قطر یونیورسٹی اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواستیں کھل گئی ہیں! بین الاقوامی طلباء کے لیے سنہری موقع، فلی فنڈڈ ٹیوشن فیس، رہائش اور ہوائی جہاز کا کرایہ شامل۔ مکمل تفصیلات، اہلیت کے معیار اور آن لائن درخواست کا آسان طریقه کارجاننے کے لیے مکمل پڑھیں۔
اسکالرشپ کی مختصر تفصیلات
تعلیمی سطح : انڈرگریجویٹ
ادارہ : قطر یونیورسٹی
مطالعہ کی جگہ : یہ قطر میں ہے، متحدہ عرب امارات میں نہیں
آخری تاریخ : ویب سائٹ پر جا کر چیک کریں، کیونکہ یہ تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔
پیش کردہ تعلیمی شعبہ جات
قطر یونیورسٹی کے تقریباً تمام فیکلٹیز اور شعبہ جات میں اسکالرشپ دستیاب ہیں، جن میں شامل ہیں
بزنس اور اکنامکس کی فیکلٹی: مینجمنٹ، مارکیٹنگ، فنانس، اکاؤنٹنگ وغیرہ۔
ایجوکیشن کی فیکلٹی: تعلیمی سائنس، نفسیاتی سائنس۔
آرٹس اینڈ سائنسز کی فیکلٹی: عربی زبان، انگریزی ادب، حیاتیاتی سائنسز، کیمسٹری، انٹرنیشنل افیئرز، ماس کمیونیکیشن، سماجی علوم، سپورٹس سائنسز۔
انجینئرنگ کی فیکلٹی: آرکیٹیکچر، کیمیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل انجینئرنگ۔
ہیلتھ سائنسز کی فیکلٹی: بائیو میڈیکل سائنسز، انسانی غذائیت، پبلک ہیلتھ۔
قانون، میڈیسن، فارمیسی اور شریعہ کے شعبے۔
اسکالرشپ میں ملنے والی سہولیات
قطر یونیورسٹی مختلف قسم کی اسکالرشپ پیش کرتی ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے
(بیرونی اسکالرشپ (بین الاقوامی طلباء کے لیے
ٹیوشن فیس کی مکمل معافی۔
یونیورسٹی کی رہائش کی سہولت۔
سالانہ دو طرفہ ہوائی ٹکٹ۔
نصابی کتابوں کی فیس کی معافی۔
داخلی اسکالرشپ
صرف ٹیوشن فیس اور کتابوں کی فیس کی معافی۔
اعزازی اسکالرشپ
(ٹیوشن فیس اور کتابوں کی فیس کی معافی۔ (زیادہ تر قطر کے شہریوں کے لیے
شاندار کارکردگی اسکالرشپ
صرف ٹیوشن فیس کی معافی۔ پہلے سے داخلہ لینے والے طلباء کے لیے
قطر یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار
درخواست دہندگان کو درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا
زبان: انگریزی (تعلیم انگریزی زبان میں ہے)۔
اہل ممالک: دنیا کے تمام ممالک کے شہری اہل ہیں۔
بیرونی اسکالرشپ کے لیے اضافی شرائط
درخواست دہنده کو اس کالج اور مضمون کے داخلے کی ضروریات پر پورا اترنا ہوگا جس کے لیے وہ درخواست دے رہا ہے۔
نئے داخل ہونے والے طلباء کو اپنا حتمی، سرکاری ہائی اسکول ٹرانسکرپٹ جمع کرانا ہوگا۔
اسکالرشپ کا فائدہ اسی سمسٹر میں اٹھانا ضروری ہے، ورنہ اسکالرشپ منسوخ ہو سکتی ہے۔
شاندار کارکردگی اسکالرشپ کے لیے شرائط
قطر یونیورسٹی میں پہلے سے داخلہ لیا ہوا ہونا ضروری ہے۔
کم از کم CGPA 3.50 (4.00 scale)
قطر یونیورسٹی میں کم از کم 30 کریڈٹ گھنٹے مکمل کر چکے ہوں۔
قطر یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے درخواست کا طریقہ
قطر یونیورسٹی اسکالرشپ کے حصول کے لیے براہ کرم درج ذیل ہدایات پرعمل کریں نئے طلباء اسکالرشپ کے لیے ایڈمیشن ایپلیکیشن سسٹم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
سب سے پہلے قطر یونیورسٹی کی ایڈمیشن کی آفیشل ویب سائٹ جایئں
نیا صارف کے آپشن پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ آپ کو ایک لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ ملے گا۔
اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کر کے آن لائن فارم کو احتیاط سے پُر کریں۔
اپنے تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ کی کاپی، اور دیگر ضروری دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کر دیں۔
سب کچھ چیک کرنے کے بعد درخواست جمع کروا دیں
پہلے داخلے کی درخواست مکمل کریں، اس کے بعد اسکالرشپ کی درخواست کا آپشن دستیاب ہوگا۔
اہم نوٹ: مکمل تفصیلات، درخواست کی آخری تاریخ اور تمام اپ ڈیٹس کے لیے آفیشل ویب سائٹ ضرور وزٹ کریں۔
آفیشل ویب سائٹ
قطر یونیورسٹی اسکالرشپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم آفیشل ویب سائٹ پر جائیں
قطر یونیورسٹی اسکالرشپس کی آفیشل ویب سائٹ
اہم نوٹ: درخواست جمع کروانے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
مزید پڑھیے اسلامی نام
مزید پڑھیے مسلمزپوائنٹ مضامین
مزید پڑھیے مسلمز ممالک اسکالرشپ
Contents
- اسکالرشپ کی مختصر تفصیلات
- پیش کردہ تعلیمی شعبہ جات
- اسکالرشپ میں ملنے والی سہولیات
- (بیرونی اسکالرشپ (بین الاقوامی طلباء کے لیے
- داخلی اسکالرشپ
- اعزازی اسکالرشپ
- شاندار کارکردگی اسکالرشپ
- قطر یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار
- بیرونی اسکالرشپ کے لیے اضافی شرائط
- شاندار کارکردگی اسکالرشپ کے لیے شرائط
- قطر یونیورسٹی اسکالرشپ کے لیے درخواست کا طریقہ
- آفیشل ویب سائٹ