قرآن سے لڑکیوں کے اسلامی نام

اگر آپ اپنی بیٹی کے لیےقرآن سے لڑکیوں کے اسلامی نام تلاش کررہے ہیں تو ہمارے بلاگ مسلمز پوائنٹ پرقرآن مجید سے خوبصورت، بابرکت اور بامعنی نام شامل کیےگئے ہیں۔ اس فہرست میں قرآن کریم میں مذکور ایسے الفاظ اور نام جمع کیے ہیں جو مسلمان بچیوں کے نام کے طور پر رکھے جاتے ہیں۔  

قرآن مجید میں مذکور 65 سے زائد خوبصورت اسلامی بچیوں کے نام، ان کے اردو معنی، درست تلفظ اور قرآن مجید کا حوالہ کے ساتھ۔ مکمل تفصیل الگ صفحے پر موجود ہے

# نام تلفظ اردو معنی قرآنی حوالہ
1 آلاء Alaa نعمتیں، احسانات سورۃ الرحمٰن 55:13
2 آيات Ayat نشانیاں، معجزات سورۃ البقرة 2:39
3 أفنان Afnan شاخیں، ٹہنیاں سورۃ الرحمٰن 55:48
4 أحلام Ahlam اچھے خواب، تمنائیں سورۃ یوسف12:44    
5 أماني Amani آرزوئیں، تمنائیں، امیدیں  سورۃ النساء 4:123
6 أمانة Amanah امانت، دیانت داری سورۃ الأحزاب 33:72
7 إيمان Iman ایمان، یقین  سورۃ الحجرات 49:7
8 إحسان Ihsan نیکی، بھلائی سورۃ النحل 16:90
9 إكرام Ikram عزت، بزرگی سورۃ الرحمٰن 55:27
10 إقرأ Iqra پڑھو سورۃ العلق 96:1
11 جنة Jannat باغ، جنت سورۃ البقرۃ 2:25
12 كوثر Kausar کثرتِ خیر سورۃ الكوثر 108:1
13 فردوس Firdous اعلیٰ جنت سورۃ الكهف 18:107
14 غفران Ghufraan بخشش، معافی سورۃ نوح 71:10
15 حنان Hanaan شفقت، محبت سورۃ مريم 19:13
16 حياة Hayaat زندگی سورۃ البقرۃ 2:179
17 هدى Huda ہدایت، راہِ راست سورۃ البقرۃ 2:2
18 كرامة Karaamah عزت، بزرگی، شرف سورۃ الإسراء 17:70
19 خلود Khulood ہمیشگی، دائمی زندگی سورۃ الفرقان 25:15
20 لينة Leenah کھجور کا نرم درخت سورۃ الحشر 59:5
21 لؤلؤ Lulu موتی سورۃ فاطر 35:33
22 ملك Malak فرشتہ سورۃ الأنعام 6:8
23 مريم Maryam حضرت مریمؑ  سورۃ مريم
24 مغفرة Maghfirah بخشش، معافی سورۃ آل عمران 3:133
25 مرحمة Marhamah رحم دلی، مہربانی سورۃ البلد 90:17
26 مروة Marwah مروہ پہاڑی سورۃ البقرۃ 2:158
27 مرضية Marziyyah اللہ کی پسندیدہ سورۃ الفجر 89:28
28 مودة Mawaddah محبت، الفت سورۃ الروم 30:21
29 مسك Misk مشک، خوشبو سورۃ المطففين 83:26
30 مشكاة Mishkaat طاقچہ، چراغ دان سورۃ النور 24:35
31 مباركة Mubarakah برکت والی سورۃ الأنعام 6:92
32 مبشرات Mubashshiraat خوشخبریاں سورۃ يونس 10:64
33 مبصرة Mubsirah بصیرت دینے والی سورۃ النمل 27:13
34 محسنة Muhsinah نیکی کرنے والی سورۃ الأحزاب 33:29
35 مؤمنة Mu’minah ایمان والی سورۃ التحريم 66:5
36 نور Noor روشنی سورۃ النور 24:35
37 قانتة Qaanitah فرمانبردار، عبادت گزار سورۃ التحريم 66:12
38 راضية Raadiyah راضی، خوش سورۃ الفجر 89:28
39 رغد Raghad فراوانی، آسودگی سورۃ البقرۃ 2:35
40 رحمة Rahmah رحمت، مہربانی سورۃ الأعراف 7:56
41 روضة Rawdah سرسبز باغ سورۃ الروم 30:15
42 ريحان Rayhan خوشبودار پودا سورۃ الرحمن 55:12
43 رؤيا Ruya خواب، رؤیا سورۃ يوسف 12:5
44 صفا Safa صفا پہاڑی، پاکیزگی سورۃ البقرۃ 2:158
45 سكينة Sakeenah اطمینان، قلبی سکون سورۃ الفتح 48:4
46 سلام Salaam سلامتی، امن سورۃ مريم 19:33
47 سلسبيل Salsabeel جنت کا چشمہ سورۃ الإنسان 76:18
48 شفاء Shifaa شفا، صحت سورۃ الإسراء 17:82
49 شاكرة Shaakirah شکر گزار سورۃ الإنسان 76:12
50 سدرة Sidrah بیری کا درخت سورۃ النجم 53:14
51 سراج Siraaj چراغ، روشن چراغ سورۃ الفرقان 25:61
52 طاهرة Taahirah پاکیزہ سورۃ البقرۃ 2:25
53 تقية Taqiyyah پرہیزگار سورۃ مريم 19:13
54 تسنيم Tasneem جنت کا بلند چشمہ سورۃ المطففين 83:27
55 توبة Tawbah توبہ، رجوع سورۃ التحريم 66:8
56 طيبة Tayyibah پاک، عمدہ سورۃ إبراهيم 14:24
57 وفاء Wafaa وفاداری، وعدہ پورا کرنا سورۃ الإنسان 76:7
58 واحدة Waahidah  منفرد، اکیلی سورۃ النساء 4:1
59 يقين Yaqeen یقین، کامل ایمان سورۃ الحجر 15:99
60 يمنى Yumna برکت والی، خوش بخت سورۃ القيامة 75:37
61 يسرى Yusra آسانی، سہولت سورۃ الأعلى 87:8
62 زكية Zakiyyah پاکیزہ، نیک سورۃ الكهف 18:74
63 زينة Zeenah زینت، خوبصورتی سورۃ الكهف 18:7
64 زهرة Zahrah پھول، دنیا کی زینت سورۃ طه 20:131
65 ذریہ Zurriyyah اولاد، نسل، نیک نسل سورۃ آل عمران 3:34

