ی سے لڑکیوں کے اسلامی نام

حرف “ی” سے شروع ہونے والے مسلمان بچوں کے بہترین اسلامی نام اور ان کے معنی درج ذیل ہیں۔ ی سے لڑکیوں کے اسلامی نام اپنی خوبصورتی، منفرد انداز اور اچھے معانی کی وجہ سے والدین میں خاصے مقبول ہیں۔ ہ سے لڑکیوں کے اسلامی نام منتخب کرتے وقت ایسے ناموں کو ترجیح دینی چاہیے جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوں مسلمان لڑکیوں کے لیے بہترین نام امہات المومنین، صحابیات اور اچھےمعنی والےعربی نام رکھے جاتے ہیں

اس فہرست میں ی سے لڑکیوں کے اسلامی نام کے ساتھ ان کے اردو معانی بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ والدین اپنے بچے کے لیے آسانی سے بہترین نام منتخب کر سکیں۔ New Islamic Names for Baby Girlکی اس فہرست میں آپ کو Quranic Names عربی نام، پاکستانی اور بھارتی مسلمانوں میں مقبول اسلامی نام بھی ملیں گے۔

چاہے آپ روایتی نام پسند کریں یا جدید اسلامی نام، ی سے لڑکیوں کے اسلامی نام کا انتخاب کرتے وقت ہمیشہ نام کے خوبصورت اور مثبت معنی کو ترجیح دیں۔ ایک اچھا، بامعنی اوراسلامی نام بچے کی شخصیت پر مثبت اثر ڈالتا ہے، اسی لیے ہ سے لڑکیوں کے اسلامی نام کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

#

نام

انگلش نام

معنی

1 یسرانہ Yasarana خوشحالی، آسانی، سہولت
2 یسریٰ Yasra خوشحال، آسودہ، مطمئن
3 یشم Yasham سبزی مائل، بیش قیمت پتھر
4 یشعرہ Yashara فہم و فراست والی، سمجھدار، با شعور
5 یشعر ہ بتول Yasharah Batool سمجھدار، کنواری
6 یشل Yashal تازہ، سر سبز
7 یشلہ Yashala ترو تازہ
8 یعسوبہ Yasubah رہبر، راہنما عورت
9 یعشیرہ Yashirah سمجھدار، دوشیزہ
10 یعقوبہ Yaqoobah پیچھے آنے والی
11 یغما Yaghma تاراج، ترکستان کے ایک شہر کا نام
12 یغما ناز Yaghma Naz بہرام گور کی بیوی کا نام جو خاقان چین کی بیٹی تھی
13 یقطان Yaqtan بیدار، ہوشیار، چوکنا
14 یکسو Yaksu الگ، روشن، چمکدار، عیاں
15 یگانہ Yagana تنہا، اکیلا
16 یگونہ Yaguna یکساں، برابر، ایک سا
17 یلدرم Yaldaram (ترکی) بجلی، سلطان، بایزید کا لقب
18 یلناز Yalnaz بے مثل، لاثانی، یکتا، بے نظیر
19 یلنازہ Yalnaza بے نظیر، بے مثل
20 یلناز بیگم Yalnaz Begum بے مثل خاتون، بے نظیر خاتون
21 یمیحہ Yameeha ارادہ کرنے والی
22 یمینہ Yameenah سیدھی جانب چلنے والی
23 یمنہ Yamna برکت، سعادت
24 یمنہ Yamna سیدھی طرف، دائیں جانب
25 یمیمہ Yameemah نیت کرنے والی، ارادہ کرنے والی
26 یماک Yamak ایک شہنشاہ کا نام
27 یمامہ Yamamah جنگلی کبوتر
28 ینی Yani جوان عورت، دوشیزہ
29 یوجنا Yojna ستائش، تعریف
30 یورش Yursh حملہ، چڑھائی، ہلہ
31 یوکسل Yuksal اونچائی، فراز، بلندی
32 ینزلہ Yanzala نازل کی ہوئی، اتاری ہوئی
33 یوسما Yosma حسین، سوہنی، خوبصورت
34 یوسما بیگم Yosma Begum خوبصورت خاتون
35 یاب Yab یافتن کا امر، پانا
36 یابندہ Yabanda پانے والا، حاصل کرنے والا
37 یاسج Yasaj پیکان والا تیر
38 یاسمہ Yasama چنبیلی کا پودا، چنبیلی کا پھول
39 یاسین Yaseen امین، سیدھا ہاتھ
40 یاسرہ Yasrah رئیس عورت، امیر عورت، دولت مند عورت
41 یازان Yazan قصد کرنے والا، کھینچنے والا
42 یازرہ Yazrah مصنفہ لکھنے والی
43 یازہ Yaza جمائی، انگڑائی
44 یاسمین Yasmeen چنبیلی کا پھول
45 یامنہ Yamna داہنی طرف
46 یامین Yameen امین، سیدھا ہاتھ
47 یافرہ Yafrah نقاش، مصورہ، مطلب، غرض، مقصد
48 یاسمن Yasman چنبیلی کا پھول
49 یاقوت Yaqoot ایک قیمتی پتھر
50 یاقوت احمر Yaqoot Ahmar سرخ رنگ کا یاقوت، قیمتی پتھر
51 یاور Yawar حمایتی، معاون، مددگار
52 یافہ Yafa حاصل ہونے والی شے
53 یاشہ Yasha زندہ باد
54 یاسم Yasam چنبیلی کا پودا
55 یافت Yaft فائدہ، آمدنی، نفع
56 یافتہ Yafta پائی ہوئی چیز، بچائی ہوئی شے
57 یارا Yara قوت، حوصلہ
58 یارباش Yarbash ملنسار، دوست دار، یاروں کا یار
59 یارہ Yarah ساتھی، معشوقہ
60 یارق Yaraq روشن، منور، ظاہر، واضح، سفید
61 یاسمون Yasmun چنبیلی کا پھول
62 یتاقی Yataqi نگہبان، پہریدار، چوکیدار
63 یثرب Yathrib مدینہ منورہ کا پرانا نام، لغتا بیماری
64 یدھمان Yadhaman سورما، لڑنے والا سپاہی
65 یدین Yadeen دونوں ہاتھ
66 یرغا Yargha حملہ، یلغار، تیز رفتار گھوڑی یا گھوڑا
67 یریدہ Yareeda آرزو کرنے والی
68 یراعہ Yara’ah جنگو، بانسری
69 یرمغاں Yarmaghan تحفہ، سوغات
70 یرسلہ Yarsala ارسال کی ہوئی، بھیجی ہوئی
71 یزیدہ Yazeeda دلت میں بڑھنے والی
72 یسارت Yasarat دولت مندی، امیری، دولت کی فراوانی
73 یسالہ Yasala پھول کا تاج
74 یسپارہ Yaspara دولتمندی، اعارت
75
یلیم Yaleem امنگوں کا پھول (ترکی)
76 یارین Yareen دوست، ساتھی (ترکی / فارسی)
77 یاشار Yashar زندہ رہنے والی (ترکی)
78 یالین Yalin خالص، سادہ (ترکی)
79 یاس Yas ایک پھول کا نام (فارسی)
80 یلدا Yalda سال کی سب سے لمبی رات(فارسی)
81
یلماز Yalmaz ہوا کی طرح آزاد (ترکی)
82 یاشیل Yashil (ترکی) سبز
83 یامور Yamur (ترکی) بارش
84 یالتز Yaltaz کھڑی چٹان (ترکی)
85 یاماج Yamaj (ترکی) پیاڑ کی ڈھلوان
86 یاغیز Yaghiz بہادر (ترکی)

