گل نین 33
دلہن گلیکن 34
سخی، موتی برسانے والا گوہر بار 35
موتی، جوہر گوہر 36
بہادر، جری، دلیر، شجاع گوزیل 37
درخشاں، تاباں، روشن، چمکدار، منور گونل 38
چمکدار، روشن گوئل 39
خزانہ گنج 40
خزانہ بخشنے والا، بہت بڑا فیاض، مکھ داتا، حضرت علی ہجویری ؒ کا لقب
گنج بخش 41
غازہ، ابٹن گنجرہ 42
دولت مند، امیر آدمی گنجور 43
خزانہ، ذخیرہ، مال گودام گنجینہ 44
موتی کی طرح چمکنے والی گوہر تاب 45
موتی کو سجانے والی گوہر آراء 46
موتی کو روشن کرنے والی گوہر افروز 47
منسوب بہ گوش، ایک محصول کا نام گوشی 48
رنگ ڈھنگ، وضع، دھنک گونہ 49
موتی برسانے والی گہربار 50
موتی، گوہر گہر 51
گانے والی گیتا 52
دنیا جہاں، عالم، زمین گیتی 53
دنیا کو سجانے والی، دنیا کی آرائش کرنے والی گیتی آراء 54
عالم کو پیدا کرنے والا، خدائے تعالیٰ گیتی آفرین 55
دنیا کا محافظ، دنیا کا بادشاہ گیتی بان 56
حضرت عبدالقادر جیلانی ؒ سے نسبت رکھنے والا گیلانی 57
دلہن، عروسہ گیلن 58
بالوں کو سجانے والی، بالوں کی آرائش کرنے والی گیسو آراء 59
دنیا کو منور کرنے والی، دنیا کو روشن کرنے والی
گیتی فروز 60
نعرہ جنگ، بلبل کے چہکنے کی آواز گابانک 61
ہری گھاس گاز 62
پالنا، جھولنا گازہ 63
مٹی یا دھات کا گھڑا گاگر 64
بہت، زیادہ، سفید، ملائم گالاسا 65
وہ سمندری گائے جس کی نسبت لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ عنبر اگلتی ہے
گائو عنبر 66
محترم گرامی 67
ایک ایرانی شہزادی کا نام گرد آفرید 68
ناج گرزن 69
جڑائو تاج، مرصع تاج، عرش، آسمان گرزین 70
پوستین گرگینہ 71
لڑکیوں کے کھیلنے کا کپڑے کا پتلا گڑیا 72
پسند کرنے والا، پسندیدہ، دلچسپ، خولت گزین گزین 73
منتخب، چنی ہوئی، پسندیدہ گزینہ 74
خوشی، مسرت، کامیابی و کامرانی گشاد 75
پھول گل 76
خاک، مٹی، گارا، گیلی مٹی، کیچڑ دلدل گل 77
پھول جیسے بدن والی، نازک، پیاری، محبوب، مغل بادشاہ طہیر الدین بابر کی بیٹی کا نام گلبدن
گلبدن 78
مالی گلچیں 79
باغ، پھلواری گلستان 80
پھول برسانے والا گلبار 81
پھولوں سے کھیلنے والی گلبازہ 82
روشن پھول، روشن گلاب گل افروز 83
بلبل کی ایک قسم کا پرندہ جس کی دم سرخ پھول جیسی ہوتی ہے
گلدم 84
پھول سے نکلی ہوئی گلدین 85
مالی، باغباں گلی چیں 86
ایک خوشبو دار پھول گلاب 87
گلاب جیسے گالوں والا گلغدار 88
پھلجھڑی گلریز 89
کھلا ہوا پھول گل شگفتہ 90
پھول جیسے جسم والی، پھول جیسے بدن والی گل اندام 91
گل رنگ گلفام 92
گلاب جیسی گلفدا 93
پھول بکھیرنے والا، خوش گفتار گلفشاں 94
پھول کی مانند، گل رنگ، پھول جیسی گل نام 95
نرگس کا پھول گل نرگس 96
سرخ گلاب، سرخ پھول گل احمر 97
پھول جیسے بدن والی، نازک ، معشوق گل بدن 98
سرخ گلاب، گلاب کا پودا گل بن 99
چمن، پھولوں کا باغ، مغل بادشاہ شہاب الدین محمد شاہجہاں کے دور کی ایک مشہور شاعرہ کا نام گلشن جو صاحب دیوان بھی تھی
گلشن 100
پھول جیسا چہرہ گل رو 101
پھول کے رخسار والی گل عذا 102
پھول جیسے گالوں والی، پھول جیسے رخساروں والی
گل عذرا 103
فارس کے افراسیاب کے سپہ سالار کی بیوی کا نام گل شہر 104
چنبیلی کا پھول گل ہاشم 105
کمبل پوش جو کمبل اوڑھے رکھے گلیم پوش 106
خوبصورت، حسین، نرم و نازک، رنگین، پیاری گلیر 107
پھول، صنوبرکا پھول گل صنوبر 108
بادل کا ٹکڑا گل ابر 109
انار کی ایک قسم، انار کی طرح ایک سرخ پھلواری
گلنار 110

نام رکھنے سے متعلق عام سوالات و جوابات

لڑکیوں کے نام “گل” سے کیوں شروع ہوتے ہیں؟

“گل” فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے “پھول”۔ پھول خوبصورتی، نزاکت، خوشبو اور نفاست کی علامت ہیں۔ اسی مناسبت سے لڑکیوں کے خوبصورت نام “گل” کے ساتھ بنائے جاتے ہیں تاکہ ان کی شخصیت بھی پھول کی طرح خوبصورت اور معطر ہو۔

کیا “گل” سے بنے تمام ناموں کا مطلب پھول ہی ہوتا ہے؟

 نہیں، ضروری نہیں۔ “گل” ایک جزو ہے جو دوسرے الفاظ کے ساتھ مل کر ایک نیا اورخوبصورت معنی بناتا ہے۔ مثال کے طور پر “گل رخ”  کا مطلب ہے “پھول کے مانند گالوں والی”، اور “گلشن” کا مطلب ہے “باغ”

ناموں کا مطلب جاننے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

نام کے مطلب کا صحیح علم حاصل کرنے کے لیے مستند لغات یا ناموں کی کتب کی مدد لیں۔ آن لائن مصادر پر مکمل بھروسہ نہ کریں۔

کیا یہ نام جدید دور میں بھی رکھے جا سکتے ہیں؟

جی ہاں، بالکل۔ یہ نام اپنی خوبصورتی، معنی اورکلاسیکل ہونے کی وجہ سے ہر دور میں مقبول رہے ہیں۔ یہ نام نہ صرف خوبصورت لگتے ہیں بلکہ ثقافتی ورثے سے بھی جوڑتے ہیں۔

ایک ہی نام کی مختلف اسپیلنگز (جیسے گل جان، گل جانہ، گل جانی) دیکھنے میں آتی ہیں۔ ان میں سے کون سی بہتر ہے؟

عام طور پر “گل جان” سب سے زیادہ مستعمل اورمعیاری شکل ہے۔ “گل جانہ” اور “گل جانی” اسی کی مختلف صورتیں ہیں۔ معنی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں۔ 

 مزید پڑھیے    لڑکیوں کے اسلامی نام 
مزید پڑھیے     لڑکوں کے اسلامی نام