مزید پڑھیں     بچوں کے اسلامی نام

(FAQs) اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا قرآن سے لڑکیوں کے نام رکھنا ضروری ہے؟

نہیں، اسلام میں صرف قرآن سے نام رکھنا ضروری نہیں۔ تاہم ایسا نام رکھنا بہتر سمجھا جاتا ہے جس کا معنی اچھا ہو اور جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔

کیا قرآن میں آنے والے تمام لڑکیوں کے نام اسلامی ہیں؟

جی ہاں، قرآن میں مذکور خواتین کے نام اسلامی اعتبار سے معتبر ہیں، لیکن قرآن میں موجود ہر لفظ یا ہر نام کو بطور ذاتی نام استعمال کرنا ضروری یا مناسب نہیں ہوتا۔

قرآن میں سب سے مشہور لڑکی کا نام کون سا ہے؟

حضرت مریمؑ کا نام قرآن مجید میں واضح طور پر ذکر ہونے والا سب سے مشہور اور منفرد خواتین کا نام ہے۔

قرآن سے لڑکیوں کے خوبصورت نام کون سے ہیں؟

مریم، آیت، ایمان، جنت، رحمت، نور، سلسبیل، کوثر، تسنیم اور فردوس جیسے کئی خوبصورت قرآنی نام والدین میں مقبول ہیں۔

کیا ہر عربی نام قرآنی نام ہوتا ہے؟

نہیں، ہر عربی نام قرآن مجید میں موجود نہیں ہوتا۔ قرآنی نام وہ ہیں جن کا ذکر قرآن میں آیا ہو یا جن کی اصل قرآن سے ثابت ہو۔

قرآن سے لڑکیوں کا نام کیسے منتخب کریں؟

نام منتخب کرتے وقت اس کا معنی، تلفظ، اسلامی پس منظر اور اگر ممکن ہو تو قرآن میں اس کا حوالہ بھی دیکھیں تاکہ بہترین نام انتخاب کیا جا سکے۔