نام رکھنے سے متعلق عام سوالات و جوابات

کیا ‘یسرانہ’ اور ‘یسریٰ’ جیسے ناموں کا قرآن سے کوئی تعلق ہے؟

جی ہاں، یسریٰ کا تعلق براہ راست قرآن پاک کی سورة المزمل کی آیت 20 سے ہے، جہاں لفظ ‘یُسر’ (آسانی) استعمال ہوا ہے۔ یسریٰ اسی کی ایک شکل ہے۔ اسی طرح ‘یسرانہ’ جیسے نام بھی اسی خوشگوار مفہوم ‘آسانی’ سے ہیں۔

 کیا یشم اور یاقوت جیسے نام اسلامی ہیں؟

بالکل۔ ‘یاقوت’ کا ذکر (سورۃ الرحمان آیت 58 ) میں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ انمول نعمتوں میں سے ایک کے طور پر ہوا ہے۔ ‘یشم’ بھی ایک قیمتی پتھر ہے اور ایسے نام فطرت کی خوبصورتی اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

یلدیز یا یلدا جیسے نام مسلم ثقافت میں کیسے ہیں؟

 ‘یلدیز (ستارہ) ترکی زبان کا نام ہے اور یلدا (سال کی طویل ترین رات) فارسی ثقافت سے آیا ہے۔ دونوں ہی خطوں کی اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں۔ ایسے نام ثقافتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں اور مسلم دنیا میں پورے جذب ہو چکے ہیں، جو کہ اسلام کے عالمگیر ہونے کی علامت ہے۔

کیا یمینہ اور یمنہ ایک ہی نام ہیں؟

دونوں نام یُمن’ (برکت) سے نکلی ہیں اور تقریباً ایک جیسے معنی رکھتے ہیں۔ ‘یمینہ’ عام طور پر عربی میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ ‘یمنہ’ ایک ہلکا سا مختلف تلفظ ہے۔ دونوں ہی بابرکت زندگی کی دعا کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ان میں سے کون سے نام جدید اور ٹرینڈ کر رہے ہیں؟

یارا, یلدا, یوسما, اور یاسرہ جیسے نام آج کل بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ وہیں یشعرہ,  یمیحہ, اور یقطان جیسے نام نایاب اور منفرد ہیں، جو آپ کی بچی کو ایک الگ شناخت دینے کا کام کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں        بچوں کے اسلامی نام